geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنڈورا پیپرز: لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر

October 4, 2021 0 1 min read
Pandora Papers
Share this:

Pandora Papers

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنڈورا پیپرز میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

تجزیے کے مطابق بہت سے افراد نے ٹیکس سے بچنے کیلئے شیل کمپنیاں بنائیں یا دوسری وجوہات کی بنا پر جو انہیں سب سے زیادہ معلوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں، بہت سے افراد نے اس مقصد کے لیے شیل کمپنیاں (ایسی کمپنیاں جن کے حصص کے داموں کا اعلان دارالمبادلہ میں ہو، لیکن لین دین نہ کریں) بنائی ہیں تاکہ ٹیکس سے بچ سکیں یا دوسری وجوہات کی بنا پر جو انہیں سب سے زیادہ معلوم ہیں۔

پنڈورا پیپرز: شوکت ترین، فیصل واوڈا، شرجیل میمن، مونس الٰہی اور علی ڈار سمیت 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں
مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات ‘پنڈورا پیپرز’ میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل
اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ برطانوی شہری فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں ، اس کے بعد نائیجیرین ، بھارتی اور روسی ہیں۔ برطانیہ کے دی آئی سی آئی جے پارٹنرز ، دی گارڈین ، بی بی سی اور فنانس انکورڈ کے تجزیہ کے مطابق ایک چوتھائی سے زیادہ فرمز برطانویوں کی ملکیت ہیں۔ خفیہ فائلوں نے 716 آف شور فرمز کے ذریعے خریدی گئی 1542 برطانیہ کی جائیدادوں کے 681 پچھلے گمنام بینیفشل اونرز کا پتہ لگایا۔

ان جائیدادوں کی قیمت ساڑھے پانچ ارب ڈالرز سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ دو تہائی سے زیادہ جائیدادیں لندن میں ہیں ، ویسٹ منسٹر اور کینسنگٹن اور چیلسی سب سے مشہور شہر ہیں۔ بیشتر جائیدادیں ان کمپنیوں کی ملکیت ہیں جو برٹش ورجن آئی لینڈ میں شامل ہیں اور مٹھی بھر سیشلز اور پاناما میں ہیں۔ تجزیہ ان جائیدادوں پر مرکوز ہے جن کے مالک مختلف قومیتوں کے لوگ ہیں اور ان کمپنیوں کی تعداد جو وہ رئیل اسٹیٹ خریدنے کیلئے رکھتے ہیں۔

برطانیہ کے شہری اس فہرست میں سرفہرست ہیں خواہ ریکارڈ کا تجزیہ جائیداد کی خریداری کے لیے ملکیت کمپنیوں کی تعداد یا ان کے ذریعے رکھی گئی جائیدادوں کی تعداد کے لحاظ سے کیا جائے۔

جب بات پاکستانیوں کی ہو تو وہ ان کمپنیوں کے لحاظ سے پانچویں پوزیشن پر ہیں جنہیں وہ پراپرٹی کی خریداری کے لیے استعمال کرتے تھے اور ان کی خریدی گئی جائیدادوں کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، عارف مسعود نقوی، زوال پذیر ایکویٹی فرم کے بانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ کا خاندان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حبیب اللہ خٹک کی بیٹی، طارق سعید سہگل ، سکندر مصطفیٰ خان اور عامر اسحاق خان پاکستان کے نمایاں لوگوں میں شامل ہیں جو کہ برطانیہ میں پراپرٹیز خریدنے کے لیے استعمال ہونے والی کمپنیوں کے سلسلے میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آئے۔

علیم خان اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر لندن میں پراپرٹی خریدنے کے لیے برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی’ہیکسام انویسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ‘ کے مالک ہیں۔کمپنی کے اونرشپ کے ریکارڈ میں تین جائیدادیں دکھائی گئی ہیں۔ عارف مسعود نقوی ، عمران خان کے ایک اور فنانسر جو اس وقت برطانیہ کی جیل میں ہیں اور امریکا کے حوالے کئے جانے کے منتظر ہیں، دو آف شور کمپنیوں ’بلونڈیل اسیٹس لمیٹڈ اور ویلولیا اسٹار لمیٹڈ‘ کے ذریعے چھ جائیدادیں رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی طلحہ لمیٹڈ لندن میں ایک پراپرٹی کی مالک ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) حبیب اللہ خٹک کی بیٹی شہناز نے دو جائیدادیں خریدیں۔ ان میں سے ایک شیڈی ٹری پراپرٹیز لمیٹڈ کے نام پر اور دوسری ساؤتھ ویسٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام پر ہے۔

پنڈورا پیپرز دستاویز میں انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے والد سے دولت ورثے میں ملی ہے۔ ایک خاتون سعیدہ اختر کے پاس سب سے زیادہ جائیدادیں ہیں جن کی ملکیت ہل ٹاپ سپلائیز لمیٹڈ کے پاس ہے۔ کمپنی کے نام پر 16 جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ منشیات کے اسمگلر آصف حفیظ نے سروانی ایس اے کے ذریعے تین جائیدادیں حاصل کیں۔

دی نیوز کے مرتضیٰ علی شاہ نے اپریل میں رپورٹ دی تھی کہ حفیظ نے ہیروئن درآمد کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد یہ جائیدادیں برطانیہ میں کھو دی تھیں۔ وہ لندن میں ایک لگژری اپارٹمنٹ کے مالک تھے جس کی مالیت GBP2.25 ملین تھی۔ اس کے علاوہ ان کے ونڈسر میں دو فارم ہاؤس تھے جن کی مشترکا قیمت تقریباًGBP6 ملین کے لگ بھگ تھی۔

خیال رہے کہ اگر قانون کے مطابق آف شور کمپنی ڈکلیئر کی گئی ہو اور وہ کمپنی کسی غیرقانونی کام کے لیے استعمال نہ ہو تو آف شور کمپنی بنانا بذات خود کوئی غیرقانونی عمل نہیں ہے۔

Share this:
Vladimir Putin
Previous Post پنڈورا پیپرز: روسی صدر پیوٹن کے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
Next Post عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج جرمنی میں ادا کی جائے گی
Umar Sharif

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.