geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں غربت و افلاس مزید اضافے کا خدشہ

September 17, 2021 0 1 min read
Poverty in Pakistan
Share this:

Poverty in Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ایکس چینج ریٹ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد عام آدمی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس سے مزدود طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

گوکہ ملک میں کم از کم اجرت ساڑھے سترہ ہزار روپے ماہانہ ہے، جو ایک سو دو امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے، لیکن اس محدود آمدنی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے نہ صرف پسماندہ بلکہ متوسط طبقوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ایک سو تئیئس روپے اسی پیسے فی لیٹر اور امریکی ڈالر ایک سو ستر روپے پر پہنچ چکا ہے۔ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کو عام طور پر مہنگائی میں اضافے سے تعبیر کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک میں پیٹرولم مصنوعات یا ڈالر کی قیمت بڑھی، دودھ، دہی، گھی، تیل، دال سمیت بیشتر اشیا کی قیمتوں میںب بھی سامنے آیا۔

کراچی کی شہاب الدین مارکیٹ میں سبزی فروش محمد نعیم نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے کہا، ”جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، ہم سبزی منڈی سے ایک ہزار روپے میں مال لارہے تھے اب اس پر پانچ سو روپے بڑھ جائیں گے، یہ اضافی کرایہ ہم سبزی کی قیمت بڑھا کر عوام سے ہی وصول کریں گے۔‘‘

پیٹرول مہنگا ہونے سے جہاں عوام سیخ پا ہیں وہیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کو مہنگائی کے نئے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد بعض اشیا کے دام بڑھ گئے ہیں۔مسز خان ایک ملازمت پیشہ خاتون ہیں، بازار میں خریدری کے دوران ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں انہوں نے کہا، “یہاں کوئی نظام نہیں ہے، ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی جاتی ہیں، دکاندار پیچھے سے مال مہنگا ملنے کا کہہ کر دام بڑھا دیتے ہیں، میرے پانچ بچے ہیں، میں خود بھی نوکری کرتی ہوں، صرف دال مونگ ہی ڈھائی سو روپے کلو ہے، اگر ہم آدھا کلو دال پکائیں تو باقی گھی، تیل، نمک، مرچ بھی چاہیے، روٹی کے لیے آٹا بھی پچہتر روپے کلو ہے، غریب آدمی کے لیے تو دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔”

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پیغام میں حکومتی اقدام کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، انہوں نے لکھا ہے کہ جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی، اصل کامیابی ہے کہ پچھتر فیصد آبادی کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ بہرحال حکومتی اقدام کو عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ ایک طرف عوام اس فیصلے کو مہنگائی کی جڑ قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب سیاستدان اسے عوام دشمن اقدام کہہ رہے ہیں۔

اقتصادی امور کے ماہر سمیع اللہ طارق نے ڈوئچے ویلے سے بات چیت میں کہا، “رواں مالی سال حکومت نے پیٹرولیم لیوی کا ہدف چھ سو ارب روپے رکھا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ساتھ ہی یہاں ڈالر کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے، اس لیے حکومت کو بھی مہنگا تیل خریدنا پڑ رہا ہے، جہاں تک ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بات ہے تو ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے، اگرچہ ہماری ترسیلات زر اور برامدات چار ارب ڈالر ماہانہ سے زائد ہیں، لیکن معاشی بحالی کے نتیجے میں درآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، ساتھ ہی افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھی ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔”

کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، “سندھ کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ریکارڈ مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل سرکار قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال خاصی پریشان کن ہے۔ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب بیروزگاری کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورتحال میں جرائم کا رجحان مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، لوگوں کے پاس ملازمتیں نہیں، قوت خرید نہیں، گھر بار کیسے چلائیں، بچوں کو کیسے پالیں، لہذآ پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کچھ تو کرنا ہوگا۔

ادھر طبی ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلے ہی کورونا کی وبا نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے، علاج معالجہ مہنگا ہے، ادویات کی قیمتیں بلند ہیں، جب گھر میں کوئی بیمار اور بھوکا ہو تو پھر اس کی سوجھ بوجھ ختم ہو جاتی ہے، لہذا حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ عام انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے اور دعوے کیے تھے اب انھیں پورا کیا جائے، کیونکہ عوام کو تو صرف دو وقت کی دال روٹی سے مطلب ہے، بھوکے پیٹ سیاسی نعروں میں انھیں کوئی دلچپسی نہیں۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post آکوس دفاعی معاہدے سے فرانس اور یورپی یونین ناراض، چین برہم
Next Post دنیا نے افغانستان کو تنہا چھوڑا تو مختلف بحران جنم لیں گے: عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.