geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قومی ٹی 20 فیصل آباد!

October 19, 2019 0 1 min read
National Cup Teams
Share this:

National Cup Teams

تحریر : شیخ خالد زاہد

پاکستان کرکٹ بھی ہمارے سیاسی اکھاڑے سے کچھ مختلف نہیں ہے۔ ہم لوگ جتنا اپنی سیاست اور سیاستدانوں پر نظر رکھتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ہمارے جذبات و احساسات کرکٹ سے وابسطہ ہوتے ہیں یہ ایک ایسا کھیل ہے (اسکے علاوہ بھارت سے جنگ)جس پر پوری ایک ہوجاتی ہے۔ آجکل فیصل آباد جسے پاکستان کا مانچسٹر کہا جاتا تھا (اب تو سنے ہوئے مدت ہو گئی ہے) میں قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ چل رہا ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت کیمطابق پورے پاکستان کو چھ (٦) ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے اور اسطرح سے سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب ، مرکزی پنجاب اورشمالی کی ٹیمیں تشکلیل پاگئیں۔ ان مقابلوں کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی اپنی بقاء کیلئے دستیاب ہیںجن کی وجہ سے ان مقابلوں کی رونق اور بڑھی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یقینا اپنے ضابطہ کا پابند ہے اور اسطرح کے مقابلوں کا طے شدہ جدول شائع کیا جاتا ہے اور اسکے مطابق عمل درآمد کیا جاتا ہے۔اس بحث میں پڑنا ہمیشہ سے ہی وقت کے ضیاع سے زیادہ نہیں کہ کھلاڑی قابلیت پر آتے ہیں یا پھر پرچی پر آتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بہترین کرکٹ کھیلنا والوں کا پاکستان میں اتنا ذخیرہ ہے چنائو آسان نہیں ہے۔ پاکستانیوں میں کرکٹ کے شوق کی کوئی سرحد نہیں ہے ساحل سمندر سے جو شروع ہوتے ہیں تو سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں بھی کھیلتے دیکھائی دیتے ہیں۔ موجودہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سارے ایسے ستارے موجود ہیں جن کا تعلق پاکستان کے دوردراز علاقوں سے ہے جہاں کرکٹ کھیلنا ہی نہیں دیکھنا اور سننا بھی دشوار ہوتا ہے ۔یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ انتخابی یا چنائو کمیٹی کیلئے سولہ کھلاڑی چننا مشکل ترین کام ہے۔ یہاں محنت کیساتھ قسمت کا بہت بڑا عمل دخل ہے کیوں کہ ہر کوئی وہاں تک رسائی ہی نہیں رکھ سکتا جہاں پہنچ کر قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ تو طے ہے کہ جتنی محنت اتنا نتیجہ ضرور ملتا ہے لیکن جیساکہ قسمت کا تذکرہ کیا جو کسی حد تک حتمی کردار ادا کرتی ہے۔

اس مضمون کی تحریر کے دوران ہی خبر موصول ہوئی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب صرف ایک روزہ میچ کے کپتان رہ گئے ہیں ، اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرینگے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کردی گئی ہے۔ یہاں اتنا ضرور لکھتا چلوں کہ بھلے سرفراز احمد سے ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت لے لی جاتی لیکن انہیں آنے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ تک کیلئے اس طرز کی کرکٹ کی قیادت میں رہنے دیا جاتا۔ ایک طرف کپتان کی ذمہ داری نبہانا کسی بھی کھلاڑی کیلئے آسان نہیں ہوتا چاہے دنیا کے کسی بھی ملک کی ٹیم ہوپھر بابر اعظم ابھی اپنے بلے سے دنیا میں شور کر رہے ہیں ریکارڈ بنا رہے ہیں اگر کپتانی نے انکے اس سفر میں خلل ڈال دیا تو یہ ذمہ داری کون لے گا ۔ اپنے ملک کی قومی ٹیم کی قیادت کرنا کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے لیکن اس خواب کی تعبیر کو سنبھالنا آسان نہیں ہوتااور جیسا کہ سب ہی یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ابھی بابر اعظم کے بلے کو ریکارڈ بنانے دوکپتانی نے اسکے کیرئیر کو بریک لگادینی ہے امید ہے کہ کرکٹ بورڈ سے وابسط سوچ بچار کرنے والے ذہن اس فیصلے پر نظر ثانی ضرور کرینگے اور دنیا میں پاکستان کا نام بہت اونچا کرنے والے بابر اعظم کو ابھی قیادت جیسے بوجھ سے بچالینگے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی میں سندھ کی قیادت پاکستان کے ایک اور عظیم بلے باز اسد شفیق کر رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد انکی زیر قیادت کھیلتے دیکھائی دے رہے ہیں، کرکٹ سے والحانہ لگائو سرفراز کو وکٹ کے پیچھے خاموش رہنے ہی نہیں دیتا۔ جہاں تک دیکھائی دیتا ہے سرفراز احمد ایک کھلاڑی ہے اور انہیں اس بات سے قطعی کوئی فرق نہیں پڑنے والا کہ قیاد ت کرے یا کہ بطور وکٹ کیپر بلے باز کھیلے وہ ایک جیت کیلئے لڑنے والا اور اپنے ساتھیوں کو لڑانے والا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تبدیلی کی یہ ہوا قومی ٹی ٹوئنٹی میں خیبر پختونخوا کی قیادت کرنے والے محمد رضوان کی جگہ خالی کروادیگی اور سرفراز احمد پاکستان کو انگلینڈ کی سرزمین پر چیمپیئن ٹرافی جتوانے والے کپتان تاریخ کا حصہ بن جائینگے۔ ابھی تو یہ سوال پیدا ہوگیا ہے آسٹریلیا کیلئے جو ٹیم سامنے آنے والی ہے کیا سرفراز اسمیں جگہ بنا سکینگے ؟

ارباب اختیار سے گزارش یہ کرنی ہے کہ وہ قومی ٹی ٹوئنٹی جیسے مقابلے ایک ہی شہر تک محدود رکھنے کی کیا وجوہات ہیں ، چلیں ماضی میں تو حفاظتی اقدامات کی وجہ ہوسکتی ہے لیکن اب جب کہ ایک باقاعدہ بین الاقوامی ٹیم پاکستان کا رسمی دورہ کرکے جا چکی ہے پھر بھی ملک کا اتنا بڑا ٹورنامنٹ ایک ہی شہر تک کیوں محدود ہے۔ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا ونگ کام نہیں کرتا؟ اتنے بڑے ٹورنامنٹ کی کوئی خاص کوریج کہیں دیکھائی نہیں دے رہی۔جبکہ سارے نامور ستارے اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنے ہوئے ہیںپھر یہ مقابلے سارے صوبوں میں نا صحیح کم از کم پنجاب کے مختلف شہروں میں تو منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ کیا ہم اس کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سستی سمجھیں یا پھر ہمارے ذرائع اتنے محدود ہیں کہ ہم فیصل آباد سے گوجرانوالہ سے لاہور سے رالپنڈی سفر نہیں کر سکتے۔

ہم اس طرح سے دنیا کو کیا پیغام دیتے ہیں کہ ہم اپنے ملک میں ہونے والے مقابلوں کو بھی ایک ہی شہر تک محدود رکھتے ہیں نا چاہتے ہوئے بھی یہاں پڑوسی ملک میں نامی گرامی لیگ کی مثال دینی پڑ رہی ہے جو تقریباً پورے ملک میں پھیلی ہوتی ہے یعنی کھیلی جاتی ہے اسی طرح ہر ملک جہاں اس طرح کی لیگ ہو رہی ہیں پورے ملک میں منعقد کی جاتی ہیں۔ نہیں معلوم کہ وہ کون سی وجوہات ہونگی جن کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ ایسے مقابلے ایک ہی شہر تک محدود رکھتے ہیں۔ جہاں تک دیکھا جائے تو اگر ان مقابلوں کو زیادہ سے زیادہ شہروں میں منعقد کیا جائے گا تو لوگوں میں اپنے قومی ستاروں کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹ کی صور ت میں ریوینو بنائے گا جو کرکٹ کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا اسطرح سے نا صرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ سال ہا سال سے بند اسٹیڈیم بھی آباد ہونا شروع ہو جائینگے۔ دنیا کو بھی پتہ چلے گا کہ پاکستان میں موجود کرکٹ کی سہولیات کیسی ہیں پاکستان کے کن کن شہروں میں اسٹیڈیم ہے اور کون سا شہر کون سے کھلاڑی کا ہے اور اس طرح کی بہت ساری فائدہ مند باتیں سامنے آسکتی ہیں دیگر شہروں میں کرکٹ کی فروغ کیلئے کام کرنے والے لوگ سامنے آئینگے۔ حالات کو جب تک ہم خود آسان نہیں کرینگے تو سامنے والے کو کیسے پتہ چلے گا کہ سب اچھا ہو چکا ہے۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Shahriar Afridi
Previous Post رانا ثناء کیس میں گواہوں کی جان کو خطرہ ہے: شہریار آفریدی
Next Post عالمی بازار میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
Gold

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.