geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آپ پاکستان کی خواتین سے معافی مانگیں

April 25, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto and Imran Khan
Share this:

Bilawal Bhutto  and  Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے جب ان کی جانب سے ایک تقریر کے دوران بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘ کہا گیا۔ ان کے بیان کو خواتین کی تذلیل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان میں ایک تقریر کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا،’’ میں اقتدار میں جدوجہد اور محنت کے ذریعے آیا نہ کہ بلاول ’صاحبہ‘ کی طرح جو اپنی والدہ کی وصیت پر سیاسی جماعت کے سربراہ بنے۔‘‘

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کی بہت سی شخصیات کا کہنا تھا کہ بلاول کو خاتون کہہ کر ان کی توہین کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان خواتین کو مردوں سے کم تر سمجھتے ہیں۔

سماجی کارکن جبران ناصر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،” 66 سال کی عمر میں آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ اور دنیا کے کئی ممالک دیکھنے، کرکٹ ٹیم کا کپتان رہنے کے باوجود ہمارے وزیر اعظم خواتین کے جنس کو اس نظر سے دیکھتے ہیں۔ آپ اسے کمزوری کا نشان سمجھتے ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے الفاظ خواتین کو متاثر کریں گے۔ آپ کے پاس بے نظیر بھٹو کی جرات کا نصف بھی نہیں ہے۔‘‘

کالم نگار مرتضیٰ سولنگی نے لکھا،’’ عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کا مذاق اڑانا بے وقوفی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی خواتین کی توہین کی ہے۔ آپ بلاول کو بھول جائیں آپ پاکستانی خواتین سے معافی مانگیں۔‘‘

سوشل میڈیا صرف اشعر علی نے لکھا،’’ بڑے دکھ کی بات ہے ہم لوگ اخلاقی طور پر اتنا گر چکے ہیں ہزاروں لوگ اتفاق سے ایک عورت کو گالی دے رہے ہیں محض سیاسی اختلافات کی وجہ سے، شرم کی بات ہے خود کو مسلمان کہتےہیں اور اتنے کند ذہن۔‘‘

پلڈاٹ تنظیم کے سربراہ حمد بلال محبوب نے لکھا،’’ یہ بلاول بھٹو کی کامیابی ہے کہ انہوں نے ایک نامور سیاست دان اور ملک کے وزیر اعظم کو ان کی تنقید کا جواب اور ان کو ذاتی طور پر نشانہ بنانے پر مجبور کر دیا ہے۔‘‘

صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی وزیر اعظم کے بیان کو تذلیل آمیز ٹہرایا۔ انہوں نے لکھا،’’ ہم ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے ایسے الفاظ کی توقع نہیں رکھتے۔‘‘

کالم نگار ماروی سرمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’’وزیر اعظم آپ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں لیکن آپ اخلاقیات کے بنیادی عقائد بھی نہیں جانتے۔ خوشی کی بات ہے کہ بلاول آپ کی طرح نہیں ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر انتہائی غیر مہذب الفاظ کے ساتھ ان پر تنقید کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور موسیقار سلمان احمد نے بلاول بھٹو کی ایک سابقہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ پہ لکھا،’’ میں نو صاحبہ نہ آکھو تے کی آکھو‘‘۔ اس ویڈیو میں بلاول کہہ رہے ہیں ’’اگر روزگار دینا جرم ہے تو میں بار بار یہ جرم کرونگی۔‘‘ ایسی ہی ایک ویڈیو کو وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ٹویٹ کیا۔

Share this:
Malaria World Day
Previous Post پاکستان میں انسداد ملیریا کی کوششوں میں تیزی کی ضرورت
Next Post پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ
All Karachi Basketball Tournament

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.