geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی

October 24, 2021October 24, 2021 5 1 min read
Pakistan vs India
Share this:

Pakistan vs India

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا۔

کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کے درمیان 53 رنز کی شراکت ہوئی تاہم بھارتی ٹیم کا اسکور 84 رنز پر پہنچا تو رشبھ پنٹ 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔

اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11 رنز بنا سکے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے 152 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلےاور 152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

محمد رضوان شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے
Next Post سردیوں میں ایک بار پھر گیس کا بحران متوقع
Gas

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.