geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہائے مریض

February 29, 2020 0 1 min read
Patient
Share this:

Patient

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میرے سامنے بے بس لاچار لاغر کمزور ہڈیوں کا ڈھانچہ کا لا سیاہ ادھیڑ عمر شخص آکر بیٹھ گیا اُس کے نحیف کمزور جسم کے انگ انگ سے غربت بے بسی اور بیماری ٹپک رہی تھی آنکھوں کی روشنی دھندلا ہٹ میں بدل چکی تھی ‘ پراسرار بیماری یا غربت نے اُس کے چہرے سے زندگی کے سارے رنگ چھین لیے تھے اب تو آنکھوں میں قبرستانوں کی ویرانی تھی کوئی خوفناک پراسرار بیماری اُسے ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ چاٹ رہی تھی پو رے جسم پر گوشت نام کیلئے نہ تھا سیاہ پتلی کھال نے بمشکل ہڈیوں کے ڈھانچے کو سنبھالا ہو اتھا اُس کی حالت زار بتا رہی تھی کہ وہ موت کی دہلیز پر کھڑا موت کے قدمو ں کی چاپ سن رہا ہے بیماری اِس قدر جان لیوا تھی کہ اُسے اپنی پڑی ہو ئی تھی اُس کا جسم توانائی سے محروم لگ رہا تھا اُس کا جسم بتا رہا تھا کہ اُس کا اندرونی نظام اپنا کام چھوڑ چکا ہے زندگی اور موت کچے دھاگے کی طرح لٹکے ہو ئے تھے اُسے دیکھ کر میری آنکھوں میں نمی تیرنے لگی کسی زندہ انسان کی اِس قدر بری حالت جیسے اہرام مصر سے کو ئی حنوط شدہ ممی اُٹھ کر آگئی ہو جو ہزاروں سال پہلے اِس جہاں فانی کو چھوڑ چکی ہو آج اُس کا حنوط شد ہ جسم بلکہ ڈھانچہ تھا لیکن اُس کا نظام تنفس اور دھندلی آنکھوں کی چمک اُس کی زندگی کا ثبوت مہیا کر رہے تھے میں نے ہمدردی سے اُسے سر سے پائوں تک دیکھا تو ایک اور دل خراش منظر مجھے دہلا کر رہ گیا۔

بائیں ٹانگ پر بہت ساری مکھیاں بیٹھ رہی تھیں میں نے غور سے دیکھا تو لگا اُس کی ٹانگ سیا ہ لکڑی کی طرح ہو چکی تھی ٹانگ کی حالت بتا رہی تھی کہ جان لیوابیماری نے ٹانگ کو جلا کر رکھ دیا ہے پرانے زخم کی بد بو بھی آرہی تھی اب ساتھ آیا شخص بولا جناب ہم بہت امید سے آپ کے پاس آئے ہیں یہ بندہ ملتان کا رکشہ ڈرائیور ہے میرے بچوں کو سکول لے جاتا تھا اِسطرح پانچ بچوں کی روزی کماتا تھا ایک دن شہر کے امیر زادے نے اِس کے رکشے کو ٹکر مار دی رکشہ تباہ ہو گیا اِس بیچارے کی ٹانگ ٹوٹ گئی یہ بیچارہ سرکاری ہسپتال میں داخل ہو گیا چند دن بعد ہسپتال والوں نے فارغ کر دیا تو یہ گھر آگیا رکشہ ناکارہ ہو چکا تھا اُس کو بیچ کر گھر کا خرچہ چلانے لگا جس نے ایکسیڈنٹ کیا تھا اُس کے گھر والوں نے چند ہزار روپے دے کر پھر واپس مُڑ کر نہ دیکھا یہ بیچارہ بے یارو مددگار گھر پر پڑا رہا زخم پرانا ہوا تو ناسور بن گیا پھر زخم میں زہر بھر گیا پیسے نہ ہو نے کی وجہ سے علاج نہ کروا سکا آخر کار سرکاری ہسپتال والوں نے اعلان کیا کہ تمہار ی ٹانگ میں زہر بھر چکا ہے اب اگر تم زندگی چاہتے ہو تو اِس ٹانگ کو فوری طور پر کٹوا لو اِس کو کاٹنے سے زہر تمہارے باقی جسم میںنہیں پھیلے گا اِسطرح تم ایک ٹانگ کے سہارے باقی زندگی گزار لو گے اِس بیچارے نے کہا ٹھیک ہے میری ٹانگ کا ٹ دو تو اِس کو تین ماہ بعد کا وقت دیا۔

بہانا یہ بتایا کہ پہلے سے بہت سارے مریض ہیں تمہارا نمبر تین ماہ بعد آئے گا ساتھ ہی ڈاکٹر یہ بھی ڈراتے ہیں کہ اگر فوری ٹانگ نہ کاٹی گئی تو زہر تمہارے باقی جسم میں پھیل جائے گا اور تم مر جائو گے جب سرکاری ہسپتال میں تین ماہ بعدکا وقت ملا تو اِس بیچارے نے سرکاری ہسپتال والے ڈاکٹر نے کہا آپ پرائیوٹ میرا علاج کر دیں اور میری ٹانگ کاٹ دیں تو اُس نے کہا پرائیوٹ ہسپتال میں ٹانگ کاٹنے پر خرچہ ایک لاکھ روپے آئے گا اِس بیچارے کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ ایک لاکھ روپے دے کر اپنی ہی ٹانگ کٹوا سکے اب یہ دربدر بابوں کے پاس جاتا ہے دم کرانے کہ کسی طرح اِس کی ٹانگ کا زخم اچھا ہو جائے اِس کی رگوں میں دوڑتا زہر ٹھیک ہو جائے میرے بچوں کو سکول لے کر جاتا تھا مُجھ سے اِس کی یہ حالت دیکھی نہیں گئی میںبھی امیر آدمی نہیں ہوں جو اِس کو ایک لاکھ دے سکوں۔

میں لاہور لے کر آیا ہوں کسی کی سفارش کروا کر سرکاری ہسپتال میں جلدی اِس کی ٹانگ کٹ جائے تاکہ اِس کا باقی جسم بچ جائے ساتھی مریض کی حالت زار بتا رہا تھا مریض بے بس فریادی نظروں سے میری طرف دیکھ رہا تھا وہ مُجھ فقیر کو مسیحا سمجھ کر میرے پاس بھی آگیا تھا اُس کی داستان غم سن کر میری آنکھوں میں بھی غم کا دریا ٹھاٹھیں مارنے لگا اور میں سوچھنے لگا ہما رے ملک کے ماضی کے حکمران اور موجودہ حکمران جس طرح عیاشیوں کے جھولے دن رات جھولتے ہیں باتیں کر تے ہیں ریاست مدینہ کی وہ وطن عزیز کے سینکڑوں ہسپتالوں میں اے بے بس غریب لاچار مریضوں کے غم درد تکلیف کو محسوس کر تے ہیں جہاں پر یہ راہداریوں میں برآمدوں میں دن رات فائلیں پکڑے ڈاکٹروں کے پاس فریاد فریاد مدد مدد پکارتے ہیں کسی کا جبڑا ٹوٹا ہے کسی کے بازو کسی کی ٹانگیں کسی کی پسلیاں دانت زخم کھلے ہیں ہڈیاں ٹوٹیں اِن کو تین ماہ چار ماہ بعد آنے کا کہاجاتا ہے ٹو ٹی ہڈیوں خراب بدبو دار زخموں کے ساتھ زندگی کیسے گزارتی ہے سانس کیسے لیا جاتا ہے۔

ٹو ٹے جبڑے کے ساتھ کھاناکیسے کھایا جاتا ہے ٹوٹی ٹانگوں کے ساتھ واش روم کیسے جایا جاتا ہے ٹوٹی پسلیاں اور ٹوٹے بازوئوں کے ساتھ رات کو کیسے نیند آتی ہے حکمران رات کے کسی وقت بغیر پروٹوکول کے اِن سرکاری ہسپتالوں میں جاکر جانور نما انسانوں کو دیکھیں کس طرح ننگے فرش پر بے یارو مددگار پڑے ہو تے ہیں صبح اُٹھ کر کس تکلیف کے ساتھ قطاروں میں لگ کر ٹوکن لیتے ہیں اور پھر ڈاکٹر صاحب تین ماہ چار ماہ بعد کا وقت دے دیتے ہیں اور یہ بیچارے مدد مدد پکارتے ہیں کسی دوسرے ہسپتال یا خیراتی ہسپتال میں قطاروں میں لگے نظر آتے ہیں اِن حکمرانوں کے بھاشن باتیں کس ڈھٹائی سنگدلی سے تقریریں اور مسیحائی کی باتیں کر تے ہیں ہر بار کوئی نیا لبادہ اوڑھ کر نیا ڈرامہ کہانی نعرے لگا کر اِن جانور نما انسانوں کی آنکھوں میں امید کے چراغ روشن کر تا ہے لیکن پھر مہینوں پر مہینے سالوں پر سال گزرتے چلے جاتے ہیں باتیں ڈرامے کہانیاں دوسروں پر الزام تراشیاں جو ختم ہو نے کا نام نہیں لیتیں اِس قدر بے شرمی ڈھٹائی سے وعدے کر تے ہیں کہ شیطان بھی پناہ مانگے پتہ نہیں کب خدائے لازوال کو وطن عزیز کے غریبوں پر ترس آئے گا۔

جب کو ئی حقیقی مسیحا اِن غریبوں کے خوابوں میںحقیقت کا رنگ بھرے گا میرے سامنے بیٹھا حسرت کی تصویر بنا مریض بھی مسیحا کی تلاش میں دربدر دھکے کھا رہا تھا میں ایک رحم دل ڈاکٹر کو جانتا تھا جو پرانے زخموں کا اچھا علاج کرتا ہے اُس کو فون کر کے میں نے بیچارے مریض کو اُس کے پاس تو بھیج دیا اُس ڈاکٹر نے اِس غریب کا علاج بھی شروع کر دیا لیکن میر ی نظروں کے سامنے لاکھوں ایسے مریض مدد مدد پکارتے نظر آرہے تھے جو سرکاری ہسپتالوں میں امید بھری نظروں سے آتے ہیں لیکن کوئی ان کی آواز نہیں سنتا لاچار غریب مریض اپنے جسموں کو کٹوانے کے لیے در بدر دھکے کھاتے پھرتے ہیں کوئی اُن کی آواز نہیں سنتا اِن مریضوں کے با ل بچے لوگوں کے بچے ہوئے ٹکڑوں پر پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں یہ لوگ بے یارو مددگار جانوروں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہو شربا مہنگا اور عوام کش نظام حکومت لوگو ں کو گاجر مولی کی طرح کاٹے جا رہا ہے حکمران یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ موت کے بعد قبر کے زہریلے کیڑے مکوڑے اِن کے نازک جسموں کو ادھیڑ نے کا انتظار کر رہے ہیں جہاں پر اِن حکمرانوں کے جسم پروٹوکول کے بنا اِن کیڑوں کے رحم و کرم پر ہونگے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Sukkur Pakistan Express Accident
Previous Post سکھر: مسافر کوچ پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ گئی، 20 افراد جاں بحق، 25 زخمی
Next Post کورونا وائرس (Corona viruse) سے ڈرنا کیسا ؟
Corona Virus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.