geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: آج اب تک کورونا سے مزید 35 اموات، 2173 نئے کیسز، کل مریض 80 ہزار سے تجاوز

June 3, 2020 3 1 min read
Pakistan Corona Cases
Share this:
Pakistan Corona Cases
Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج بروز بدھ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2173 کیسز اور 35 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 226 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1639کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29489 اور ہلاکتیں 570 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7469 ہے۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 295کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3188 ہوگئی ہے جب کہ اموات 34 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 399 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان سے آج کورونا کےمزید 226 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی پورٹل پر کی گئی ہے۔

صوبائی پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 4740 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 13کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 284 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
سندھ سے منگل کورونا کے مزید 1439 کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31086 ہوگئی ہے جب کہ اموات 526 تک جا پہنچی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 953 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15538 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 490 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 412 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10897 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک 3085 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں منگل کو 41 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 779 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 529 ہے۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post لاہور پولیس نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی تلاشی کیلئے روک لی
Next Post پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں جمشید کورونا کے باعث انتقال کر گئے
Mian Jamshed Uddin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.