geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کیس چلانے اور آئی جی سندھ کی اغوا رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

November 9, 2020 2 1 min read
PDM
Share this:

PDM

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فارن فنڈنگ کیس بلاتعطل چلانے اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے اغواء کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں نواز شریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم نے مختلف حصوں میں جلسے منعقد کرنے کے سابقہ شیڈول پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا سب سے سنگین اور حساس مسئلہ معاشی بحران ہے، پی ڈی ایم کا ہدف آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 13 نومبر کو اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تمام پارٹیاں اپنی تجاویز لائیں گی جبکہ 14 نومبر کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کیپٹن(ر) صفدر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی تذلیل کی مذمت کی گئی، آرمی چیف کی مداخلت پر 10 روز میں تحقیقات کا کہا گیا تھا لیکن تین ہفتے گزرنے کے باوجود رپورٹ سامنے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بیان پر بھی احتجاج کیا گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس کیوں زیر التواء ہے؟ ساری دنیا کو چور کہا جارہاہے اور عدالت میں گھسیٹا جارہا ہے لیکن خود پر دائر مقدمات التواء کا شکار کیے جارہے ہیں، صاف ظاہر ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے یا کسی شخص کا نام لینے پر پی ڈی ایم میں کوئی مسئلہ نہیں، کوئی لحاظ کرتا ہے تو کوئی صراحت سے نام لیتا ہے۔

صحافی کے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، اگر سیاستدانوں میں ایک شخص کا نام لیا جا سکتا ہے، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا نام لیا جاسکتا ہے تو کسی ادارے کے فرد کا نام لینا بھی جرم نہیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کا وہی فیصلہ ہوگا جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرکیا جائے گا۔

ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نوازشریف کا بیانیہ قبول کرنے کے علاوہ راستہ کیا ہے؟ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر جلسوں ميں اسٹیبلشمنٹ کے بجائے افراد کے نام لینے ہیں تو پی ڈی ایم کا نیا اجلاس بُلاکر طے کرنا ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اپنی جماعتوں کے بیانیے سے بالاتر ہوکر مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کراچی واقعے پر نوٹس لینے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ مشروط طور پر واپس لیا گیا تھا۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post حکمران لاکھ دھاندلی کر لیں گلگت بلتستان سے شیر ہی جیتے گا، مریم نواز
Next Post عمران خان آج بھی انتخابی مہم کی طرح حکومت چلا رہے ہیں: مصطفیٰ کمال
Mustafa Kamal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.