geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے بھارت اپنی ناکامیاں چھپارہا ہے، وزیر خارجہ

December 11, 2020 0 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا اور بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے، بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا ، بین الاقوامی سطح پر بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپارہا ہے، بھارت پاکستان کی تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں 15 سال سے سرگرم ہے، ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں، بھارت نے یورپی یونین کے نام سے جعلی آن لائن میگزین ویب سائٹ بنایا اوراس کی فنڈنگ کی، بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس استعمال کرتا رہا اور کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائی بریڈ وار میں ملوث ہے، بھارت کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کودہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے، بھارت جعلی تھنک ٹینک اوراین جی اوکے ذریعے پروپیگنڈا مہم چلاتارہا، بھارت نے اپنی ہی نیوز ایجنسی کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا، یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ ہوا، کس نے کرایا؟ کس نے فنڈ کیا؟ دورے کامقصد بھارت کے 5اگست کے اقدام کو درست قرار دینا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دنیا سے بھارتی سازشوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے ہرقسم کے وسائل کا استعمال کیا، پاکستان بھارتی سازشوں سے دنیا کوآگاہ کررہا ہے، دنیا کو بتادیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا ہے، امن کے لیے کیے گئے اقدامات کودنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے ، بھارت نے جن اداروں کوپاکستان کے خلاف استعمال کیا ان کوآگاہ کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی لیٹر ہیڈ کا استعمال کیا، ہم آج بھی یورپی پارلیمنٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت نے منظم منصوبے سے فوت شدہ افراد کانام پاکستان کےخلاف استعمال کیا، پاکستان جو ہمیشہ سے کہہ رہا تھا، تیسرے فریق نے بھی تصدیق کر دی۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ این جی اوز کا نام لے کرپاکستان کے خلاف تقریریں کرائی گئیں، معلوم ہوا فیک ایکٹویٹی یورپ میں نہیں انڈیا میں ہورہی ہے، آج تیسرا ادارہ بتا رہا ہے بھارت کیا کررہا ہے، آج سے پہلے اس طرح کا جال ہماری نظروں سے نہیں گزرا، بی بی سی کی تصاویر لے پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی گئی۔

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ بھارت نے پروپیگنڈے کیلئے یواین کو استعمال کیا، بھارت نے یورپی پارلیمنٹ کواپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، بھارت نے دنیا بھرمیں 750 سے زائد جعلی ادارے بنائے۔

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ دسمبر 2019 میں بھی اسی قسم کا انکشاف ہوا تھا، جعلی ویب سائٹس اور نیوز کا سرور بھارت سے آپریٹ ہو رہا تھا، یورپی پارلمینٹرین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، یو این کو بھی استعمال کیا گیا، دس این جی اوز کو ہومین رائٹس کونسل سے منسلک کروایا گیا، اس پورے عمل میں بین الاقوامی قوانین توڑے گئے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے سہولت کاررہا ہے، بھارت ایک مافیا بن چکا ہے اور مافیا کی طرح پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ کچھ پاکستانی بھی ان کے ایوینٹس میں شرکت کرتے رہے۔، پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے جی بی، بلوچستان کا ایشو ان جعلی نیٹ ورک سے اٹھایا جاتا ہے۔ دنیا میں ہر جگہ اپنا مدعا بیان کرتے رہیں گے۔ ہم دنیا سے امن اور معشیت کی بہتری کے لئے تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post وفاقی کابینہ میں تبدیلی، شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان مل گیا
Next Post ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت مستحکم
Dollar

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.