geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کس ڈگر پر؟

January 27, 2021 0 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

تحریر : عقیل خان

پاکستان اس وقت لا تعداد مسائل سے دوچار ہے ہمارے سیاسی قائدین کی نااہلی اور بد عنوانیوں کی وجہ سے ملک دن بدن غربت اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا جا رہا ہے۔الیکشن سے پہلے تمام سیاستدان ملک کی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کے بلندو بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیںمگر اقتدار میں آتے ہی ملک تو ترقی کرتا نہیں مگر یہ خود ترقی کرجاتے ہیں۔موجودہ حالات کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ وقت کس رفتار سے چل رہا ہے اور ہم کس رفتار سے؟ انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔کس پر اعتبار کریں اور کس پر نہ کریں۔پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا اس میں غیر اسلامی کام ایسے ہورہے ہیں جیسے کوئی گناہ نہیں۔ فحاشی کی بات کریں تو ہر روز اخبارات کے صفحے بدفعلی کے الفاظ سے بھرے ہوتے ہیں۔ کسی رشتہ ، محلے داری اور تعلق دار پر سے اعتبار کرنے کی گنجائش ختم ہوتی جارہی ہے۔ کہیں پر چچا بھتیجی، کہیں سوتیلا باپ بیٹی، کہیں محلے کے لڑکے اور لڑکی اور تو اور لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی نیوز سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں۔ کیا پاکستان اس لیے قائم ہوا تھا ؟ ہم تو بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہ اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے بنایا گیا مگر اب جب پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی ہے؟ یہاں اسلامی کم اور شیطانی کام زیادہ ہورہے ہیں۔ ہم اپنے رب اور پیغمبر کے تابع کم اور شیطان کے تابع زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کاموجودہ حکومت نے علم اٹھا یا ہوا ہے مگر افسوس کہ کرپشن ختم ہونے کی بجائے بڑھ زیادہ رہی ہے۔کونسا محکمہ ہے جہاں رشوت کا بازار گرم نہیں۔ اسلام میں رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہے مگر ہمارے موجودہ حالات میں تو جہنمی ہونے سے ڈرا بھی نہیں جارہا بلکہ کھلم کھلا آفر ہوجاتی ہے کہ اتنے پیسے دیں آپ کا کام ہوجائے گا۔میں کسی کی آپ بیتی نہیں بتا رہا بلکہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا بھی اور سنا بھی ہے۔ جائز کام کے لیے بھی ناجائز طریقہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ پیسے کی حوس نے انسان کو اندھا کرکے رکھ دیا ہے۔ موت کی پرواہ نہیں اور دنیا کی پرواہ ہے جس کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔

اگر ہم اداروں کی باتیں کریں تو وہاں سیٹ پر بیٹھے آفیسر اپنے آ پ کو ناخدا سمجھے ہوئے ہیں۔ پولیس تو بدنام تھی کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا مگر اب توتقریباً ہر محکمے میںایسا ہی دکھائی دے رہا ہے جو عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔مجھے بذات خود کئی اداروں کے افسران بالا سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا مگر جب ان کا رویہ دیکھا تو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیںہوا۔ پچھلے دنوں ایک ہسپتال کا وزٹ کیا تو وہاں پر ڈاکٹر حضرات پہلے تو مریضوں کی بجائے موبائل پر مصروف نظر آئے اور جب مریض چیک کرنے کی باری آئی تو ان کا رویہ ایسا تھا کہ جیسے وہ مریض چیک کرکے احسان کررہے ہیں۔ بہت سے مریضوں کو تو ایسے جھڑک رہے تھے جیسے اس نے اپنے مرض کے متعلق پوچھ کر کوئی کبیرہ گنا ہ کرلیا ہے۔ پہلے ن لیگ کے دور میں اگر ہسپتال میںجب مریض آتا تھا تو اس کا فون نمبر انداراج ہوتا تھا اور اس پر سرکاری ہسپتال کے عملے کے رویے اور ادوایات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے سی ایم کی ہدایت پرمریض کے پاس کال بھی آتی تھی جس کا ہسپتال کے عملے کو ڈر ہوتا تھا کہ ہمارے خلاف کوئی ایکشن نہ ہومگر اب تو کھلی بدمعاشی ہوتی ہے۔

اسی طرح ایک ٹاؤن کمیٹی میں جانے کااتفاق ہوا تو وہاں پر موجود کمیٹی کے ملازم اپنی من مرضی سے عوام کا کام کررہے تھے کسی کو ٹرخایا جارہا تھا تو کسی سے پچاس روپے فیس کی مد میں ہزار روپے تک لیے جارہے تھے۔ برتھ سرٹیفکیٹ،نکاح نامہ کی فیس حکومت نے کیا رکھی ہوئی ہے اور وہاں پر جھوٹی کہانی سنا کرزائد پیسے بٹور کر اپنی جیب گرم کی جارہی تھی۔

ہمارے پی ایم صاحب نے ایک پورٹل سیٹیزن متعارف کرائی ہوئی ہے جس پر کمپلین درج کرائی جاسکتی ہے اور اس کا حکومتی سطح پر بڑا چرچا بھی کیا جارہا ہے مگر افسوس کہ یہ پورٹل سیٹیزن محض ایک خانہ پوری ہے۔ میں نے بذات خود کئی کمپلین درج کرائی مگر آج تک جس محکمے کے خلاف کمپلین درج کرائی اس کے بارے میں کوئی کال یا پوچھ گچھ مجھ سے نہیں کی گئی بلکہ خود ہی فیصلہ کرکے آن لائن جواب دے دیا اور اس میں سارے فیصلے اس محکمے کے حق میں ہوتے ہیں جس کے خلاف درخواست کی۔ حال ہی میں ایک درخواست این ایچ اے کے ٹھیکے کے خلاف کی جہاں را میٹریل استعمال کیا جارہا تھا اور وہ ٹھیکہ مکمل ہونے کو ہوگا مگر اس پر کوئی خاص ایکشن ابھی تک نہیں ہوا۔ جب کہ پورٹل سیٹیزن پر درخواست کرنے کے بعد 48دن کا ٹائم لکھ کر آتا اور ادھر کئی ماہ گزر جاتے ہیں مگر درخواست پڑی ہوتی ہے۔ ایک درخواست یکم اکتوبر کو کی جو تاحال چل رہی ہے اور ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

حکومت پاکستان اگر ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتی ہے تو ان کو پہلے نچلی سطح پر دیکھنا ہوگا جہاں غریب کوچند سو روپے رشوت کے طور پر دینا عذاب نظرآتا ہے۔ ہمارے وزراء اکثر اپنے اپنے محکموں کی تعریف کرتے نظرآتے ہیں کہ ہم نے اپنے اداروں سے کرپشن ختم کردی مگر وہ جوں کی توں ہے۔ ریلوے کو دیکھ لو کوئی بھی مسافر ریلوے پولیس یا ریلوے کے عملے کی جیب گرم کرکے اپنا سفر مکمل کرسکتا ہے جبکہ اس کو ٹکٹ تک نہیں دیا جاتا۔سوئی گیس میں بل تقسیم کرنے کے لیے ٹھیکہ پر بندے رکھے ہوئیں مگر ان کا کارنامہ یہ ہے کہ وہ چند گھروں میں بل دیکر باقی کسی ہوٹل، چوراہے پر رکھ کر غائب ہوجاتے ہیں میں نے بذات خود ان کے خلاف پورٹل سیٹیزن پر درخواست دی مگر اس کا اینڈ یہ ہوا کہ ٹھیکہ دار کی گارنٹی پر درخواست بندکردی گئی مگر بل آج بھی ہمیں مختلف دکانوں اور چوراہوں سے تلاش کرکے لانا پڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران کہتے ہیں پورٹل سیٹیزن پر درخواست دینے سے کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔شہروںاور دیہاتوںمیں گٹر لائن بن ہوجائے تو کمیٹی ملازمین کوگٹرکھلوانے کے لیے بھی بطور رشوت جیت گرم کرنا پڑتی ہے۔

پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی سوچنا ہوگا کہ کرپشن کی دیمک ہمارے ملک کو کس طرح چاٹ رہی ہے۔ اس کے لیے ہمیں اپنے ملک کی بقا کے لیے متحد ہوکر کرپشن کے خلاف لڑنا ہوگابشرطیکہ کرپٹ بندے کے نشاندہی ہونے پر ادارے اس کے خلاف بھرپورا یکشن لیں اور اس کو ایسی سزاد یں کہ دوبارہ کوئی اور ایسی حرکت نہ کرسکے ناکہ اس کی طرف داری کرکے اسکی حوصلہ افزائی کریں۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان

Share this:
Pakistan High Commission
Previous Post پاکستانی ہائی کمیشن کی یکم فروری سے برطانیہ کیلیے آن لائن ویزہ درخواستیں دینے کی ہدایت
Next Post بھارتی سپریم کورٹ نے سیف علی کی گرفتاری روکنے کی درخواست مسترد کر دی
Saif Ali Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.