geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطینی علاقوں میں ممکنہ اسرائیلی جنگی جرائم: عالمی عدالت میں تحقیقات کی راہ ہموار

February 6, 2021 0 1 min read
Israel Attack
Share this:

Israel Attack

ہیگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججز نے کہا ہے کہ غزہ، غرب اردن اور یروشلم جیسے علاقوں سے متعلق انہیں تحقیقات کا اختیار ہے۔ فلسطینیوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیل نے اسے ’سیاسی‘ فیصلہ قرار دیا۔

ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جمعہ پانچ فروری کو اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ سن 1967 کی جنگ کے بعد جن فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ ہے، وہ علاقے اس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور ایسے علاقوں سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت تحقیقات کر سکتی ہے۔

تین رکنی بینچ کے دو ججوں کی اکثریت نے یہ فیصلہ کیا جبکہ ایک جج نے اس کی مخالفت کی۔ اس فیصلے میں کہا گيا ہے، ’’یروشلم سمیت غزہ اور غرب اردن‘‘ جیسے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسے فیصلہ کر نے کا اختیار حاصل ہے۔

اس فیصلے کی روشنی میں اب ہیگ میں واقع ٹرایبیونل کی چیف پراسیکیوٹر کے لیے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق جنگی جرائم کی تحقیقات کر نے کا راستہ ہموار ہو گيا ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بن سوڈا نے سن 2019 میں کہا تھا کہ سن 2014 کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے جو کارروائیاں کی تھیں، اس سے متعلق جنگی جرائم کی تحقیقات کی ’معقول بنیاد‘ موجود ہے۔

انہوں نے اس کے لیے اسرائیلی فوج اور فلسطینی حماس گروپ کو ممکنہ ذمہ دار بتایا تھا۔ سن 2014 میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان ہونے والی لڑائی میں تقریبا 2000 فلسطینی اور 60 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

گامبیا سے تعلق رکھنے والی وکیل فاتو بن سوڈا نے غرب اردن میں اسرائیل کی جانب سے نئی بسیتوں کی تعمیری سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفتیش کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

لیکن انہوں نے عدالت سے کہا تھا کہ پہلے عدالت اس بات کا فیصلہ کرے کہ آیا اسے ان معاملات کی سماعت کا اختیار بھی ہے یا نہیں۔ اسی پس منظر میں عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں سے متعلق کیسز کی تفتیش اور سماعت کا اسے اختیار حاصل ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجیمن نتن یاہو نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت، ’’انصاف کا ادارہ ہونے کے بجائے ایک سیاسی ادارہ ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت اصل جنگی جرائم کو نظر انداز کر کے اسرائیلی ریاست کے پیچھے پڑی ہے، ایک ایسی ریاست جو مضبوط جمہوری طرز حکومت کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی کی قائل ہے۔‘‘

فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور سے متعلق وزیر حسین الاشیخ نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ’دنیا میں سچائی، انصاف، آزادی اور اخلاقی قدروں کی فتح‘ قرار دیا۔

فلسطین نے سن 2015 میں بین الاقوامی عدالت میں شمولیت اختیار کی تھی اور تبھی سے جنگی جرائم کے کیسز کی تفتیش کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

اسرائیل چونکہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا رکن نہیں ہے اس لیے اس کا موقف یہ ہے کہ عدالت کو ان کیسز کی سماعت کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ چونکہ فلسطین کوئی خود مختار ریاست نہیں اس لیے وہ اس کی قوم یا علاقے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ کرنے کی مجاز نہیں ہے۔

لیکن بین الاقومی فوجداری عدالت کا موقف ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل حکام کے لیے بیرونی ممالک کا سفر مشکل ہو سکتا ہے۔

عالمی برادری کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ کے دوران غرب اردن، غزہ اور مشرقی یروشلم جیسے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ فلسطینی انہیں علاقوں پر مستقبل میں اپنی ریاست چاہتے ہیں۔

اسرائیل نے فلسطین کے جن مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کی ہیں ان میں اس وقت سات لاکھ سے بھی زیادہ یہودی آباد ہو چکے ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Share this:
India Farmers Protest
Previous Post بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، تین گھنٹوں کے لیے شاہراہیں بلاک
Next Post کے ٹو کی مہم جوئی: علی سد پارہ اور ٹیم کا رابطہ کل سے منقطع، سرچ آپریشن شروع
Ali Sadpara

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.