geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیرس میں چاقو سے حملے، کئی زخمی

September 26, 2020September 26, 2020 3 1 min read
Paris Knife Attack
Share this:

Paris Knife Attack

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی پولیس کے مطابق پیرس میں چاقو سے کیے گئے حملوں کے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ حملے فرانسیسی طنز نگار ہفت روزہ میگزین شارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے قریب کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی دارالحکومت میں جمعہ پچیس ستمبر کو چاقو سے حملے ایک طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے سابقہ دفتر کے قریب کیے گئے۔ ان حملوں میں جو چار افراد زخمی ہوئے ہیں، ان میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ان حملوں کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔ اس شخص کے قبضے سے بلیڈ اور حملے کے مقام پر ایک مشتبہ پیکج بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

چاقو سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب میگزین شارلی ایبدو کے دفتر پر جنوری سن 2015 کے حملوں کے ملزمان کے مقدمے کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔

پونے چھ برس قبل کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ اس مقدمے میں ایک خاتون سمیت تیرہ افراد کے خلاف استغاثہ نے فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ ان افراد پر دفتر پر حملہ کرنے والوں کی معاونت اور سامان بشمول کاریں فراہم کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

پیرس کی پولیس نے حملے کے مقام کے سارے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے کر عام نقل و حرکت کو بند کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عام شہریوں کو واردات کے مقام سے دور رہنے کی تنبیہہ کی ہے۔ اس علاقے میں سٹی میٹرو کی سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ابھی تک آج پچیس ستمبر کے حملے کی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

فرانسیسی دفترِ استغاثہ اس پرتشدد واقعے کی تفتیش دہشت گردی کے تناظر میں کر رہی ہے۔ ایک مشتبہ پیکج کے علاوہ کوئی بارودی مواد دستیاب نہیں ہوا ہے۔ جو بلیڈ یا تیز دار آلہ واردات کے مقام سے ملا ہے، اس کے حوالے سی ایک پولیس اہلکار نے شناخت مخفی رکھتے ہوئے اسے مشیٹے یا بڑی جسامت کا چاقو اور دوسرے پولیس اہلکار نے گوشت کاٹنے والی چھری قرار دی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس حملے کے پس پردہ کوئی بڑا گروپ متحرک ہونے کا امکان کم ہے۔

پیرس میں جمعے کے حملے کی اطلاع ملتے ہی فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹے نے شمالی پیرس کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایسا بھی خیال کیا جاتا ہے کہ حکومتی تادیبی اقدامات کے باوجود پیرس میں اندرونِ خانہ گہری بے چینی اور بے سکونی پائی جاتی ہے۔

رواں مہینے کے شروع میں شارلی ایبدو میگزین کی انتظامیہ نے پیغمبر اسلام کے ناپسندیدہ کارٹونز دوبارہ شائع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ جنوری سن 2015 میں شارلی ایبدو کے دفتر پر دہشت گردانہ حملہ بھی ایسے کارٹون شائع کرنے کے بعد ہوا تھا۔

Share this:
Coruna Patients
Previous Post برطانیہ میں یومیہ کورونا مریضوں کی تعداد میں ریکاڑد اضافہ
Next Post بلدیہ فیکٹری کے عدالتی فیصلے میں فائر پروٹیکشن کی ناکامی کو نظر انداز کیا گیا؟
Pakistan Textil Insdustrie

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.