geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی ایف سولہ کی تباہی کے ’ناقابل تردید ثبوت‘ ہیں، بھارتی دعویٰ

April 9, 2019April 9, 2019 0 1 min read
Press Conference
Share this:

Press Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس فروری کے مہینے میں پاکستانی ایف سولہ طیارے کی تباہی کے ’ناقابل تردید‘ ثبوت ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں بھارتی دعووں کی تردید کی تھی۔

رواں برس فروری کے مہینے میں پاکستان اور بھارت کے مابین شدید کشیدگی کے بعد دونوں ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگ کی سی کیفیت پیدا ہو گئی تھی۔ سن 1971 کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول اور پھر سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں کارروائی کی تھی۔

اس سے اگلے دن پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے مابین لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے جنگی طیاروں کے مابین ’ڈاگ فائٹ‘ ہوئی۔ اس دوران بھارتی فضائیہ کا مِگ اکیس طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور اس کے پائلٹ کو پاکستانی فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔

تاہم اس تصادم سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے متضاد دعوے سامنے آ رہے تھے۔ بھارتی ایئر فورس اس بات پر مصر تھی کہ مِگ اکیس طیارے کی تباہی سے قبل ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی فضائیہ کے ایک ایف سولہ طیارے کو بھی مار گرایا تھا۔ بھارتی فضائیہ اس دعوے کے لیے پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے اس ابتدائی بیان کا حوالہ دیتی رہی ہے جس میں پاکستانی فوج کے میجر جنرل آصف غفور نے دو بھارتی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے ثبوت کے طور پر ریڈار سے لی گئی تصویریں پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’اس بات میں کوئی شبہ نہیں کے ستائیس فروری کے روز تصادم میں دو جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے۔ بھارتی فضائیہ کے پاس اس بات کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف ایف سولہ طیارے استعمال کیے بلکہ ڈاگ فائٹ میں تباہ ہونے والا دوسرا طیارہ پاکستانی ایئر فورس کا ایف سولہ جہاز ہی تھا، اور اسے بھارتی طیارے نے تباہ کیا تھا۔‘‘

جمعرات چار اپریل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں ایک امریکی جریدے ’فارن پالیسی میگزین‘ نے اس معاملے کی براہ راست چھان بین کرنے والے امریکی دفاعی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی اہلکاروں نے پاکستان میں ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی ایف سولہ طیارہ لاپتہ نہیں ہے۔ فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ایف سولہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ہیں اور معاہدے کے مطابق یہ طیارے خریدنے والا ملک امریکا کے لیے باقاعدگی سے ان کے معائنے کو یقینی بناتا ہے۔ اس کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ یہ طیارے محفوظ اور تعداد میں پورے ہیں۔

Share this:
Christian Church Attack
Previous Post کرائسٹ چرچ حملے: تفتیش کے لیے رائل کمیشن کا قیام
Next Post مولانا فضل الرحمن کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
Nawaz Sharif - Maulana Fazlur Rahman

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.