geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کاغذ کی ایجاد

February 21, 2021 1 1 min read
Paper
Share this:

Paper

تحریر : ایم سرور صدیقی

کاغذ تہذیب کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ چینی زبان میں یہ چھوٹا سا جملہ چین کے شمالی مغربی ویغور خود اختیار علاقے سنکیانگ کے ہوتان پریفچکر کی مویو کانٹی کے قدیم کاغذ تیار کرنے والے کارخانے میں لکھا تھا۔ یہ کارخانہ مویو کانٹی کے ایک ٹان شپ میں قائم ہے۔مویو کانٹی کا ”پو چا کا چی”( pu qia ke qi) نامی یہ ٹان شپ کاغذسازی میں ایک خاص شہرت رکھتا ہے۔ اس ٹان شپ میں ایک گلی ہے جس کے تقریبا سبھی خاندان کاغذ سازی کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ جب مجھے یہ پتہ چلا کے آج ہم کسی کاغذ سازی کے کارخانے کا دورہ کریں گے تو میرے ذہن میں جو ابتدائی تصور ابھرا وہ ایک بڑی اور جدید پیپر مل کا تھا۔ جہاں سینکڑوں لوگ ادارے سے وابستہ ہوں گے، بڑے بڑے بوائلر لگے ہوں گے، کاغذ کے خام گودے کو پیسنے کے لئے ہائیڈرالک پریس ہوں گے مشینوں کا شور اور بھٹیوں سے اٹھتا ہوا سفید دھواں ہمارا استقبال کرے گا۔جب ہماری گاڑی ایک دورازے کے سامنے رکی تو بظاہریہ کسی حویلی نما گھر کا دروازہ تھا۔ مقامی افراد نے ہمارا استقبال کیا۔ دورازے پر ہی تعارفی سیشن ہوا جس میں بتایا گیا کہ چین کے تانگ شاہی خاندان کے دور سے اس علاقے میں لکڑی کے گودے سے بغیر کسی مشین کی مدد کے ہاتھوں سے کاغذ تیار کیا جاتا ہے۔

یہ فن ایک ہزار سال سے زائد قدیم فن ہے۔ یہ نسل در نسل اس علاقے کے لوگ اپنی آئندہ نسلوں کو منتقل کر رہے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہونے جدید ترقی کے باعث لوگوں نے اپنے آپ کو اس فن سے الگ کرنا شروع کردیا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں اس کاغذ کی مانگ میں کمی اور اس سے وابستہ لوگوں کی معاشی مشکلات تھیں۔ چینی حکومت نے اس صورت حال کے پیش نظر اس فن کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے سن 2006 میں غیر مادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا۔ اس فن کو زندہ رکھنے کے لئے اس وابستہ لوگوں کو سرکاری سرپرستی میں لیا، اس فن کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے اور متعارف کروانے کے لئے” پیپر سٹریٹ” متعارف کروائی۔یوں سرکاری سرپرستی میسر آنے سے یہ فن ختم ہونے سے بچ گیا ہے۔ بہت سے نوجوان اب اسے بخوشی سیکھ بھی رہے ہیں۔اب اس کاغذ کی تیاری کے حوالے سے کچھ معلومات آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ یہ کاغذ شہتوت کے درخت کی چھال سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں شہتوت کے درخت ایک کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق شہتوت کی چھال یا لکڑی کی مدد سے تیار کیا جانے والا کاغذ دیرپا، مضبوط اور کیڑے مکوڑوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت کا حامل ہوتا ہے۔اس لئے زمانہ قدیم سے اس طریقے سے کاغذ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ پیلس میوزیم سمیت چین کے کئی تاریخی مقامات پر موجود پینٹنگز موجود ہیں وہ اسی طرح کے کاغذ پر بنائی گئیں ہیں۔کاغذ کی تیاری کے مراحل سب سے پہلے چھال کو بارہ گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد جب یہ چھال نرم ہو جاتی ہے تو اس کی بیرونی بران پرت کو کٹر یا چھری کی مدد سے چھیل کر علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد چھال کے نیم سفید حصے کو نرم ہونے تک ابالا جاتا ہے۔

ابلی کو چھال کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ٹھنڈی چھال کو پتھر کی ایک سل کے اوپر لکڑی کے ایک ہتھوڑے کی مدد سے کوٹا جاتا ہے۔ کٹائی کا یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک یہ ابلا ہوا گود اپیسٹ کی شکل اختیار نہ کر لے۔ اس پسیٹ نما گودے کو ایک برتن میں ڈال کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ماہرین یہ مطابق یہ عمل خمیر جیسا ہے۔ تقریبا دوگھنٹے کے بعد یہ گودا پانی میں اچھی طرح حل ہو جاتا ہے اور سوپ سے کچھ زیادہ گاڑھے سیال کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اس کے بعد اس گودے سے کاغذ کی تیار کا مراحلہ آتا ہے۔

یہ مرحلہ بھی خاصا دلچپسپ ہے۔ اس میں جالی لگے لکڑی کے مختلف سائز کے فریم استعمال ہوتے فریم کا سائز کاغذ کے سائز کے مطابق ہوتا ہییہ بالکل ہمارے ہاں استعمال ہونے والی آٹا چھاننی یا چائے چھاننی کی طرح کا فریم ہوتا ہے لیکن اس کی شکل مستطیل ہوتی ہے۔ کاغذ تیار کرنے والا شخص اس فریم کو پانی کے حوض کی شکل میں بنی ایک میز پر تیرا دیتا ہے۔ اس کے بعداس فریم میں لکڑی کے گودے والاسیال ڈالا جاتا ہے۔ سیال کو ہموار انداز میں پورے فریم میں پھیلانے کے لئے لکڑی کی مدھانی ہاتھوں کی مدد سے اس میں چلائی جاتا ہے۔ جو گودے کو سارے فریم میں ہموار انداز میں پھیلا دیتی ہے۔ اس کے بعد فریم کو آہستہ سے اوپر اٹھایا جاتا ہے۔

پانی جالی سے چھن جاتا ہے اور گودے کی باریک ہموار تہہ جالی کے اوپر باقی رہ جاتی ہے۔ اس جالی کو سوکھنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ درجہ حرارت کے مطابق یہ جالی ایک سے دوگھنٹے میں مکمل سوکھ جاتی ہے۔ اس کو گرم کمرے میں رکھ کر جلد بھی سکھایا جا سکتا ہے۔

مکمل خشک ہونے پر اس جالی والے فریم سے تیار کاغذ کو الگ کر لیا جاتا ہے۔میں نے اس کاغذ کو ایجاد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کاغذ کی تیاری کے مختلف مراحل میں حصہ لیا اور ایک ” تھری سائز کا کاغذ” خود تیار کیا۔یہ کاغذ کارخانے کی انتظامیہ نے مجھے بطور یادگار ساتھ لے جانے کے لئے بطور تحفہ دے دیا۔ جو یقینا میرے لئے ایک گراں قدر تحفہ ہے۔ یہ پیپر سٹریٹ ایک قدیم فن کو نئی نسلوں تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹان شپ میں روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی میں بھی مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
old Fat
Previous Post موٹاپا اور ڈپریشن مردوں کو جلد بوڑھا کردیتے ہیں، تحقیق
Next Post نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں شکست، پی ٹی آئی میں اختلافات کی وجوہات سامنے آگئیں
Liaqat Khattak and Pervez Khattak

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.