geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں فلم ’زندگی تماشہ‘ کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی

January 22, 2020 1 1 min read
Zindagi Tamasha
Share this:

Zindagi Tamasha

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی حکام نے فلم ’زندگی تماشہ‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کی وجہ سے درجنوں دھمکی آمیز فون کالیں بھی موصول ہوئی ہیں۔

پاکستانی فلم سنسر بورڈ نے اس فلم کی ریلیز کے لے 24 جنوری کی تاریخ کی منظوری دے دی تھی لیکن اس پر انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں اور دائیں بازو کے خیالات کی حامل مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔ ان عناصر کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کریں گے۔ اب پاکستانی صوبے پنجاب کی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز کے اس فیصلے پر تین فروری کو نظرثانی کی جائے گی۔ ساتھ ہی پنجاب حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اس فلم کی ریلیز پر فی الحال پابندی لگا دینے کا فیصلہ کئی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

اس بارے میں تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان زبیر قصوری نے کہا، ”یہ فلم گستاخانہ ہے اور اسے ریلیز نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ دوسری طرف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالیں بھی مل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی سرگرم پاکستانی کارکنوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ‘زندگی تماشہ‘ کی ریلیز پر لگائی گئی اس پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ سال یوٹیوب پر اس فلم کے ایک اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ملک میں توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ شدت پسند مذہبی گروہوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد یوٹیوب پر اس فلم کے اشتہار کو بلاک کر دیا گیا تھا۔ پاکستان میں توہین مذہب ایک بہت ہی حساس معاملہ ہے اور جس کسی پر ایک بار ایسا کوئی الزام لگ جاتا ہے، اس کی زندگی اور سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ابھی گزشتہ ہفتے ہی انسداد دہشت گردی کی ایک ملکی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 86 کارکنوں کو پچپن پچپن سال قید کی سزائیں سنا دی تھیں۔ ان افراد نے 2018ء میں پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی نامی مسیحی خاتون کی رہائی کے فیصلے کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔ آسیہ بی بی پر بھی توہین مذہب کا الزام لگایا گیا تھا، جنہیں عدالت نے بالآخر بری کر دیا تھا۔

Share this:
People Pakistani
Previous Post پی ٹی آئی کے دعوے اور عوامی غصہ
Next Post چین: پُر اسرار بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی
China Virus

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.