geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطین کو بھارتی موقف پر تشویش کیوں ہے؟

June 4, 2021 1 1 min read
Gaza
Share this:

Gaza

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطین نے اقوام متحدہ میں بھارتی موقف پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقف سے انسانی حقوق کی جنگ مزید کمزور پڑ جائے گی۔

فلسطینی اتھارٹی نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بھارت کی نئی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے میں بھارت نے جو رویہ اپنایا، وہ قابل افسوس ہے اور نئی دہلی کے اس موقف سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت ماند پڑ سکتی ہے۔

27 مئی کو انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ‘ہیومن رائٹس کونسل‘ نے غزہ سے متعلق ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران ممکنہ جنگی جرائم کی تفتیش کی بات کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں اس تفتیش کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ماضی میں بھارت عام طور پر فلسطینیوں کی حمایت کرتا رہا ہے تاہم اس بار بھارت نے اس قرارداد کی حمایت کرنے کے بجائے ووٹنگ میں حصہ نا لیا اور واک آؤٹ کر گیا۔ فلسطینی خود مختار انتظامیہ نے بھارت کے اسی رویے پر شدید تنقید کی ہے اور اس سلسلے میں شکایت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔

یہ خط فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے نام 30 مئی کو لکھا تاہم بھارتی میڈیا میں اس کی تفصیلات تین جون جمعرات کے روز شائع ہوئیں۔

ریاض مالکی نے لکھا، ’’انسانی حقوق کی کونسل میں 27 مئی 2021 کے 30 ویں خصوصی اجلاس کی آخری قرارداد پر بحث کے دوران بھارتی جمہوریہ نے جو رویہ اپنایا، اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرنے کے لیے میں یہ خط لکھ رہا ہوں۔ یہ قرارداد مشرقی یروشلم اور اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے پیش کی گئی تھی۔‘‘

اس خط میں مزید کہا گيا ہے کہ یہ قرارداد کوئی نا پسندیدہ عمل نہیں بلکہ وسیع اور کثیرالجہتی مشاورتی ادوار کا نتیجہ تھی، ’’اقوام متحدہ کے ماہرین، انسانی حقوق کے ادارے اور بین الاقوامی تنظیمیں برسوں کی مستند اور مستحکم تفتیش کی بنیاد پر یہ ثابت کرتی رہی ہیں کہ اسرائیلی ریاست انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث رہی ہے اور وہ مؤثر احتسابی اقدامات سے بھی بچتی رہی ہے۔‘‘

’’اسی لیے آپ کی غیر حاضری سے، فلسطینیوں سمیت پوری انسانیت کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری اور اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔‘‘

مالکی نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ان ناانصافیوں اور پامالیوں کی جڑوں تک پہنچ کر ان کے تدارک کی کوشش نا کی گئی، تو پھر حالات کبھی بہتر نہیں ہوں گے، ’’بلکہ پھر حالات مزید خراب ہوتے جائیں گے اور اس بات کے بہت دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔‘‘

ماضی میں عموماً یہ دیکھا گيا ہے کہ بھارتی حکومت اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے میں فلسطین کی حامی رہی ہے تاہم ہندو قوم پرست رہنما نریندر مودی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔ بھارت اب ایک ایسی پالیسی پر گامزن ہے، جس کے تحت وہ اسرائیل کو کسی بھی حال میں نا خوش نہیں کرنا چاہتا۔

یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ غزہ اور اسرائیل کے مابین لڑائی اور اس حوالے سے بھارتی بیانات بڑے متوازن تھے، جن میں ایک طرف تو نئی دہلی نے فلسطین کی حمایت کی بات کہی تھی تو دوسری طرف اسرائیل کے خلاف بھی کچھ بھی کہنے سے گریز کیا تھا۔

جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں ووٹنگ سے پہلے جنرل اسبملی میں 16 مئی کو فلسطین سے متعلق جو اجلاس ہوا تھا، اس میں بھارتی مندوب نے کہا تھا، ’’میں فلسطین کے منصفانہ ہدف کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور اس تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔‘‘

لیکن اسی موضوع پر جب بیس مئی کو جنرل اسبملی کی دوسری نشست ہوئی، تو اسی بھارتی سفارت کار نے اپنے بیان میں سے ’’فلسطین کے منصفانہ ہدف کی مضبوط حمایت‘‘ والے الفاظ نکال دیے تھے۔

چند روز کے اندر اندر اتنی بڑی تبدیلی کی وجہ کیا تھی یا نئی دہلی پر کس قسم کا دباؤ تھا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں کافی بحث ہوتی رہی ہے۔ خاص طور پر جب بھارت نے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، تب سے طرح طرح کی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے مگر حکومت نے اب تک اپنی طرف سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

گزشتہ چند برسوں سے عالمی سطح پر بھارت اسرائیل سے سب سے زیادہ ہتھیار اور دفاعی ٹیکنالوجی خریدتا رہا ہے۔ خاص طور پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے اسرائیل نے بھارت کو نا صرف دفاعی ساز و سامان مہیا کیا بلکہ وہ بھارتی فورسز کو تربیت بھی دیتا رہا ہے۔ اسرائیل نے بھارت کو نا صرف سرحد پر رات کی تاریکی میں استعمال ہونے والے چشمے یا نائٹ وژن ڈیوائسز مہیا کیں بلکہ اس نے سرحدی نگرانی کے لیے بھارتی فورسز کی تربیت بھی کی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہوں سے اسرائیل کا دورہ کیا اور وہ اکثر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے اپنی دوستی کی قسمیں بھی کھاتے رہتے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جب حال ہی میں نیتن یاہو نے غزہ پر بمباری کی حمایت کے لیے مختلف ممالک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک ٹویٹ کی، تو اس میں بھارت کا نام نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا میں اس پر بھی کافی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی کے باوجود بھارت نے فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کی بھی کھل کر حمایت کی تھی۔ لیکن جب نیتن یاہو نے شکریہ ادا کرنے کے لیے بھارت کے سوا اسرائیل کے حامی باقی تمام ملکوں کے پرچم اپنی ٹویٹ میں شامل کیے، تو بھارت کو صورت حال سمجھ آ گئی تھی اور اس نے آناﹰ فاناﹰ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

Share this:
Corona Vaccination
Previous Post سندھ میں ہر شہری کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار
Next Post سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 1261 نئے کیس، ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی!
Saudi Arabia Corona

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.