geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں جمہوریت کا سفر اور ثمرات

September 15, 2019 3 1 min read
Democracy in Pakistan
Share this:

Democracy in Pakistan

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

جمہوریت کا خلاصہ اگر ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو عوام کے لئے ،عوام کے ذریعے، عوام کی حکومت جمہوریت ہے۔ جمہوریت اس نظام کو کہتے ہیں جس میں محکوم اپنے حکمرانوں کو اور ووٹر اپنے نمائندوں کو کنٹرول کر سکیں، اور ووٹروں کا اختیار اپنے منتخب نمائندوں کے اوپر ہو۔ جمہوری نظام میں عوامی عہدہ رکھنے والے صدر، وزیر اعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ، ایم این اے، ایم پی اے و جملہ افسران کے مفادات کی بجائے آئین طاقت ور ہوتاہے۔ جمہوریت کے خلاف طاقت کے آخری مرکز سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ساری دنیا میں حکمرانی کا کوئی ایسا قابل ذکر ماڈل نہیں ہے جو جمہوریت کا مقابلہ کرسکے، جو کہ آج کے زمانے میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور کامیاب طرز حکومت ہو۔ تاہم دیکھا جاتاہے کہ دنیاکے گنجان آبادی والے بر اعظموں ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں جمہوریت کے فوائد عام لوگوں تک نہیں پہنچتے، یہاں نوزائیدہ جمہوریت کو چیلنج کرنے کے لیے آئے روز نئی طاقتیں اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔ اور جہاں جمہوریت سینہ سپر ہے وہاں کلیدی کارکردگی کے پیمانے عوام کے حالات میں کسی طرح کی بہتری دکھانے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔جمہوری ملکوں میں عوام کے حقوق سلب کرنے والے افراد کی کمی نہیں، لفظ ”جمہوریت” ایک دلکش کہاوت کے طور پرعوام کو سبز باغ دکھانے کے طور پر بھی استعمال ہوتاآیا ہے۔ ایسی جمہوریت میں طاقتور طبقات سیاست اور حکومت پر قابض ہوجاتے ہیں اور ایسی پالیسیاں تشکیل دیتے ہیں جن کا فائدہ اشرافیہ کو پہنچتا ہے۔

ملک کے وسائل امیر طبقات کے درمیان گردش کرتے رہتے ہیں اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے رہتے ہیں۔ 15 ستمبر کے دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریہ منانے کا مقصد جمہوریت کے فروغ کے لئے عوامی شعور بیدار کرنا اور غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں جمہوریت کا عالمی دن منانے کے آغاز کا اعلان کیا تھا، اور 15ستمبر 2008ء کو پہلا عالمی یوم جمہوریت منایا گیا تھا۔ جمہوریت کو فروغ دینے اور مستحکم بنانے کیلئے حکومتوں کی کوششوں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں متعدد سرگرمیاں جاری رہتی ہیں،تاہم اپنے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کسی رکن ملک میں اس کی خصوصی درخواست کے بغیر کوئی سرگرمی شروع نہیں کرتی۔

یہاں اگر پاکستان میں جمہوریت کے سفر اور اس کے ثمرات کی بات کی جائے تو قیام پاکستان سے ابتک بہتر سالوں میں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکی۔ جمہوریت کو ہمیشہ خطرات لاحق رہے ہیں، غیر جمہوری قوتوں نے متعدد بار جمہوریت پر شب و خون مارا۔ یہاں آئین کو پامال کرکے جمہوریت کی بساط لپیٹی جاتی رہی، جس کی وجہ سے آج بھی جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ جبکہ جمہوری دور حکومت میں بھی محض سیاسی جماعتوں اور انتخابات ہی کو جمہوریت سمجھ لیا گیا ہے حالانکہ جمہوریت ایک ایسا سیاسی نظام ہے جس میں گڈ گورننس بنیادی تقاضہ ہے، جس جمہوریت میں گڈ گورننس نہ ہو اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون کے مطابق تو ملت کے تمام افرادکو معاشرتی اور معاشی مساوی حقوق حاصل ہیںمگر جمہوری نظام کے باوجود امراء ہی اقتدار پر قابض رہے ہیں، اور امراء کی حکمرانی میں قانون و انصاف اور دیگر امور میں غریب عوام سے جس طرح کا سلوک رواء رکھا جاتا رہا ہے اس کی کسی جمہوری ملک میں مثال نہیں ملتی۔

گزشتہ بہتر سال سے پاکستان میں جمہوریت کے جس ماڈل پر عمل کیا جاتا رہا ہے اس کا نہ تو علامہ اقبال کے جمہوری تصور سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی قائد اعظم پاکستان ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں امیر و غریب میں امتیاز برتا جاتا ہو، جس نظام میں شہریوں کو مساوی حقوق و مواقع میسر نہ ہوں۔یہاں کروڑوں افراد کو اپنی خداداد صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا موقع ہی نہیں ملتا،اگر کبھی موقع مل جائے تو پنکچر لگانے والا بھی بی اے کے امتحان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کردیتا ہے کہ غریب عوام میں ٹیلنٹ تو موجود ہے مگر ان کو پروان چڑھانے کے مواقع میسر نہیں۔ پاکستان میں موجود امیروں کی جمہوریت کے ثمرات امیروں میں ہی گردش کرتے رہتے ہیں اور ایسی جمہوریت میں عوام کا کردار محض پانچ سال کے بعد پرچی پر مہر لگانے کے سوا اور کچھ نہیںہوتا۔ نتیجتاً عوام بھی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرتے اور صرف بیس فیصد کہیں پچیس فیصد ٹرن آؤٹ پر وہی لوگ حاکم مسلط ہوجاتے ہیں جنہیں عوام پسند ہی نہیں کرتے۔ جبکہ اکثر جمہوری سیاست دانوں و حکمرانوں کے اثاثے پاکستان سے باہر موجود ہیں، وہ پاکستان میں صرف اقتدار انجوائے کرنے کیلئے آتے ہیں، مدت اقتدار پوری ہونے یا ملک میں ان کی کرپشن عیاں ہونے پر یہ واپس بیرون ملک منتقل ہوجاتے ہیں۔

پاکستان میں جمہوریت کو پھلنے پھولنے کے لیے، عوام کی زندگیوں میںشفاف انداز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ کسی بھی ملک میں جمہوریت اس وقت ہی مضبوط و مستحکم ہوسکتی ہے جب ہر ادارے اور سیاسی پارٹیوں کے اندربھی جمہوری عمل پر پختہ یقین ہو، اور شفاف انداز میں انصاف، صحت ، تعلیم کے شعبہ جات میں بہتری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، اور کم ہوتی ہوئی فی کس آمدنی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔ اور سرکاری اداروں میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔جب تک موجودہ جمہوری سسٹم کو تبدیل نہیں کیاجا تا پاکستان کے غریب عوام کی ترقی منجمدہی رہے گی۔

جمہوری سسٹم کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ملک سے کرپشن اور اقرباء پروری کا مکمل خاتمہ ہو، حکمران اور سیاسی شخصیات ملک سے لوٹا ہوا سرمایہ پاکستان واپس لائیں۔ اگر مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر پاکستان کے استحکام اور دو قومی نظریہ پر ایمان کی حد تک یقین رکھنے والے صادق و امین لوگوں کوکلیدی عہدوں پر زمہ داریاں سونپی جائیں تو وہ دن دور نہیں جب قیام پاکستان کے مقاصد کے عین مطابق حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست کا قیام عمل میں آئے گااورپاکستان میں جمہوریت مضبوط و مستحکم ہو گی۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Dr. Aafia Siddiqui
Previous Post عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں اور ذمہ داریاں
Next Post دوحہ میراتھن مذاکرات کا مایوس کن اختتام
Doha Talks

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.