geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ڈی ایم گوجرانوالہ کے بعد کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار

October 18, 2020October 18, 2020 0 1 min read
PDM
Share this:

PDM

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سانحہ 18 اکتوبر کے موقع پر پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے تحت کراچی میں مزار قائد سے متصل پارک باغ جناح میں آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منقعد ہونے والے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کراچی میں 18 اکتوبر 2007 کو پیش آنے والے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت مخالف جماعتوں کا اتحاد آج باغ جناح کراچی میں پاور شو کرے گا۔

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں باغ جناح میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام جماعتوں کے رضا کاروں اور میڈیا کو پاسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان پہلے ہی کراچی میں موجود ہیں جب کہ مریم نواز بھی لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قافلے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کے مطابق جلسے کے لیے 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے اسٹیج کے 3 حصے بنائے گئے ہیں جس میں درمیانی حصہ مرکزی اسٹیج ہو گا جہاں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین ہوں گے جب کہ مرکزی اسٹیج کے ساتھ ہی دونوں اطراف 40 چالیس فٹ لمبائی اور 10 فٹ اونچائی والے 2 اسٹیج صوبائی و ضلعی قیادت کے لیے مخصوص ہوں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں وی آئی پیز کے لیے داخلے اور ان کی گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیج کے قریب ہو گی جب کہ خواتین جلسہ گاہ میں علیحدہ گیٹ سے آئیں گی اور خواتین کی نشستیں جلسہ گاہ کے اگلے حصے میں ہوں گی، مرد شرکاء گراؤنڈ میں تین داخلی راستوں جب کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے گراؤنڈ کے دوسری جانب سے مخصوص راستے سے داخل ہو سکیں گے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ شرکاء کے لیے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے گراؤنڈ میں مختلف مقامات پر سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

جلسہ گاہ اور اطراف میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی تعینات ہو گا۔ وی آئی پیز کے لئے مخصوص راستے کے علاوہ اسٹیج کی سیکورٹی پر پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات ہوں گے جب کہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کے اطراف کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گا۔

کراچی میں آج ہونے والے جلسے کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا ہے، جلسہ گاہ کے قریب گاڑیوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ترکی کریمیا کے روس سے الحاق کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا، صدر ایردوان
Next Post لاہور کی الیکٹرونکس مارکیٹ لگی آگ بے قابو
Lahore Market Fire

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.