geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی اقدام سے کلبھوشن کے اہل خانہ، احباب میں خوشی کی لہر

June 12, 2021 0 1 min read
Kulbhushan Jadhav
Share this:

Kulbhushan Jadhav

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی قومی اسمبلی نے ایک بل منظور کیا ہے جس سے کلبھوشن یادیو کو سول عدالت میں اپیل کا حق مل سکے گا۔ پاکستان کی ایک فوجی عدالت جاسوسی اور تخریب کاری کے الزام میں انہیں موت کی سزا سنا چکی ہے۔

بھارت کے مبینہ جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں نے اس پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس کے تحت کلبھوشن کو اپنی سزا کے خلاف سول عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

پاکستانی قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز جو بل منظور کیا، اس کے تحت بیرونی ممالک کے شہریوں کو، خاص طور پر جن کے کیس کا تعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ہو، انہیں یہ حق دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کے لیے ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ جیسی اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اس بل کی روشنی میں کلبھوشن یادیو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے تقاضوں کے مطابق فوجی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر سکیں گے۔ اس کے تحت انہیں ضرورت پڑنے پر قونصلر رسائی بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ تاہم ابھی اس پاکستانی قانونی بل کی ملکی سینیٹ میں منظوری باقی ہے، جس کے بعد یہ بل ملکی صدر کو بھیجا جائے گا اور آئینی طور پر صدارتی دستخطوں کے بعد ہی اس قانون پر عمل درآمد ہو سکے گا۔

پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے مبینہ جاسوسی اور ملک میں تخریبی کارروائیاں کرنے کے الزام میں کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنادی تھی اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔

اس بل کی منظوری کی خبر آنے کے بعد سے ہی بھارت میں کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ اور ان کے دوست کافی خوش ہیں۔ ان کے والد سدھیر یادیو نے جمعے کے روز پاکستانی قومی اسبملی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی امیدیں اب اور زیادہ ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ”ہم صبح سے ہی خبریں سنتے رہے ہیں۔ ہمیں اس بل سے متعلق نتائج اور خبر کا شدت سے انتظار تھا۔ یہ بہت اچھی خبر ہے۔ یہ خدا کی مرضی ہے، ہم پر امید ہیں اور دعا کر رہے ہیں۔‘‘

ان کے ایک دوست اروند سنگھ نے بھارتی میڈيا سے بات چيت میں کہا کہ اسلام آباد کا یہ اقدام ایک طرح سے بھارت کی سفارتی کامیابی بھی ہے۔ اروند سنگھ کا کہنا تھا، ”یہ تو بہت اچھی خبر ہے۔ یہ ہماری سفارتی جیت ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کے بعد عالمی دباؤ کے تحت پاکستان نے یہ بل منظور کیا ہے، جو کلبھوشن یادیو کو ہائی کورٹ میں اپیل کی اجازت دیتا ہے۔ یہ بھارتی عوام کی کامیابی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ اب یہ معاملہ تیزی سے آگے بڑھے گا اور ”ہم بہت جلد ان سے مل سکیں گے۔ حکومت ان کی جلد رہائی کے لیے ہر سطح پر کوششیں کر رہی ہے۔‘‘

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کے ایک حاضر سروس افسر اور بھارتی جاسوس ہیں، جنہیں سن 2016 میں پاکستانی صوبہ بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستانی حکومت کے مطابق ملک میں ہونے والی متعدد تخریبی کارروائیوں میں ان کا ہاتھ تھا اور خود یادیو نے نے ان الزامات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دوسری طرف بھارت ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ کلبھوشن ایک ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں اور وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں ایران گئے تھے اور انہیں پاکستانی ایرانی سرحد پر مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔

پاکستان کا تاہم کہنا ہے کہ بھارت یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہا تھا کہ یادیو بھارتی بحریہ سے کب اور کس طرح ریٹائر ہوئے، کیونکہ گرفتاری کے وقت کلبھوشن یادیو کی عمر 47 برس تھی۔ نیز کلبھوشن یادیو کے پاس جعلی شناخت کے ساتھ اصلی پاسپورٹ کیسے آیا، جس کو انہوں نے 17 مرتبہ بھارت آنے جانے کے لیے استعمال کیا اور جس میں ان کا نام حسین مبارک پٹیل لکھا ہوا ہے۔

کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد بھارت نے اس فیصلے کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا تھا، جس نے کلبھوشن کو قونصلر تک رسائی اور انہیں فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف پاکستانی سول عدالت میں اپیل کی اجازت دیے جانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Share this:
Protest
Previous Post لبنان میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے
Next Post جوڈو کراٹے ماسٹر ہوں، فردوس خاتون ہیں اس لیے کچھ نہیں کہا: قادر مندوخیل
Qadir Mandokhel and Firdous Aashiq Awan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.