geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اور پاک فوج قومی ہیں، شیخ رشید

July 11, 2021 0 1 min read
Sheikh Rashid Ahmed
Share this:

Sheikh Rashid Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اور پاک فوج قومی ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں برسراقتدار ہے، اب جلد ہی آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، ملک میں صرف دو ہی چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں اور قوم فوج کے ساتھ ہیں۔ قوم ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطےمیں تجارت ممکن نہیں، اگر چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات ہورہی ہے، یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افغانستان میں امن نہ ہو، اس خطے کی سیاست بدلنے جارہی ہے، افغان جوبھی فیصلہ کریں گےہمیں قبول ہوگا، افغانستان میں نئے طالبان جنم لے چکے ہیں یہ وہ طالبان وہ نہیں جو بندوق سے فیصلہ کرتے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1979 سے لے کر آج تک افغانستان میں دہشتگردی کو منظم کیا، بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، بھارت نے ہر جگہ پاکستان کےخلاف صرف پروپیگنڈا کیا،ہم افغانستان میں امن کے لیے دنیا کے ساتھ ہیں، پاکستان اب افغانستان کے خلاف کوئی اڈا نہیں دے گا، پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی، ہمارے بغیر کسی کی دال نہیں گل سکتی۔ اب افغانستان سے صرف 2 بارڈر چمن اور طور خم کھلے رہیں گے۔

کشمیر کی انتخابی مہم میں وزیر اعظم پر کی جانے والی تنقید کے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم اور بلاول کی جماعتیں آزادکشمیر میں الیکشن ہارنے جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ دھاندلی کا شورکر رہے ہیں، مریم اوربلاول بھٹو زرداری بےہودہ زبان کا استعمال کررہے ہیں، مریم نواز غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں، انہیں اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ امریکا پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سی وی میں کچھ بھی نہیں، پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری کی سی وی میرے پاس ہے، ان کی وجہ سے سیاست میں رونق ہے۔

Share this:
Amir Ikram
Previous Post ’پاکستان نے کین سائنو ویکسین کے کلینکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمائے‘
Next Post پیر پگارا کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
Pir Pagara

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.