geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان ميں کورونا کے تقريباً تيرہ سو گڑھ سيل کر ديے گئے

June 14, 2020 1 1 min read
Pakistan Coronavirus
Share this:

Pakistan Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) دن بدن ريکارڈ تعداد ميں اضافے کے تناظر ميں پاکستانی حکام نے ملک بھر ميں کورونا وائرس کے تقريباً تيرہ سو ’ہاٹ اسپاٹس‘ کی شناخت کر کے انہيں سيل کر ديا ہے۔ کيا يہ اقدام اس وبائی مرض کے پھيلاؤ کو روکنے ميں مؤثر ثابت ہو گا؟

يہ پيشرفت ہفتے کو ايک مرتبہ پھر ريکارڈ تعداد ميں متاثرين کے سامنے آنے کے بعد ديکھی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران ملک بھر ميں نئے کورونا وائرس کے 6,472 کيسز سامنے آئے۔ پاکستان ميں کسی بھی ايک دن ميں سامنے آنے والے مريضوں کی يہ سب سے زيادہ تعداد ہے۔ مجموعی طور پر اب پاکستان ميں کووڈ انيس کے متاثرين کی تعداد 132,405 تک پہنچ چکی ہے۔ ڈھائی ہزار سے زائد افراد اس وبائی مرض ميں مبتلا ہونے کے بعد جان کی بازی ہار بھی چکے ہيں۔

رواں سال مارچ ميں جب يہ عالمگير وبا اپنے عروج پر تھی، 220 ملين سے زيادہ آبادی والے جنوبی ايشيائی ملک پاکستان نے بھی اس وقت مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر ديا تھا۔ البتہ خستہ حال ملکی معيشت کے پيش نظر اسلام آباد حکومت پابنديوں ميں بتدريج نرمياں کرتی آئی اور اسی کے ساتھ کيسز کی تعداد ميں اضافہ بھی ديکھا گيا۔ وزير اعظم عمران خان اور ان کی کابينہ ميں شامل وزراء اقتصادی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی ماہرين کے مشورے نظر انداز کرتے آئے ہيں۔
اب حکومت نے ‘ہاٹ اسپاٹس‘ سيل کرنے کی جو حکمت عملی اختيار کی ہے، اسے مقامی سطح پر ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ قرار ديا جا رہا ہے۔ جن افراد، دکانوں يا محلوں ميں وائرس کے زيادہ کيسز سامنے آتے ہيں يا پھر اگر مذکورہ افراد يا کاروبار صحت سے متعلق حکومت کے تجويز کردہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے دکھائی ديے، تو ان پر بندشوں کی صورت ميں عارضی پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران ملک بھر ميں ايسے قوائد و ضوابط کی 13,116 خلاف ورزياں رپورٹ کی گئيں۔ نتيجتاً پندرہ سو سے زائد دکانيں يا مارکيٹيں، تينتيس فيکٹرياں، سات انڈسٹريل يونٹس اور نقل و حرکت کے ليے استعمال ہونے والی لگ بھگ پندرہ سو گاڑياں سيل کی جا چکی ہيں۔ دارالحکومت اسلام آباد کے کئی سيکٹرز ميں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت پابندياں نافذ ہيں۔ حکومت کی خصوصی ٹيميں قوائد و ضوابط پر عملدرآمد يقينی بنانے کے ليے ملک بھر ميں سرگرم ہيں۔ مجموعی طور پر قريب تيرہ سو مقامات کو سيل کيا جا چکا ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post اگر میں صدارتی انتخابات میں ناکام رہا تو یہ ملک کے لیے افسوسناک ہو گا، صدر ٹرمپ
Next Post سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور
Hajj

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.