geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پلیئرز ایک دوسرے کا زور بازو پھر آزمانے کیلیے تیار

July 11, 2020 0 1 min read
Pakistani Players
Share this:

Pakistani Players

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ووسٹر میں موجود پاکستانی پلیئرز ایک دوسرے کا زور بازو پھر آزمانے کیلیے تیار ہیں، دوسرا 2 روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ ہفتے کو شروع ہوگا، یہاں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد ٹیم پیر کوڈربی جائے گی۔

گذشتہ روز بیٹنگ کی خصوصی مشق کیلیے ماربل سلیب کا استعمال کیا گیا، پھسل کر تیزی سے آنے والی گیندوں کا سامنا ایک چیلنج رہا، پیسرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، شاداب خان اور عماد وسیم سمیت اسپنرز نے عمدہ بولنگ کے گْر سیکھے۔ بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات ہیں، تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کرکٹرز کو ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانا ہوگا،انھیں کورونا کے پروٹوکول سے آگاہ کردیا،گیند کو چمکانے کیلیے تھوک کا استعمال روکنے کے بعد بولرز کو متبادل آپشنز کا عادی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان انگلینڈ سے3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ ووسٹر میں بائیو سیکیور ماحول میں قرنطینہ کررہا ہے،وہاں ہیڈ کوچ مصباح الحق اور معاونین کے زیرنگرانی ٹریننگ اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے،14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد مہمان کرکٹرز اور آفیشلز پیر کو ڈربی روانہ ہوں گے،وہاں بھی ٹریننگ کے ساتھ پریکٹس میچز بھی شیڈول ہیں،یکم اگست کو مانچسٹر روانگی ہوگی جہاں پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔
گذشتہ روز شیڈول کے مطابق اختیاری ٹریننگ سیشن ہونے کے باوجود بیشتر کھلاڑیوں نے میدان کا رخ کرتے ہوئے سخت مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، مصباح الحق کے اسسٹنٹ شاہد اسلم نے بیٹسمینوں کو پریکٹس کرانے کیلیے ماربل سلیب کا استعمال کیا، پھسل کر تیزی سے آنے والی گیندوں کا سامنا ایک چیلنج رہا،بابر اعظم نے طویل سیشن کیا، عابد علی، امام الحق، شان مسعود اور اظہر علی نے میدان کے وسط میں بھی اپنا اسٹروک پلے بہتر کیا، پیسرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، شاداب خان اور عماد وسیم سمیت اسپنرز نے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد سے عمدہ بولنگ کے گْر سیکھے،بیٹ کی مدد سے اچھالی جانے والی گیندوں پر سلپ میں کیچز کی مشق بھی کرائی گئی،ووسٹرمیں قرنطینہ ٹریننگ کا سلسلہ مکمل ہوگیا، یہاں شیڈول دوسرا اور آخری 2روزہ میچ ہفتے کو شروع ہوگا۔

پیر کو اگلے پڑاؤ کی جانب روانگی ہے۔ دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں کہاکہ دورۂ انگلینڈ غیرمعمولی حالات میں ہورہا ہے، یہاں کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے تماشائی نہ ہی تجزیہ کرنے کے لیے میڈیا نمائندگان موجود ہوں گے، لہٰذا ان کو اپنے گروپ سے ہی مدد لیتے ہوئے ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے، ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ساڑھے3 ماہ بعد گراؤنڈ کا رخ کرنے والے پلیئرز کا جوش و جذبہ دیدنی اور وہ بھرپور لگن سے نیٹ پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کورونا کے پروٹوکول سے مکمل آگاہ کررہے ہیں۔

ان میں گراؤنڈز مین سے فاصلہ رکھنا، گیند کو تھوک سے نہ چمکانا اور دیگر احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں اسپنرز عموماً گیند کو تھوک سے ہی چمکاتے تھے تاہم ان حالات میں بولرز کو متبادل آپشنز کا عادی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ سب سے خوش آئند عمل یہ ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ایک دوسرے کی مکمل حوصلہ افزائی کررہے ہیں، یقین ہے کہ بتدریج کھیل میں واپسی کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ یاد رہے کہ کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے مشتاق احمد 2016 کے دورۂ انگلینڈ میں بھی پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کا حصہ تھے، مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے یہ سیریز2-2سے برابر کی تھی، سابق لیگ اسپنر کو انگلش کنڈیشنز پر بولنگ کاوسیع تجربہ ہے، انھوں نے8 ٹیسٹ میں 28.81 کی اوسط سے 32 وکٹیں لی ہیں۔

Share this:
Chaudhry Shujaat Hussain
Previous Post چوہدری شجاعت کے فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق اہم انکشافات
Next Post عاصم اظہر پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام
Asim Azhar

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.