geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں ناگہانی آفت، کرونا 4 ہفتے اہم اور نامور ڈاکٹرز

April 25, 2020 2 1 min read
Pakistan – Coronavirus
Share this:

Pakistan – Coronavirus

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

ُ پچھلے کئی ماہ سے امریکا و یورپ سمیت طاقتورین اور مشرقی وسطی وایشیائی بہت سے کمزور اور قریب لاغردنیا کے 199 سے زائد ممالک میں تباہی و بربادی کے پنجے گاڑتا تیزی سے آگے بڑھتا کرونا وائرس زمین کے زروں اور اِنسانوں کے عصاب پر محورقص ہے ۔اِس ناگہانی آفت کے نازل ہوتے ہی دنیا کا سارا کاروبارزندگی ٹھپ ہوگیاہے۔ عالمِ اِنسانیت اپنے اَن دیکھے دُشمن سے چھپتی پھررہی ہے ۔کروناسے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے اَب تک کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد189099ہوگئی ہے

جبکہ ایسے میں ہمارے یہاں کرونا وبا سے ہونے والی اموات اور تباہی کو جانتے ہوئے عوام تو عوام بلکہ وفاق سے صوبوں اور بالخصوص صوبے سندھ تک حکمران اور سیاستدان کوئی بھی سنجیدگی کا اُس طرح سے مظاہر ہ نہیں کررہاہے۔آج جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں کیا جارہاہے ۔افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے یہاں جہاں ایک طرف لاک ڈاو ¿ن سے خائف اینٹی کرونا عوام، مذہبی پیشوا، تاجر،مزدور،سیاستدان اور وفاقی حکومت ہے ۔تو وہیں دوسری جانب پروکرونا پر جاری لاک ڈاو ¿ن کے عمل پر سختی سے طول دیتاہماراصوبہ سندھ اور سندھ حکومت بھی ہے ۔فی الحال جو وفاق کی سُنے بغیر صوبے میں آنے والے دِنوں میں کرونا وبا کی سنگینی سے عوام کو بچانے کے لئے لاک ڈاو ¿ن میں نہ نرمی کو تیار ہے اور نہ ہی کئی ماہ تک لاک ڈاو ¿ن کو ختم کرنے کا کوئی ادارہ رکھتی ہے۔ جیسا کہ نظر آرہاہے کہ سندھ حکومت اپنے کئی سیاسی مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ کے عوام کو بھی کرونا وبا سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ مگرآج اِس کے اِس عمل کو بھی بہت سے ناراض سیاست دان کچھ اور انداز سے دیکھ رہے ہیں۔!!

گویا کہ موجودہ منظر میں اینٹی کرونا وبااو رپروکرونا وباسوچ کے حامل دوگرپس بن گئے ہیں ۔ آج اِس لحاظ سے ہماری حکومتوں میں وفاق سے صوبے سندھ تک کرونا سیاست عروج پر دیکھی جاسکتی ہے۔اَب دیکھتے ہیں کہ کرونا وبا سے موجودہ گھمبیرہوتی صُورتِ حال میں وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ایڑیوں پر سیاسی قداُونچاکرنے والی کھینچاتانی کا سیاسی رن کہاں جاکر ختم ہوگا ؟ یہی نہیں بلکہ قبل ازوقت یہ اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا ہے کہ کرونا وبا کے تھمنے یا گزرنے کے بعد وفاق اور صوبے میں کرونا وائرس کی تباہی سے زیادہ ہونے والی سماجی، مذہبی ،سیاسی ، معاشی اور اخلاقی تباہ کاریاں کیا رنگ لائیں گی؟ ابھی شائد بعد کے المناک نتائج اور اِن سے پیدا ہونے والے مسائل و پریشانیوںسے متعلق کسی نے نہیں سوچا ہے۔

آج جس نیت سے بھی سندھ حکومت نے صوبے میں26 فروری 2020کو نمودار ہونے والے پہلے کیس کے بعد اول روز سے ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاو ¿ن کی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا ۔جس میں وقتاََفوقتاََ سختی اور نرمی دونوں ہی رویئے اپنائے رکھے۔اِس سے اِسے اور صوبے کے عوام کو کتنا اور کیا ؟ اور کیسے مقاصد حاصل ہوئے؟ابھی ہمیں بس اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر انتظار کرنا ہوگا ۔کیوں کہ آنے والے دِنوں ، ہفتوں، مہینوں اور سالوں میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی عوام الناس کے کشکول میں ہوگا۔تب لگ پتہ جائے گا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے حوالوں سے اپنے کن سیاسی مقاصد کے حصول یا خالصتاََ عوامی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی تمام فورسزکے ساتھ طویل و سخت لاک ڈاو ¿ن کا سلسلہ کیوں جاری رکھا تھا؟مگرابھی صرف اِتنا ہی کہہ اورسمجھ کر کراچی اور سندھ کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے متاثرین لاک ڈاو ¿ن اپنے لب رفوکئے رکھیں کہ آج سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھرمیں نظر آنے والے خونخوار آوارہ کتوں کو مارنے سے تو قاصر ہے۔

جن کی وجہ سے صوبے کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں ہیں۔ مگرکیسے آج یہی سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ دنیا کی ناک میں دم کردینے اور نظر نہ آنے والے دُشمن کروناوائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے کمربستہ ہیں ۔؟؟جو صوبے میں سخت اور طویل لاک ڈاو ¿ن کا سہارا لے کرکرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے عوامی فلاح اور بہبود کے لئے سخت ترین اقدامات کررہے ہیں ۔جن کاکروناوبا کو للکارتے ہوئے جارحانہ عزم ہے کہ سندھ حکومت کرونا وائرس اور نظرآنے اور نہ دکھائی دینے والی کئی طاقتوں کو صرف اور صرف لاک ڈاو ¿ن سے ہی شکست دے سکتی ہے ۔جیسا اِنہوں نے کہاہے۔کیا یہ ایساکرکے بھی دنیا کو دکھا ئیں گے ۔؟سندھ حکومت کرونا وبا سے سندھ کے عوام اور بہت سے اپنے پیاروں کو لاک ڈاو ¿ن سے بچالے گی ۔بیشک ، سندھ حکومت کروناوبااور بہت سے سیاسی معاملات سے اپنے پیاروں کے ساتھ سندھ کے عوام کو بھی بچانے میں کامیاب ہوگی۔

بس عوام صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اور کروناوبا سے ہونے والے لاک ڈاو ¿ن میں حکومتی احکامات اور اقدامات پر سختی سے عمل پیرارہیں۔ یقینا اِس عمل سے عوام الناس کو کرونا سے بچانے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کو بھی اپنے بہت سے ظاہر اور باطن سیاسی اور معاشی و معاشرتی اور اخلاقی فوائد حاصل ہوں گے۔بہر حال،بدھ کوسندھ کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پیچوہونے اپنے ایک ویڈیوبیان میں اِن خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں کرونا کیسز کی تعداد اپنے عروج پر ہوگی اَبھی کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 10فی صد ہے۔ سندھ میں کرونا کیسز میں شرح اموات 2.2فیصدہے۔ اُن کاکہناتھا کہ آنے والے دِنوں میں صُورتِ حال زیادہ خطرناک ہوگی۔

جب کہ انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹرعبدالباری، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صدر ڈاکٹرعظیم الدین، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصرسجاد، ڈاکٹرعاطف حفیظ صدیقی، ڈاکٹرسعد خالد نیاز اور دیگر نامور ڈاکٹرز پر مشتمل کراچی پریس کلب میں ہونے والی اپنی نوعیت کی ایک طویل پریس کانفرنس میں متفقہ طور پرڈاکٹرز حضرات کا کہنا تھا اگرچہ سندھ حکومت نے آغاز میں لاک ڈاو ¿ن پر سختی کی اِس کی دیکھا دیکھی مُلک کے دیگر صوبوں میں بھی لاک ڈاو ¿ن ہوئے لیکن آہستہ آہستہ لاک ڈاو ¿ن پورے ملک میں مذاق بن گیا ۔اِن ڈاکٹرز کا یہ بھی کہناتھا کہ اگر لاک ڈاو ¿ن کو سخت نہ کیا گیاتو مشکل بڑھ جائے گی ، مریض تعداد سے زیادہ آگئے تو حالات سنگین ہو جائیں گے، جنہوں نے اِس کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں ایسانہ ہو کہ ہمیں سڑکوں پر مریضوں کا علاج کرنا پڑے ، کراچی میں اسپتالوں میں 80فیصدجگہ بھر چکی ہے۔

اگلے تین چار ہفتے بہت اہم ہیں ،اِ س موقع پر جیسے ڈاکٹرزنے التماس اور التجایہ انداز سے یہ بھی کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے ،جبکہ لگے ہاتھوں اُنہوں نے تاجر برادری اورعلماکرام سے بھی درخواست کی کہ وہ مساجد میں نماز ادائیگی کا فیصلہ واپس لیں اور عوام کو نماز تروایح گھروں پر پڑھنے کی تلقین کریں “یہاں سوال یہ پیدا ہوتاہے اَب جب کہ ڈاکٹرزبھی کروناوبا کی آئندہ دِنوں میںمُلک میں پیداہونے والی سنگین صُورتِ حال کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں اِسے میں کیا وفاق ،صوبے اور دیگر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے؟بالخصوص صوبہ سندھ کا ہاتھ تھام کروفاق مددکرے گا ؟یا سندھ حکومت کے لاک ڈاو ¿ن پر شک و شبہات کی سیاست جاری رہے گی؟۔(ختم شُد)na
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Eka Welfare Foundation
Previous Post ایکا ویلفیئر فائونڈیشن نے خالق نگر میں 500 مستحق اور غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کیا
Next Post کورونا کے مریض کو ملیریا کی دوا دینے سے کیا خطرہ ہے؟ امریکی اتھارٹی نے خبردار کر دیا
Malaria Medicine

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.