geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کو دھول چٹانے کے لیے ہفتہ، دس دن بہت ہیں، مودی

January 30, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی کے مطابق بھارت کے ساتھ ماضی میں اپنی تینوں جنگوں میں پاکستان کو ’شکست کا منہ دیکھنا‘ پڑا اور اگلی مرتبہ کوئی جنگ ہوئی تو بھارت کی مسلح افواج اسے ہفتہ، دس دن کے اندر دھول چٹا دیں گی۔

دارالحکومت نئی دہلی میں طلبہ کو فوجی تربیت دینے والی حکومتی تنظیم نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی) کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دو فضائی حملوں کے بعد نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ پورے بھارت میں امن ہے اور کہیں بھی کسی طرح کا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے، ”دہشت گردی کو بڑی حد تک کچل دیا گیا ہے۔‘‘

وزیراعظم مودی کا اشارہ ستمبر 2016 میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’دہشت گردی کے مبینہ ٹھکانوں‘ اور گزشتہ فروری میں پاکستان کے بالاکوٹ میں مبینہ ’عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں‘ کو بھارتی فضائیہ کے ذریعے نشانہ بنانے کی طرف تھا۔ بھارت کا دعوی ہے کہ اس نے یہ دونوں کارروائیاں کشمیر میں بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے خلاف خود کش حملوں کے جواب میں کی تھیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ’پراکسی جنگ‘ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے، جس میں ہزاروں افراد اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں لیکن بھارت کی سابقہ حکومتوں نے سرحد پار کارروائی کے لیے مسلح افواج کو اجازت نہیں دی تھی۔

نریندر مودی کا مزید کہنا تھا، ”لوگوں نے تقریریں تو بہت کیں لیکن جب کبھی ہماری مسلح افواج نے کارروائی کرنے کی اجازت طلب کی تو انہیں منع کر دیا گیا۔ تاہم آج ملک ’نوجوان سوچ‘ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اس لیے اس نے دہشت گردوں کو سبق سکھانے کے لیے ان کے گھر میں داخل ہو کر سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کیے۔‘‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ کشمیر بھارت کے سر کا تاج ہے اور اس کے دہائیوں پرانے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی، جسے اس نے بخوبی حل کر دیا ہے، ”کیا ہم بھارت کے نوجوانوں کو دہشت گردی کی آماج گاہ کے طور کشمیر دینا چاہتے ہیں، جہاں بے گناہ مارے جا رہے ہوں، جہاں بھارت کے قومی پرچم کی توہین کی جاتی ہو اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہو؟ نہیں کبھی نہیں۔‘‘

وزیراعظم نے اس حوالے سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کو گزشتہ برس ختم کر دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”یہ ایک عارضی گنجائش تھی لیکن عشروں تک کسی حکومت کو اسے ختم کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ کچھ لوگوں کے اپنے سیاسی مفادات تھے اور یہ سب ووٹ بینک کی سیاست تھی۔‘‘

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ستمبر 2016 اور فروری 2019 کے مبینہ حملے اس لحاظ سے مختلف تھے کیوں کہ پہلی مرتبہ ملک کی سیاسی قیادت نے ان کارروائیوں کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لی اور دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ بھارت مبینہ طور پر پاکستان کے اعانت یافتہ دہشت گردی کا موثر جواب دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دونو ں فوجی کارروائیاں اپنی وسعت کے لحاظ سے سابقہ تمام کارروائیوں سے بڑی تھیں۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دونوں فضائی حملوں کے بعد پاکستان کے رویے میں تبدیلی آ گئی ہے اور پڑوسی ملک یہ سمجھ چکا ہے کہ بھارت کی سیاسی قیادت اب کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا جواب دینے سے گریز نہیں کرے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے گیارہ جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت حکم دے تو ان کی فوج پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے تیار ہے۔ ان کے الفاظ تھے، ”جہاں تک پاکستانی کشمیر کا تعلق ہے، کئی برس قبل ہی بھارتی پارلیمان نے ایک قرارداد منظور کر کے کہا تھا کہ سابقہ جموں و کشمیر کا پورا علاقہ بھارت کا حصہ ہے۔ اگر پارلیمان کسی مرحلے پر چاہتی ہے کہ یہ علاقہ ہمارا ہو جائے، اور ہمیں اس سلسلے میں احکامات دیے جائیں تو ہم بلاشبہ اس سمت میں کارروائی کریں گے۔‘‘

Share this:
European Parliament
Previous Post یورپی پارلیمان نے بریگزٹ معاہدہ بھاری اکثریت سے قبول کر لیا
Next Post اسلام آباد: انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت
Manzoor Pashteen

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.