geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر 31 خاندان قابض، پی آئی ڈی ای

May 5, 2021May 5, 2021 1 1 min read
Pakistan Stock Market
Share this:

Pakistan Stock Market

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 31 خاندان پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر قابض ہیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے بورڈ زیادہ تر ان خاندانوں کے قریبی لوگوں سے بھرا ہوا ہے ان میں سے بعض ان کے ملازم ہیں۔

پی آئی ڈی ای کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق اور امین حسین کے مطالعہ ’’چھوٹا کلب: پاکستان کی معاشی منڈیوں کے تقسیم کار اور نیٹ ورک‘‘ کے مطابق 2018 ء میں جب یہ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ، 31 خاندانوں کو کے ایس ای 100 پر غلبہ حاصل تھا ،اس مطالعے میں سٹاک مارکیٹ میں کارپوریٹ گروپوں اور ان کی ملکیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

دوسرا یہ کہ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کس طرح کمپنی کے ڈھانچے اور پیشہ ورانہ انتظام پر مالک اور اس کے خاندان کے اثر و رسوخ کی جانچ پڑتال کے لیے تشکیل دیا جاتا ہے، اس مطالعے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ان خاندانوں کا کاروبار میں کافی حد تک اثر و رسوخ ہے جس کی وجہ غیر قانونی نجکاری اور ملٹی نیشنل قواعد و ضوابط کا فقدان ہے۔
مطالعے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محبوب الحق نے 1967 میں 22 خاندانوں کی پاکستان میں مالی اجارہ داری کی نشاندہی کی تھی،50سال بعد اسٹاک مارکیٹ کی زیادہ تر دولت 31 خاندانوں کی ملکیت ہے یا وہ انھیں کنٹرول کر تے ہیں۔

بورڈز آف ڈائریکٹر میں ایسے ہی افراد شامل ہوتے ہیں جیسے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے، کاروباری خاندانوں کے افراد ، سول سروس اور فوج کے رٹائرڈ اور حاضر افسر۔

مطالعے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر میں شمولیت پاکستان کے ایلیٹ کلب کی رکنیت کے مترادف ہے۔اس مطالعے میں اس نظریے کو چیلنج کیا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مضبوط معیشت کی عکاس ہے اور پاکستان کا متحرک مالیاتی شعبہ ہے۔

اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کا رابطے کا نیٹ ورک موجود ہے جو باعث تشویش امر ہونا چاہیے۔

Share this:
Corona Vaccination
Previous Post پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز
Next Post بھارتی اداکارہ دپیکا اور ان کا پورا گھرانہ کورونا میں مبتلا
Deepika Padukone

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.