geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

629 پاکستانی لڑکیاں دلہنیں بنا کر چینی مردوں کو بیچی گئیں

December 5, 2019December 5, 2019 2 1 min read
Muqaddas-Ashraf
Share this:

Muqaddas Ashraf

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایک کے بعد ایک صفحہ اور نام جو بڑھتے ہی چلے گئے: پاکستانی تفتیش کاروں کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں سے سوا چھ سو سے زائد مقامی لڑکیاں دلہنیں بنا کر چینی مردوں کو بیچ دی گئیں، جو انہیں اپنے ساتھ چین لے گئے۔

گوجرانوالہ کی مقدس اشرف جس کی سولہ برس کی عمر میں شادی اس کے والدین نے ایک چینی شہری سے کر دی تھی۔ چین جانے کے پانچ ماہ بعد مقدس واپس پاکستان آئی تو وہ حاملہ تھی، اپنے شوہر کی طرف سے تشدد سے دل برداشتہ اور وہ اپنے چینی خاوند سے طلاق لے لینے کی خواہش مند تھی

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے بدھ چار دسمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق یہ اعداد و شمار اس فہرست میں شامل ہیں، جو اس نیوز ایجنسی کے صحافیوں نے خود دیکھی ہے اور جو پاکستانی تفتیشی ماہرین نے تیار کی ہے۔

یہ تفتیش پاکستانی خواتین کی چینی مردوں سے شادیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر اور اس خدشے کے تحت کی گئی کہ انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ان پیشہ ور گروہوں کی روک تھام کی جا سکے، جو پاکستان کے غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو خوشحالی کے وعدے کر کے اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان سے خواتین کی چین اسمگلنگ کے کئی واقعات سامنے آنے کے بعد یہ چھان بین گزشتہ برس 2018ء میں شروع کی گئی تھی۔ اس تفتیش کے اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں، وہ ایسی متاثرہ خواتین کی تعداد کے حوالے سے اپنی نوعیت کے اولین ٹھوس حقائق کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اے پی نے لکھا ہے کہ پاکستانی خواتین کی اس ٹریفکنگ سے متعلق تفتیشی مہم اس سال جون کے بعد سے زیادہ تر روکی جا چکی ہے۔ اس تفتیش سے واقف حکام کے مطابق اس کا سبب حکومتی اہلکاروں کا مبینہ دباؤ ہے، جن کو خدشہ ہے کہ ایسے واقعات کی تفصیلات منظر عام پر آنے سے اسلام آباد کے بیجنگ کے ساتھ مالیاتی حوالے سے بہت فائدہ مند تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

اس طرح کے مبینہ جرائم کا ایک بڑا واقعہ اسی سال اکتوبر میں اس وقت شہ سرخیوں کی وجہ بنا تھا، جب فیصل آباد میں ایک عدالت نے 31 چینی شہریوں کو خواتین کی ٹریفکنگ سے متعلق الزامات سے بری کر دیا تھا۔

اس مقدمے میں تفتیشی نتائج سے واقف پولیس اہلکاروں اور چند عدالتی حکام کے مطابق کئی ایسی خواتین، جنہوں نے شروع میں تو پولیس کو انٹرویو دیے تھے، بعد ازاں دھمکیاں دیے جانے یا پیسے دے کر زبردستی خاموش کرا دیے جانے کے بعد اس مقدمے میں چینی ملزمان کے خلاف بیانات دینے سے مکر گئی تھیں۔ ان خواتین میں سے صرف دو نے اس لیے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تفصیلی بیانات دیے کہ بعد میں انہیں خطرناک صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاکستان کی ایسی کئی لڑکیوں کو نام نہاد شادیوں کے بعد چین بھیجے جانے سے بچانے اور کئی پاکستانی والدین کو اپنی بچیاں چین سے واپس بلانے میں مدد دینے والے ایک مسیحی سماجی کارکن سلیم اقبال نے بتایا، ”حکومت نے اپنا دباؤ استعمال کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ وہ خواتین کی ٹریفکنگ کرنے والے گروہوں کے بارے میں چھان بین نہ کریں۔‘‘

سلیم اقبال نے ایک انٹرویو میں مزید بتایا، ”چند ایف آئی اے اہلکاروں کو تو ٹرانسفر بھی کر دیا گیا۔ جب ہم نے حکمرانو‌ں سے بات کرنے کی کوشش کی، تو انہوں نے اس مسئلے پر کوئی دھیان ہی نہ دیا۔‘‘

اے پی کے مطابق اس نے اپنی اس رپورٹ کے سلسلے میں اسلام آباد میں داخلہ اور خارجہ امور کی ملکی وزارتوں سے خواتین کی ٹریفکنگ کی ایسی شکایات کے بارے میں ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو وزارتی نمائندوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

دوسری طرف بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ ایسی کسی فہرست سے بے خبر ہے، جس میں شادیوں کے نام پر پاکستان سے چین اسمگل کی گئی خواتین کی کوئی بات کی گئی ہو۔

اے پی کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں سے بیرون ملک جانے والے ملکی شہریوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے مطابق پاکستان سے مجموعی طور پر 629 ایسی خواتین چین گئیں، جو خود تو پاکستانی شہری تھیں لیکن جن کے شوہر چینی تھے۔

ایسی شادیوں میں سے زیادہ تر 2018ء سے لے کر اس سال اپریل تک کے درمیانی عرصے میں ہوئی تھیں۔ ایک پاکستانی اہلکار کے مطابق یہ تمام پاکستانی لڑکیاں ان کے گھر والوں کی طرف سے عملی طور پر چینی مردوں کو ‘بیچ دی‘ گئی تھیں۔

اس اہلکار نے ایک انٹرویو میں بتایا، ”ایسی شادیاں کروانے والے ‘سہولت کار‘ ایسی ہر شادی کے بدلے دلہا سے پاکستانی چار ملین روپے سے لے کر 10 ملین روپے تک کی رقم حاصل کرتے ہیں، جو 25 ہزار امریکی ڈالر سے لے کر 65 ہزار ڈالر تک بنتی ہیں۔ ان رقوم میں سے دلہن کے طور پر کسی بھی لڑکی کے لیے اس کے خاندان کو اکثر صرف دو لاکھ روپے (1500 امریکی ڈالر) تک ہی ادا کیے جاتے ہیں۔‘‘

Muqaddas-Ashraf

Share this:
Military
Previous Post ایران کا مقابلہ، مشرق وسطیٰ میں مزید 14 ہزار فوجی تعینات کرنے پر امریکی غور
Next Post نیٹو اجلاس سے قبل ٹرمپ اور ماکروں میں تکرار
Emmanuel Macron - Donald Trump

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.