geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک بحریہ: ’امن 2021‘ بین الاقوامی مشقیں اگلے ہفتے کراچی میں

February 6, 2021 1 1 min read
Pakistan Navy Exercises
Share this:

Pakistan Navy Exercises

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نیوی کی ’امن 2021ء‘ نامی چھ روزہ بین الاقوامی بحری مشقیں اگلے ہفتے کراچی کے قریبی سمندری علاقے میں شروع ہوں گی۔ علاقائی امن، سلامتی اور تعاون کے لیے ان مشقوں میں تقریباﹰ پینتالیس ممالک کی بحری فوجیں حصہ لیں گی۔

پاکستان نیوی کے ذرائع نے بتایا کہ ان بحری مشقوں کا انعقاد اس جنوبی ایشیائی ملک کی طرف سے علاقائی امن و سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور پرامن بقائے باہمی کی خواہش کا عملی اظہار ہے، جن میں اس سال 45 کے قریب ممالک کے بحری دستے حصہ لیں گے۔ یہ چھ روزہ سمندری مشقیں 11 فروری کو شروع ہو کر 16 فروری کو اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔

علاقائی اور غیر علاقائی ریاستوں کی بحری افواج کے ساتھ مل کر ان امن مشقوں کے ہر دو سال بعد انعقاد کا سلسلہ 2007ء میں شروع ہوا تھا اور رواں ماہ کے وسط میں ہونے والی یہ مشقیں اپنی نوعیت کی ساتویں بین الاقوامی مشقیں ہوں گی۔

پاکستانی بحریہ کے مطابق ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد دیگر ممالک کی سمندری افواج کے ساتھ عملی تعاون میں اس طرح اضافہ کرنا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مل کر دہشت گردی، سمندری قزاقی اور دیگر سمندری جرائم کا مقابلہ بھی کیا جا سکے۔

ان مشقوں کے ذریعے ان میں شریک ممالک کی جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف بحری جنگی تیاری کی حالت کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

آغاز 2007ء میں ہوا
اس سلسلے کی مارچ2007ء میں ہونے والی پہلی اور ‘امن 2007‘ نامی مشقوں میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، چین، فرانس، اٹلی، ملائیشیا، برطانیہ اور امریکا کی بحری افواج کے 14 بحری جہازوں نے حصہ لیا تھا جبکہ مجموعی طور پر ان میں 28 ممالک کی بحری افواج کے نمائندے شامل ہوئے تھے۔

دو سال قبل فروری کے مہینے میں ‘امن 2019‘ کے نام سے ہونے والی ایسے گزشتہ انٹرنیشنل مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھ کر 46 ہو گئی تھی۔ تب ان مشقوں کو 113 ملکی اور غیر ملکی مبصرین نے بھی دیکھا تھا۔

آئندہ ہفتے جمعرات سے شروع ہونے والی ‘امن 2021‘ مشقوں میں تقریباﹰ 45 ممالک اپنی شرکت کے وعدے کر چکے ہیں۔ ایسی مشقیں ہمشہ دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک حصہ بندرگاہی مرحلہ ہوتا ہے اور دوسرا سمندری مرحلہ۔ ان مشقوں کا ایک اہم اور رنگا رنگ حصہ وہ افتتاحی تقریب بھی ہوتی ہے، جو ان میں شرکت کے لیے غیر ملکی جنگی بحری جہازوں کی آمد کے وقت منعقد کی جاتی ہے۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ان مشقوں کے دوران ایک انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس (آئی ایم سی) بھی منعقد کی جائے گی، جس کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کرتا ہے۔

کھلے سمندر میں ان مشقوں کے دوسرے حصے کے دوران انٹرنیشنل فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس دوران عملی نوعیت کی جنگی مشقیں، اسٹریٹیجک فائر اور دیگر آپریشنل کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

آئی ایف آر کے دوران جنگی بحری جہاز مشقیں کرتے ہوئے راکٹ فائر کرتے ہیں جبکہ شریک ممالک کے نیوی اور ایئر فورس کے ہوائی جہازوں کے ذریعے فضائی طاقت کے مظاہرے کے علاوہ ایک اہم حصہ اسپیشل آپریشن فورسز اور دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والے خصوصی فوجی دستوں کی کارروائیوں کا بھی ہوتا ہے۔

یہ اسپیشل آپریشن فورسز اور دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی عسکری ٹیمیں کسی بھی ملک کی بحریہ کے لیے سمندری دہشت گردی، قزاقی اور دیگر جرائم کے خلاف صف اول کی حفاظتی دیوار سمجھی جاتی ہیں۔

Share this:
Vaccines
Previous Post کووڈ انیس: کیا ٹیکہ لگوانے والوں کو مراعات ملنی چاہییں؟
Next Post ہم پر انگلی اٹھانے کے بجائے امریکہ اور یورپ پہلے اپنے اندرونی معاملات سلجھائیں: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.