geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جذبہ عشق

September 8, 2020 10 1 min read
Jazba Ishq
Share this:

 Jazba Ishq

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

مری کی خوبصورت بہشت نظر وادی ‘آسمان زمین پر بادلوں کے آوارہ غول در غول ‘شبنمی پھوار سے مامور ہوا کے مست جھونکے ، خوشبوئوں میں مہکے ہوئے بادلوں کے غول در غول ‘میرے جسم و جاں کو فرحت آسودگی خمار آلو د احساس دیتے ہو ئے میرے چاروں طرف جنت نظیروادی اور اُس کے ہو شر با قدرتی مناظر چاروں طرف قدرتی مناظر ٹوٹ کر برسے تھے آبشاروں جھرنوں کا مترنم شور میرے جسم و روح کا پور پور خمار نشاطگی کی آخری حدوں پر تھے میر ا انگ انگ سرشاری کی برسات میں نہا رہاتھا ایسے خوبصورت مناظر میں اگر کوئی آپ کے مزاج جیسا انسان بھی ساتھ دینے کو ہو تو پھر زمین پر ہی گوشہ جنت آباد ہو جاتا ہے اگر آپ کا ساتھی آپ کا مزاج آشنا نہ ہو آپ کے مزاج کی باریکیوں کو نہ جانتا ہو غیر ضروری طور پر آپ کے مزاج میں تلاطم پیدا کر کے آپ کے موڈبے نیازی سر شاری کو خراب کر تا ہو تو پھر ایسے ساتھی کی بجائے تنہائی خلوت گرینی ہی بہتر ہے اور اگر ساتھی آپ کے مزاج میں غیر ضروری دخل اندازی نہ کر تا ہو آپ کے مزاج کے مطابق ری ایکٹ کر تا ہوتو پھر قدرتی مناظر کا وہ گو شہ زندگی کے صد رنگ جلوئوں سے بھر جاتا ہے۔

میں مری کی جنت نظیر وادی میں فطرت کے ہو شر با مناظر موسم بادلوں جھرنوں آبشاروں مترنم آوازوں کو خوب انجوائے کر رہا تھا میرے اعصاب دماغ قلب و جان مہک آلود تھے کہ میرا دیوانہ مستانہ میرے پیٹ کی پو جا کے لیے کو ہ مری کے قدرتی پھلوں کے باغات کے شہد جیسی مٹھاس سے لبریز قدرتی پھل لے کر پہاڑی راستہ اوپر چڑھتا نظر آیا اب مجھے اُسی کا انتظار تھا ۔ میں مری کے قدرتی مناظر خوشگوار ٹھنڈے مو سم آسمان کے اُس پار خالق کائنات کا دیوانہ تھا ہر وقت حق تعالی کا ذکر زبان پر جاری تھا پھر حق تعالی کے جلوئوں کی برسات تھی اور میں عالم جیر شیں اُن نظاروں میں تجلیات الٰہی میں مستغرق رہتا تھا استغراق جذب و سکر مدہوشی کا عجیب عالم کہ کسی کی دخل اندازی ناگوار گزرتی لیکن ناصر کشمیری میرا حقیقی عاشق تھا میرے مزاج کو سمجھتا تھا میرے مزاج کی لطافتوں باریکیوں کو جان گیا تھا میری پسند و ناپسند کو جان چکا تھا یہ سب کچھ جاننے کے بعد وہ پیا ر و محبت عشق و ادب کے ہمالیے پر تھا اُس کی صبح شام میرے نام کی مالا جپتے ہو تی تھی ہر وقت اِس ٹوہ میں رہتا کہ میں کن باتوں پر خوش کن باتوں پر ناراض ہو تا ہوں۔

میری پسندیدہ چیزوں کا اُسے بہت اچھی طرح پتہ تھا پھر اُن چیزوں کا پہاڑا اُس نے خوب رٹ لیاتھا وہ میری نظروں میںسرخرو ہونے مجھے خوش کر نے میرے لیے آسانیاں پیدا کر نے کے بہانے تلاش کر تا رہتا تھا جذب و سکر کے عالم میں جب میںکو ہ مری اور گلیات کی وادیوں میں جنگل گر دی کرتا تھا کبھی کبھی وہ بھی میرے ساتھ ہو تا تھا ایک دن میرے پاس ایک ریٹائرڈ فوجی آیا جن کو دوران نوکری کسی کامل درویش کی صحبت نصیب ہو ئی تو وہ بھی تصوف کا طالب علم بن گیا مرشد کی صحبت میں رہا فیض بھی پایا پھر مرشد خاک نشین ہو گیا تو یہ بھی ریٹائرڈ ہو کر گھر آگیا اِس فوجی کا مرشد قدرت اور قدرتی چیزوں کو بہت پسند کر تا تھا اِس نے بھی آکر اپنی زمینوں پر قدرتی سبزیوں اورپھلوں کی کاشت کا ری شروع کر دی ایک دن مری آیا میرے اردگرد ہزاروں کا مجمع دیکھا تو بہت خوش ہوا پہلی ملاقات میں ہی بو لا دنیا کی کو ئی خواہش باقی نہیں صرف اللہ کے عشق کے لیے آیا ہو ں تو اِسی بات پر میرا اُس کا محبت بھر رشتہ قائم ہو گیا اُس نے جب بہت اصرار کیا کہ میرے گھر دعوت پر آئیں تو ایک دن میںاور ناصر کشمیری باڑیاں کی طرف گلباب جاتے ہو ئے اُس کے گائوں میں گئے تو اُس کے شیریں میٹھے پھلوں کے چھوٹے سے باغ کو دیکھنے کا موقع ملا اُس نے مختلف قسموں کے بہت سارے پھلوں کے درخت لگا رکھے تھے اِن درختوں کے درمیان سبزیوں کی کاشت کر رکھی تھی۔

اِس کے گائوں کے پاس ہی دنیا کی نادر نایاب مچھلی ٹرائوٹ کے فارم تھے جو انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتی تھی دنیا بھر میںاِس نایاب مچھلی کے دیوانے موجود ہیں اُس دن اُس نے ہماری دعوت ٹرائوٹ مچھلی کالی مرچ ادرک لیموں کے ساتھ کی تو میں بھی فین ہو گیا ایسی لذیذ مزے دار نایاب توانائی سے بھر پور مچھلی میں نے زندگی میں پہلی بار کھائی تھی مچھلی کے قدرتی ذائقے کے ساتھ غیر ضروری چھیڑ خانی نہیں کی گئی تھی قدرتی کوئلوں پر ہلکے نمک کالی مرچ میں روسٹ کی ہو ئی ٹرائوٹ مچھلی کہ جسم و جان باغ باغ ہو گئے گر ما گرم تازی چپاتیوں کے ساتھ ٹرائوٹ مچھلی پھر قدرتی باغ کے قدرتی سیب آلو بخارے ناشپاتی آڑو کہ جسم و روح پھلوں کے قدرتی ذائقے اور خوشبو سے مہکنے لگے ‘میں نے وہاں جب سب چیزوں کو بہت پسند کیا تو ناصر میری پسندیدگی شوق کو گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا کہ میں نے مچھلی اور پھلوںکو خوب انجوائے کیا ہے اب ناصر نے اُس فوجی سے دوستی لگا لی تھی فوجی پہلے ہی مجھے پسند کر تا تھا دونوں کا جزبہ مشترک تھا اب میں جب فری ہو تا تو اگلے دن چھٹی ہو تی تو ناصر شرماتے جھجکتے نظریں زمین میں گاڑے مجھے ترغیب دلاتا فوجی سرکار آپ کو بہت یاد کر رہا ہے اُس نے خاص طور پر قدرتی رسیلے پھل آپ کے لیے روکے ہو ئے ہیں حکم کریں میں کسی دن لے کر آئوں میں رش سے لبا لب بھرا ہو ا اگر موقع ملتا تو گھر میں کوئی مہمان نہ ہو تا تو ناصر کو گرین سگنل دیتا میرا گرین سگنل ناصر کے لیے خوشیوں کا ہمالیہ ہو تا وہ تیاری شروع کر دیتا تیاری میں چھٹی کے دن صبح سویرے گلیات مری کی طرف جا کر باغ کے سب سے اچھے پھل اکٹھے کر نا اُن کو اچھی طرح دھو کو صاف کر نا فوجی بھی عشق میں پیش پیش ہو تا وہ قدرتی میٹھے لذیذپھلوں کے ساتھ ٹماٹر کدو آلو پیٹھا کدو وغیرہ بھی بھیج کر اپنی الفت کا بھر پور مظاہرہ کر تا۔

اگر اُس کا بس چلتا تو قریبی ٹرائوٹ مچھلی فارم سے مچھلی حاصل کر کے ناصر کو فون کر دیتا آج بھی ناصر اُسی کارروائی پر گیا ہو اتھا اب وہ تازہ قدرتی شیریں پھلوں اور ٹرائوٹ مچھلی کے ساتھ پہاڑی سڑک پر آہستہ آہستہ میری طرف آرہا تھا میں ناصر اور فوجی جذبہ عشق کی ریشمی تار سے بندے تھے اِس جذبے کی روح حق تعالی کی ذات تھی ۔ پھر جب وہ کامیاب دورے کے بعد سڑک سے میرے گھر والے راستے پر آتا میری نظر اُس پر پڑی تو ادب عشق پیار دیوانگی مستانگی سے دوہرا ہو ا جاتا زمین میں گڑھ جاتا پھر میرے قریب آکر میری ٹانگوں سے لپٹ جاتا تازہ رسیلے پھلوں کی ٹوکری کو میرے پاس رکھ دیتا تو میں قدرتی اجزا سے بھر پور پہاڑی چشمے کے پانی کی بڑی بوتل بھی ایک دفعہ میں نے کہا تو بضد کر دی کہ ناصر یہ پانی بہت اچھا ہے کھایا پیا منٹوں میں ہضم ہو جاتا ہے تو اُس نے شاید قسم ہی کھا لی تھی کہ روزانہ میلوں چل کر اُس چشمے تک جاتا۔

ٹھنڈا شیریں پانی بھر کر لا کر میرے پاس رکھ دیتا سائیڈ ٹیبل پر پھلوں کی ٹوکری رکھ کر سامنے والی کرسی پر میری ٹانگیں رکھ کر بیٹھ جاتا پھر میرے پائوں کو اچھی طرح صاف کر تا ناخن اتارتا دبا تا آج بھی اُس کا یہی موڈ تھا اُس نے میرے پائوں اپنی گود میں رکھے اور میری نظر پھلوں کی ٹوکری پر پڑی جس میں صحت مند شیرینی رس سے بھرے سیب ناشپاتی آلو بخارے آڑو دعوت طعام دے رہے تھے خاص بات لبنانی کالا سیب تھا جو فوجی نے دو درخت لگا رکھے تھے میراہاتھ اُس کی طرف بڑھ گیا اُس کی خاص بات رس سے لبا لب بھرا ہوا جیسے ہی انسان اُس کالے سیب پر دانت رکھتا ہے شیریں خوشبو دار رسیلا رس اچھلتا ہوا آبشار کی طرح آپ کے گلے کو تر کر دیتا ہے پھر آپ کے گلے میں شہد جیسے رس کی نہریں بہنے لگتی ہیں میں اپنی رگوں کو سیب کے رس سے سیراب کر نے لگا سیب کے بعد ناشپاتی کا روئی جیسا احساس حلق سے اترنے لگا پھر سفید آلو بخاراآلوچہ پہاڑی علاقوں میں ہی ہوتا ہے میرے حلق میں آلو بخاروں کے رس کی بارش ہو نے لگی آخر میں آڑو نے اپنی نرمی خوشبو چاشنی سے اپنے وجود کا شدت سے احساس دلایا ناصر میرے ناخن اتارنے سر میں مالش کر نے کے عمل سے فارغ ہو کر ٹرائوٹ مچھلی کو روسٹ کر نے کے لیے انگھیٹی میں کوئلے دھکا چکاتھا میرے پاس آکر نظریں جھکا کر کھڑا ہو گیا اور بولا ہم دونوں ہی ہیں یا کسی اور نے بھی آنا ہے تو میں نے شرارتی نظروں سے اُسے دیکھا اور بولا تمہاری سوتن نے آنا ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Shoaib Dastgir - CCPO Umar Sheikh
Previous Post آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور میں اختلافات شدید ہو گئے
Next Post سینئر نائب صدر الخدمت فاونڈیشن سید احسان اللہ وقاص اور نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا بلوچستان کا دورہ
Visit

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.