geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کے راستے بھارتی گندم کی افغانستان ترسیل کے طریقہ کار میں اختلاف

November 29, 2021 0 1 min read
Indian Wheat Shipments
Share this:

Indian Wheat Shipments

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد اور نئی دہلی حکام کے مابین پاکستان کے راستے بھارتی گندم کی افغانستان ترسیل کے طریقہ کار میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

باخبر حکام نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ دونوں پڑوسی ملک افغان عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کیلیے مشترکہ حکمت عملی تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے پاکستان نے بھارت کو واہگہ بارڈر کے ذریعے 50 ہزار ٹن گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ افغانستان پہنچانے کی اجازت دی تھی۔

اسلام آباد حکام نے کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ’غیر معمولی بنیادوں‘ پر کیا گیا، بھارتی امداد کی نقل و حمل کے طریقہ کار کو بھارتی حکومت کے ساتھ اسلام آباد میں اس کے مشن کے ذریعے وضع کیا گیا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے بینر تلے پاکستانی ٹرکوں پر گندم کی نقل و حمل کی تجویز پیش کی تھی۔ اقوام متحدہ کے بینر تلے پاکستانی ٹرک واہگہ کراسنگ پر گندم لاد کر افغانستان لے جائیں گے،سفری اخراجات بھارتی حکومت ادا کرے گی۔ پہلی کھیپ شروع ہونے کے 30 دنوں کے اندر بھارت کو نقل و حمل کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کے لیے 1200 ٹرکوں کی ضرورت ہوگی، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی تجویز پر اعتراض کرتے ہوئے اصرار کیا کہ انسانی امداد کی ترسیل کیلئے کوئی شرط نہ رکھی جائے۔ گندم بھارتی یا افغان ٹرکوں میں جائے گی تاہم پاکستان اپنی تجویز پر قائم رہا اور اس اصرار کیا کہ کھیپ پاکستانی ٹرکوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے بینر تلے افغانستان جائے گی۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ اسلام آباد نے کوئی شرط نہیں رکھی اور وضع کردہ طریقہ کار کا مقصد بھارتی امداد کی آسان ترسیل کو یقینی بنانا ہے، دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اگر بھارت افغانستان کو امداد بھیجنے میں مخلص ہے تو اسے ہمارے طریقہ کار پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Share this:
National Assembly
Previous Post حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا
Next Post امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی
Lindsay Lohan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.