geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زمین کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی نے لمودی گلوبل کو خریدتے ہوئے فلپائن، انڈونیشیا اور میکسیکو کی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر لی

May 13, 2020 0 1 min read
Zameen
Share this:

Zameen

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی نے لمودی گلوبل کو خرید لیا، اس خریداری کے ساتھ ہی ای ایم پی جی کو اب فلپائن، انڈونیشیا اور میکسیکو کی مارکیٹس میں بھی رسائی حاصل ہو گی۔ ای ایم پی جی کا کہنا ہے کہ یہ خریداری او ایل ایکس گروپ کے ساتھ حالیہ ہونے والی ڈیل سے پہلے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ او ایل ایکس کے ساتھ ہونے والے کاروباری سودے سے ای ایم پی جی کی قدر ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ای ایم پی جی نے فروری میں تھائی لینڈ کا سب سے بڑا خرید و فروخت کا پورٹل ‘کائیڈی ‘خریدا تھا۔ اب لامودی گلوبل کی خریداری کے ساتھ ہی ای ایم پی جی کو جنوب مشرقی ایشیاء کے خطے میں اہم حیثیت اور مقام حاصل ہو گیا ہے۔

ای ایم پی جی متحدہ عرب امارات،سعودیہ عرب اور اردن میں ’بیوت‘، پاکستان میں ’زمین ‘ ،بنگلہ دیش میں ’بی پراپرٹی‘ ، تیونس اور مراکش میں ’مبوّب‘ اور تھائی لینڈ میں ’کائیڈی ‘ کے ساتھ موجود تھا۔جبکہ اس کی ملکیت میں اب یو اے ای کا معروف پورٹل ’ڈوبی زل‘ ، او ایل ایکس پاکستان،او ایل ایکس مصر اور او ایل ایکس لبنان سمیت دیگر خلیجی ممالک کے او ایل ایکس شامل ہیں اور ای ایم پی جی کے زیر ِانتظام ہی آپریٹ ہوتے ہیں۔
لمودی کا قیام2013ء میں ابھرتی ہوئی مارکیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے بطور آن لائن پراپرٹی پورٹل کے وجود میں آیا تھا۔اس وقت لامودی انڈونیشیا ،فلپائن اور میکسیکو میں معروف برانڈ ہے ۔ ای ایم پی جی نے گزشتہ سال لمودی کے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے کاروبار خرید لئے تھے۔

فلپائن، انڈونیشیا اور میکسیکو میں سالانہ 55.1 ارب ڈالر کی مجموعی رئیل اسٹیٹ کی خرید و فروخت ہوتی ہے جہاں سے 2.3 ارب ڈالر کے لگ بھگ مجموعی کمیشن حاصل ہوتا ہے۔ ان ممالک کی مجموعی آبادی پچاس کروڑ ہے ۔

ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ ہم لمودی گلوبل کی ٹیم کو ای ایم پی جی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اُن کے علم اور تجربے سے مستفید ہونگے اور ہمیں ان لوگوں کی قدر ہے جو اس کاروبار کے ساتھ شروع دن سے ہیں۔ہم ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے کاروبار کو وسعت دیں گے اور ای ایم پی جی کی جانب سے اسٹریٹیجک، ٹیکنالوجیکل اور مالی معاونت حاصل ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس خریداری سے اس خطے کے متعلقہ کاروبار پر مزید توجہ حاصل ہوگی۔جنوب مشرقی ایشیاء کی مارکیٹ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ہم پروفیشنلز اور صارفین کو بہترین اور لاجواب تجربہ فراہم کریں گے۔

لمودی کے سی ای او کیان معینی نے کہا کہ ای ایم پی جی کے اس خطے میں آنے سے آن لائن بزنس میں اضافہ ہوگا۔ای ایم پی جی نے اس خطے میں کامیابی سے کاروبار کیا ہے ،اس گروپ کی اسٹریٹجک گہرائی اور جدید ترین ٹیکنالوجی دو ایسے عناصر ہیں جس سے ہم اپنے اگلے سفر کا آغاز کریں گے۔ لمودی کے ساتھ ہونے والی ڈیل کی مالیت نہیں بتائی گئی ہے۔

جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
برائے رابطہ : سالار سلیمان، نظامت تعلقات عامہ ، زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
0300-8567531 salaar@zameen.com

Share this:
Corona Spray
Previous Post ملک میں کورونا کے 2 ہزار 255 نئے کیس، مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز
Next Post ہشت صفات شخصیت ناصر ناکاگاوا
Nasir Nakagawa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.