geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان سے محبت، ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے: ارطغرل

August 4, 2020 3 1 min read
Artughril
Share this:

Artughril

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے اردو میں ‘ارطغرل غازی’ کہا جاتا ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار ہیرو انجین التان دوزیتان (ارطغرل) نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، بچپن پاکستان سے محبت کے اظہار میں گزارا۔ محبت کا قرض بھی اتارنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی پر نشر ہونے والے 16 منٹ کے انٹرویو میں انہوں نے اپنی طرز زندگی سمیت پاکستان اور عوام سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

یاد رہے کہ استنبول کے شہر ازمیر میں 1979 میں پیدا ہونے والے انجین التان دوزیتان یعنی ارطغرل نے بتایا کہ انہوں نے مقامی یونیورسٹی کے شعبہ فلم و تھیٹر سے گریجویشن کی اور پھر استنبول میں ہی مستقل رہائش پذیر ہوئے۔

انجین التان نے اپنی شخصیت سے متعلق سوال میں کہا کہ ان دنوں وہ اہلخانہ کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اور انہیں اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا بہت پسند ہے۔

نئے پراجیکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سرپرائز پراجیکٹ ہے جس کے بارے میں معلومات شیئر نہیں کرسکتا۔

علاوہ ازیں انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ ماضی قریب میں ایک ڈاکیومینٹری بنانے کا سلسلہ کیا تھا جو جاری ہے، ماحولیات سے متعلق اس ڈاکیومینٹری کو جلد نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انجین التان دوزیتان نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے یا فلم کو بار بار نہیں دیکھتے لیکن ڈرامہ ارطغرل غازی کے ریکارڈنگ کے دوران اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد مرتبہ دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کا پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد میں وقت کی کمی کے باعث اسے دوبارہ نہیں دیکھ سکا بلکہ دیگر نئے پراجیکٹ میں مصروف ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ارطغرل غازی کو مکمل کرنےکے لیے 6 برس لگے اس دوران میں نے از خود تمام کرداروں بشمول ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیا تاکہ ٹیم ورک کی صورت میں کام اچھا ہو۔

انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ اتنے عرصہ ساتھ رہنے کی وجہ سے ہمارے ذہنوں میں یاد گار لمحات موجود ہیں، ڈرامے میں ایک لڑائی کے منظر کو فلمائے جانا تھا لیکن خاص بات یہ تھی کہ اس کو ایک ہی ٹیک مکمل کرنا تھا، یہ سین ارطغرل کو زہر دینے کا منظر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 سے 4 منٹ کے اس طویل منظر میں ایک لڑائی بھی شامل تھی لیکن سین کے بالکل آخری لمحات میں ایک کردار ہیجانی کیفیت کی وجہ سے اپنا سین بھول جاتا تھا۔

انجین التان دوزیتان یعنی ارطغرل غازی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس کو حوصلہ دیا اور چوتھی یا پانچویں مرتبہ دوبارہ سین فلمایا گیا اور اس مرتبہ اسی کردار نے تھوڑی جلد بازی میں وار کیا جو میرے سر پر لگا اور خون سر سے رستا ہوا چہرے پر پھیل چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اس سے پوچھا یہ کیا کیا؟ اس نے کہا بھائی غلطی ہوگئی۔ کئی مناظر ایسے تھے جس کی منظرکشی کے دوران تکلیف اٹھانی پڑی اور دکھ بھی ہوا۔

ارطغرل غازی کی مقبولیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے ارطغرل غازی کو دیگر پراجیکٹ کے مقابلے میں بہترین قرار دیا جس میں پیار، محبت، انصاف، عدل و انصاف کو بناوٹی انداز میں نہیں بلکہ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

انہوں نے یہی وجہ تھی کہ جنوبی امریکا، یورپ، ایشیا غرض جہاں کہیں بھی یہ ڈرامہ دیکھا گیا، لوگوں میں خاص دلچسپی پیدا کرتا چلا گیا۔

پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بہت محبت ملی اور مجھے بہت اچھا بھی لگا، پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، ہم نے اپنا بچپن پاکستان سے محبت کے اظہار میں گزارا ہے۔

انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ہم نے پاکستانی پائلٹ کے ساتھ ملکر ایک پراجیکٹ میں کام کیا تھا، پاکستان کی جانب سے اتنی محبت کے بعد میں اسکا مدعا ہوں اور رہی بات پاکستان میں سیاست کی تو سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور اداکاری میرا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی میں انسانوں کو ترجیج دیتا ہوں، اس ڈرامے کے بعد میں نے کوئی نئی زندگی شروع نہیں کی لیکن یہ بات عیاں ہے کہ اس دور کے انسان بڑے پاک صاف، مخلص اور نیک خیالات کے مالک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں انسان میں وہ مخلصی نہیں ہے اور انہوں نے برائی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماننا پڑےگا کہ پاکستان میں اس ڈرامے نے نئے ریکارڈ قائم کیے، حالات بہتر ہونے پر پاکستان آکر عوام سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے اور فلم کا پس منظر دیکھ کر فیصلہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی بھی محبت پاکستان سے ملی ہے میں نے اس کے بارے میں اندازہ نہیں کیا تھا، جو کچھ میڈیا پر چل رہا ہے اس کے بارے میں آگاہ ہوں، سب سے پہلے میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کام کی پذیر آئی کی، تمام پاکستانیوں کا بہت بہت شکریہ ۔

Share this:
Pakistan Stock Exchange
Previous Post اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر مہنگا ہو گیا
Next Post یو اے ای : کووِڈ-19 کے 50 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ،90 فی صد مریض صحت یاب
UAE Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.