geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیرس سربراہی کانفرنس: افریقہ کے لیے نئی امیدیں

May 19, 2021 0 1 min read
Paris Summit
Share this:

Paris Summit

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی رہنماوں نے افریقہ کو کورونا وائرس کی وبا اور ویکسین کی کمی کے تباہ کن اقتصادی مضمرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

افریقہ کے لیے پیرس سربراہی کانفرنس میں یورپی ممالک اور مالیاتی اداروں کے سربراہ کورونا وائرس کی وبا کے اقتصادی مضمرات پر قابو پانے کے لیے افریقہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے ایک منصوبے پر منگل کے روز متفق ہو گئے۔

سربراہی کانفرنس کے میزبان فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا، ”ہم سب افریقہ کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں اور ہم نے پہلا قدم آگے بڑھا دیا ہے۔”

ماکروں نے کہا کہ سربراہی کانفرنس میں اس امر پر اتفاق رائے ہو گیا کہ دولت مند ممالک اکتوبر تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پیسے نکالنے کے ایک خصوصی فنڈ میں 100 ارب ڈالر کی رقم جمع کریں گے تاکہ افریقی ممالک اس سے مالی امداد حاصل کر سکیں۔

آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جیورجیوا نے اس بات کی تصدیق کی کہ پیسے نکالنے کے خصوصی حق کے تحت تنظیم اس سال براعظم افریقہ کو 33 ارب ڈالر جاری کر ے گی۔ اس غیر ملکی زرمبادلہ کا استعمال درآمدات کی ادائیگی کے لیے ہوتا ہے۔ سربراہی کانفرنس اس رقم کو تین گنا کرنا چاہتی ہے۔

سربراہی کانفرنس کے حتمی اعلامیہ میں کہا گیا ہے ”ہم افریقی معیشتوں کو پیچھے چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔”

افریقی یونین کے موجودہ سربراہ اور جمہوریہ کانگو کے صدر فلیکس شیسیکیڈی نے کہا کہ یہ ’افریقہ کے لیے ایک بہت بڑا موقع‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’کورونا وائرس کی وبا نے ہماری معیشتوں کو تباہ کردیا ہے۔ ہمارے پاس چند ایک وسائل تھے اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم نے اپنے پاس موجود تمام وسائل استعمال کر لیے ہیں۔”

ماکروں نے کہا کہ سربراہی کانفرنس کے شرکاء اس بات پر بھی متفق ہوگئے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کی جائے گی اور حقوق املاک دانش پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا تاکہ براعظم افریقہ اپنے عوام کے لیے بڑے پیمانے پرخود ہی ویکسین تیار کر سکے۔

فرانسیسی صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افریقی عوام کو دنیا میں سب سے کم ویکسین دستیاب ہوسکا ہے، کہا ’موجودہ صورت حال پائیدار نہیں ہے، یہ نامناسب بھی ہے اور ناکافی بھی‘۔

میکروں نے سن 2021 کے اواخر تک افریقی ممالک کے 40 فیصد عوام کو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا۔

سینیگال کے صدر میکی سال کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اگر دنیا کے کسی بھی ملک کو ویکسین فراہم نہیں کیا گیا تو وائرس کے نئے اقسام کے پھیلنے کا خدشہ موجود رہے گا۔

بھارت کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے بھی عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے کورونا وائرس کی ویکسین کے پیٹنٹ پر عارضی چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

Share this:
Corona Vaccine
Previous Post پنجاب میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار
Next Post امریکا: ایشیائیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون منظور
Nancy Pelosi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.