geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رانا ثناء کیس میں گواہوں کی جان کو خطرہ ہے: شہریار آفریدی

October 19, 2019 1 1 min read
Shahriar Afridi
Share this:

Shahriar Afridi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن ہمارے گواہوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ڈرگ ڈیلرز کے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے، جب بھی سیاسی ڈرگ ڈیلرز پر ہاتھ ڈالا گیا تو اے این ایف کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے رانا ثناء اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے وکالت کو اپنی آمدن کا ذریعہ بتایا، رانا ثناء اللہ کے پاس خریداری کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔

شہریار آفریدی نے ایک بار پھر رانا ثناء اللہ کے کیس کو ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کا مبینہ آڈیو پیغام بھی چلایا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری کے تحت ملزمان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے لیکن ہمارے گواہوں کی جان کو خطرہ ہے، اے این ایف کے گواہوں کے تحفظ کے لیے کیس راولپنڈی منتقل کیا جائے اور جیل میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کھلے عام اے این ایف کو نشانہ بنا رہے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں کو کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔

شہریار آفریدی نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کو 15کلو گرام ہیروئن سمیت گھر سے نہیں بلکہ سڑک سے گرفتار کیا، اے این ایف نے دو ہفتوں میں ثبوت پیش کیا اور ملزمان کو کاپیاں بھی فراہم کیں۔

Share this:
London Brexit
Previous Post بریگزٹ: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی
Next Post قومی ٹی 20 فیصل آباد!
National Cup Teams

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.