geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پینڈورا پیپرز انکشافات کیا ہیں

October 9, 2021October 9, 2021 1 1 min read
Pandora Papers
Share this:

Pandora Papers

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

آج کل پینڈورا پیپرز کا بہت چر چا ہے۔پینڈورا بنیادی طور پر یونانی روایات سے اخذ کردہ نام ہے اور اس سے ایک ضرب المثل ‘پینڈورا بکس کھولنا’ انگریزی اور اب اردو میں بھی رائج ہے۔ اس سے مراد کسی ایسی چیز کو سامنے لانا جو کئی لوگوں کے لیے مسائل کا سبب بن سکتی ہو۔امریکی بزنس میگزین فوربس کے مطابق پینڈورا پیپرز میں جن 29 ہزار آف شور کمپنیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں ان میں جریدے کی ارب پتی افراد کی جاری کردہ فہرست میں سے شامل 130 افراد کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ پینڈورا پیپرز میں جن سیاست دانوں اور سرکاری عہدے داروں کے نام ہیں ان میں سے نصف سے زائد ‘الکوگل’ کے کلائنٹ ہیں۔واضح رہے کہ ‘الکوگل’ کا ہیڈ کوارٹر پاناما میں ہے جس کے بانیوں میں متعدد سیاست دان شامل ہیں۔ اس کے بانیوں میں سے ایک امریکہ میں پاناما کے سابق سفیر بھی ہیں۔

قبل ازیں جاری ہونے والے پاناما پیپرز کے ڈیٹا کا کل حجم دو اعشاریہ چھ ٹیرا بائٹس تھا۔ یہ ڈیٹا پاناما میں قائم لا فرم موزیک فونسیکا کے لیک ہونے والی معلومات پر مشتمل تھا۔ یہ کمپنی چوں کہ پاناما میں تھی اس لیے منظر عام پر لائی گئی دستاویزات کو ‘پاناما پیپرز’ کا نام دیا گیا تھا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ایک طرف دنیا کے حالات یہ ہیں کہ غذا نہ ملنے کی وجہ سے روزانہ 25,000 لوگوں کی موت ہو جاتی ہے، ان میں 10,000 تو بچے ہوتے ہیں اور دوسری طرف کئی لیڈروں اور امیر لوگوں کے لیے اہمیت کی حامل یہ بات ہوتی ہے کہ وہ خفیہ طور پر اپنی دولت میں اضافہ کیسے کریں اور اس دولت کے سہارے اپنے دائرہ اثر میں اضافہ کیسے کریں۔ پینڈورا پیپرز کے منکشف ہو جانے سے کئی عالمی لیڈروں کی دولت پر سے پردہ ہٹا ہے۔ ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق، ان دستاویزات میں 35 موجودہ اور سابق عالمی لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 300 اور عوامی نمائندوں کا بھی ذکر ہے۔

پینڈورا پیپرزسے پتا چلتا ہے کہ ان لیڈروں کی غیر ممالک میں کمپنیاں تھیں۔ ان دستاویزات میں بالواسطہ یا راست طور پر جن لیڈران کا نام آیا ہے، ان میں شاہ عبداللہ، ولادیمیر پوتن، ٹونی بلیئر اوراندریج بابس کے نام بھی ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے کہ ان کی امریکہ اور برطانیہ میں 7 کروڑ ڈالر کی خفیہ جائیدادیں ہیں۔ولادیمیر پوتن پر راست الزام عائد نہیں کیا گیا ہے، البتہ رپورٹ یہ آئی ہے کہ ان کی مبینہ سوئٹ ہارٹ کے نام پر10 کروڑ ڈالر کی خفیہ جائیدادیں ہیں۔ جھوٹے بہانے سے عراق پر جنگ تھوپنے میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کا ساتھ دینے والے ٹونی بلیئر پر یہ الزام ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے لندن میں دفتر خریدتے وقت اسٹیمپ ڈیوٹی کے 3 لاکھ 12 ہزار پاونڈز بچائے تھے۔ دونوں نے آف شور ایک کمپنی خریدی تھی۔ اسی کی ملکیت میں یہ عمارت تھی۔ پینڈورا پیپرزمیں چیک جمہوریہ کے وزیراعظم اندریج بابس کی خفیہ جائیدادوں کا بھی ذکر ملتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، انہوں نے آف شور انوسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے جنوبی فرانس میں ایک کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈز مالیت کے دو ولاز خریدے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ماہ اکتوبر میں 8 اور 9 کو چیک جمہوریہ میں انتخابات ہونے والے ہیں اور اس میں وزیراعظم اندریج بابس نے اپنی یہ خفیہ آف شور انوسٹمنٹ کمپنی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ سوال یہ ہے کہ لیڈروں کے اپنی دولت چھپانے کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ جواب یہ ہے کہ لیڈران دولت نہیں چھپائیں گے نہیں تو وہ خود کو عوام کا بہی خواہ کیسے ثابت کر پائیں گے۔ چیک جمہوریہ میں 2020 ء تک خط افلاس سے نیچے 9.5 فیصد لوگ تھے، 15سے 24 سال کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح 8.9 فیصد تھی تو ظاہر سی بات ہے کہ اندریج بابس کو اپنی دولت چھپانی ہی تھی۔ اسی طرح اردن کے شاہ عبداللہ کے اپنی دولت کو خفیہ رکھنے کا معاملہ بھی ناقابل فہم نہیں ہے۔

کورونا وائرس سے پہلے اردن میں خط افلاس کے نیچے رہنے والوں کی تعداد 21.7 فیصد تھی جو گزشتہ ہی سال بڑھ کر 26.2 فیصد ہوگئی تھی۔ ایسی صورت میں شاہ عبداللہ اپنی اصل دولت کے بارے میں اردن کے لوگوں کو بتائیں گے تو وہ کیا سوچیں گے؟ کیا 18.5 فیصد بے روزگار اردنیوں کی نظروں میں ان کی وہی امیج رہے گا جو اب تک رہا ہے؟ ان چند لیڈروں کے ذکر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بس ان ہی لیڈروں کی راست یا بالواسطہ خفیہ جائیدادیں ہیں، باقی لیڈران دودھ کے دھلے ہیں، آنے والے وقت میں اور بھی مہذب لیڈروں کے نام سامنے آجائیں تو حیرت نہیں ہونی چاہیے مگر اس کے لیے عام لوگ بھی اپنی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتے۔ وہ قول سے لیڈروں کو سمجھنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں، عمل سے سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟ ۔پینڈورا پیپرزلیک ایک کروڑ 19 لاکھ دستاویزات یعنی 2.9 ٹیرا بائٹ ڈیٹا پر مشتمل ہے۔

ان دستاویزات کا جائزہ لیا اور چھان بین کی ہے انٹرنیشنل کنسورٹیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ نے۔ اس میں دنیا بھر کے 650 رپورٹروں نے حصہ لیا۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پینڈورا پیپرز جیسی دستا ویزات کے سامنے آنے سے حالات میں کچھ تبدیلی آئے گی، کیونکہ گزشتہ ایک دہائی میں فن سین فائلز، دی پیراڈائز پیپرز اور پناما پیپرز جیسے لیک ہونے والے دستاویزات سامنے آئے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حقائق کی تلاش کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ انصاف بھی وہی لوگ دلوائیں جو حقائق سامنے لائیں۔ پینڈورا پیپرزے وابستہ لوگوں نے اپنا کام کر دیا ہے اور اب اس سلسلے میں جو لوگ یا ادارے بہتر رول ادا کر سکتے ہیں، انہیں اپنا رول ادا کرنا چاہیے تاکہ پسماندہ ملک کے حکمراں کی دولت بھوک سے مرنے والوں کا منھ نہ چڑھائے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Writer
Previous Post بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن کے قیام کا مقص
Next Post پنجاب پولیس نے شہید اہلکار کی بیٹی کے اسکول کا پہلا دن یادگار بنا دیا
Punjab Police

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.