geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جذبہ انسانیت اور چلڈرن کینسر ہسپتال

December 6, 2020 3 1 min read
Children's Cancer Hospital
Share this:
Children's Cancer Hospital
Children’s Cancer Hospital

تحریر : سجاد علی شاکر

پاکستان میں اگر ان لوگوں کی لسٹ تیار کی جائے جنہوں نے پیارے پاکستان میں عظیم اور گراں قدر خدمات انجام دی ہے تو اس میں انڈس فیملی کے ڈاکٹر شیمول اشرف کا نام ضرور سر فہرست ملے گا ۔ڈاکٹر شیمول اشرف ہمارے معاشرے کا انتہائی قابل فخر کردار ہیں۔ان کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے تھا۔ انھوں نے پاکستان میں بچوں کے کینسر کا پہلا فلاحی ہسپتال ” چلڈرن کینسر ہسپتال ” قائم کیا اور نہ صرف پاکستان بلکہ ایران اور افغانستان سے آنے والے کینسر کے مریض بچوں کو بھی علاج کی انتہائی معیاری سہولت فراہم کی۔کچھ عرصہ قبل انھوں نے ایک اور غیر معمولی فیصلہ کیا اور اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے انتہائی غیر معمولی ادارے کو انڈس ہسپتال کا حصہ بنادیا۔ انڈس ہسپتال کو انکے دوست چلارہے تھے جن کی نیت اور صلاحیت پر کوئی شک و شبہ نہیں تھا۔ ڈاکٹر عبد لباری (سی ای او انڈس ہسپتال نیٹ ورک)ایک عظیم شخصیت کا نام ہے۔

یاد رہے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے انسانیت کے لئے زندگی بھر اپنی خدمات وقف کرنے پر، سی ای او انڈس ہسپتال نیٹ ورک، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان، کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری خان نے معاشرے کے غیر مراعات یافتہ مستحق لوگوں کو صحت کی معیاری دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے سمیت ملک کے لئے مثالی مخیرانہ اور سماجی کام کیا ہے۔یہ ایوارڈ MAP کے 34 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب منعقدہ کراچی میں اپریل 2019 ء میں دیا گیا۔MAP کی سفارش کے مطابق ایشین ایسوسی ایشن آف منیجمنٹ آرگنائزیشن(AAMO) نے بھی پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کو ایشین لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا۔ کوالالمپور ملائشیا میں اپریل 2019 میں ہوئی (AAMO) کی اس تقریب کی صدارت ملائشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر بن محمد نے کی۔

اس موقع پر MAP کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر، صلاح الدین بھی منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نمائندگی کے لئے موجود تھے۔منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو ملک بھر میں مخیرانہ افراد اور اداروں کی جانب سے مخیرانہ اور فلاح و بہبود کی خدمات کو فروغ دیتا ہے اور ان پر یقین رکھتا ہے۔جب مقصد ایک ہے کہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے تو کیوں نہ ساتھ مل کر کیا جائے۔کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا معصوم بچے, ان کے اہل خانہ اور خاموشی سے تعاون کرنے والے شہری ۔ اس قابل احترام انسان سے محبت کرتے ہیں۔اور اس میں کیا شک ہے کہ کراچی کا قابل فخر بیٹا ڈاکٹر شیمول اشرف ہے بھی عزت و محبت کے قابل انسان ۔راقم 31مارچ 2018ء سے انڈس ٹیم کا حصہ ہے۔

اس مختصر عرصہ میںانڈس فیملی کو جاننے اور سیکھنے کے بہترین مواقع ملے۔راقم کی جوائنگ لیتے ہی انسانیت دوست ،ملنسار ،اور اعلیٰ اخلاق کے مالک جناب محترم پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال سے ملاقات ہوئی۔ یاد رہے ڈاکٹر فیض الحن سرجن پروفیسر کیساتھ ایس ایم اے انڈس ہسپتال کاہنہ کے عہدے پر فائز ہیں۔اورا نہوں نے اپنی دن رات کی محنت اور لگن سے جلد ہی انڈس مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران کے دلوں میں اپنا مقام بنا لیا۔انڈس کی فیملی میں ان جیسے ہزاروں دیوانے اپنا کردار ادا کر رہے ہے جن کو نا تو پیسے کا لالچ ہے اور نہ ہی وقت کی پرواہ۔ان سب کا بس ایک ہی مشن ہے انسان اور انسانیت کی بقائ۔راقم نے پاکستان میں ایسا کوئی بھی ادارہ خواہ وہ سرکاری ہو یا پرائیوٹ نہیں دیکھا جس کا سلوگن ہی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے صحت عامہ کی بہترین سہولیات (خواہ کوئی امیر ہو یا غریب)مفت مہیا کرنا۔ بہترین مکمل ار قابل تجدید نظام صحت تخلیق کرنے پر توجہ دینا جو ہر کسی کے لیے مفت اور قابل رسائی ہیں۔

معیاری تعلیم اور تخلیق کے ذریعے انسانی استعدار میں اضافہ کرنا ۔قوانین پاکستان اور شریعت کے مطابق انتظا می شعبہ جات میں اخلاقی اقدار کی پاسداری کرناہوں۔یاد رہیں عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کے لئے بچوں کے کینسر اسپیشلسٹ کی ضرورت تھی۔ پاکستان میں انھیں ایسا کوئی فرد باوجود تلاش بسیار کے نہیں مل سکا۔کوئی ہوتا تو ملتا۔انگلینڈ میں ان کی ملاقات کراچی کے ایک ڈاکٹر سے ہوئی جو اس فیلڈ میں خاصا نام کما چکا تھا۔ کپتان نے اس ڈاکٹر سے درخواست کی کہ وہ لاہور آکر پاکستانی بچوں کا علاج کرے۔لندن کے پرآسائش ماحول سے لاہور کی جھلسادینے والی گرمی میں آکر کام کرنا, وہ بھی ایک خیراتی ادارے میں یقینی طور پر مشکل فیصلہ تھا۔ڈاکٹر نے لاہور آکر شوکت خانم جوائن کرلیا اور اپنی مہارت کا فائدہ اپنے ملک کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو پہنچانا شروع کر دیا۔

کچھ عرصے کے بعد ڈاکٹر کی والدہ کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا جو کراچی میں مقیم تھیں۔ڈاکٹر کو لاہور سے کراچی منتقل ہونا پڑا۔ ایک نجی ہسپتال نے ان کی خدمات حاصل کرلیں اور اس طرح ڈاکٹر نے کراچی میں بچوں کے کینسر کے اسپیشلسٹ کی حیثیت سے کام شروع کردیا۔کچھ ہی عرصے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کے والدین کی اکثریت علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرپاتی اور بعض اوقات علاج ادھورا چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر نے ایک فلاحی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا۔اور اس داکٹر شیمول اشرف ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی انڈس فیملی کے ہر دیوانے کو نظر بد سے محفوظ رکھے اور جس طرح یہ عوام الناس کے دکھ بانٹتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کو بھی دکھ اور تکلیف ان کے قریب سے بھی گزرنے نہ دے۔ختم شد
Sajjad Ali Shakir

تحریر : سجاد علی شاکر

Share this:
Corruption
Previous Post زندہ قوموں کا فلسفہ
Next Post نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز کی واپسی
National Team

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.