geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ڈی ایم، قوم پرست جماعتوں کی محتاج

October 10, 2020October 10, 2020 1 1 min read
Pakistan Democratic Movement
Share this:

Pakistan Democratic Movement

تحریر : قادر خان یوسف زئی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد ہے، آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کا حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک چلانے کے لئے سیاسی اتحاد پر اتفاق تو ہوگیا، لیکن قوم پرست جماعتوں کو پی ڈی ایم کی سربراہی نہ ملنے پر تحفظات کا سامنا ہے۔سیاست میں دو بڑی سیاسی جماعتوں پر مخالفین الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت انہیں باری باری اقتدار ملنا تھا۔ فی الوقت پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف اتحاد کی سیاسی گرمی صرف الیکٹرونک میڈیا میں ہی نظر آرہی ہے۔ اگر حکمران جماعت اس پر تبصرے پرکرنا چھوڑ دے تو شاید الیکٹرونک میڈیا کے اینکر پرسن ریٹنگ نہ ملنے کی وجہ سے پی ڈی ایم کو اہمیت ہی نہ دیں۔

حکومت کے خلاف سیاسی گرمی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے، دیکھا جاچکا ہے کہ ماضی میں الیکٹرونک میڈیا نے ایک ایسا ماحول پیدا کیا جو غیر فطری تھا، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر لابنگ اور ترجمان بننے کے اقدام نے الیکٹرونک میڈیا کے بیشتر نیوز چینلوں اور ٹاک شوز کو متنازع بنا دیا۔ میڈیا کی غیر جانبدار ی شکوک کے دائرے میں ہے اور عوام کی اکثریت الیکٹرونک میڈیا کے بیاینے کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں۔ چند سو افراد پر مشتمل سروے کو پورے ملک کا فیصلہ مسلط کرانے کی روش نے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے آپسی اختلافات ہی اتنے زیادہ ہیں کہ بظاہر بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی۔ سیاسی پنڈتوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ پی ڈی ایم کا ظاہری اور باطنی خواہشجداگانہ ہے۔ عوام بدترین مہنگائی،بے روزگاری اور نامساعد حالات کے باوجود بھی ایسی حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں، جن کے سیاسی و معاشی فیصلوں میں کوئی ربط نہیں، کوئی مستقل مزاجی نہیں اور مستقبل کے لئے واضح حکمت عملی کا نمایاں فقدان ہے۔

الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پی پی پی اور پی ایم ایل(ن) کے درمیان قدر مشترک احتساب سے باہر نکلنا ہے۔واضح طور پر سمجھا جاسکتا ہے کہ پی ڈی ایم میں شریک کچھ جماعتیں، پی ٹی آئی کو سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے سے قبل ایسے مطالبات منوانا چاہتی ہے جس سے ان کے رہنماؤں کو ریلیف مل سکے۔ لیکن ان کے مفادات کی جنگ میں عوام کے اصل مسائل حل طلب ہی رہیں گے، عوام کو احتجاج، و ھرنوں کے لئے ذہنی طور پر تیار تو کیا جارہا ہے، لیکن ایک بہت معقول تعداد فراہم کرنے کا واحد راستہ قوم پرست سیاسی جماعتیں ہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں قوم پرست پرستوں کے نظریے متصادم ہیں۔ قوم پرست سیاسی جماعتوں کے فلسفے اور نظریات میں اُن کے جذبات اور احساس محرومی کا عنصر زیادہ ہوتاہے، چونکہ قوم پرست جماعتوں کو وفاق میں اقتدار ملنے کا امکان نہیں ہوتا، اس لئے ان کی زیادہ توجہ علاقائی(صوبائی) سیاست کو مضبوط بنانے میں صَرف ہوتی ہے۔ جب کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی قومی دھارے میں اُس شکل میں اپنی جگہ نہیں پاتے جس کی وہ امید کرتے ہیں،کیونکہ بڑی سیاسی جماعتوں میں عہدوں پر اثر رسوخ کی حامل شخصیات کا غلبہ رہتا ہے، جو جاگیر دار،صنعت کار، سرمایہ دار،وڈیرے، سردار اور خوانین ہوتے ہیں۔

قوم پرست جماعتیں، قومی دھارے میں اپنے کم مالی وسائل و محدود نظریے کی وجہ سے دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کی طرح جگہ بنانے سے قاصر رہتی ہیں کیونکہ اُن کا منشور صرف ان کی وارثت و علاقے کے گرد ہی گھومتا ہے۔ عوام کی دلچسپی قوم پرست جماعتوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ نظر آتی ہے، اس لئے چھوٹی جماعتیں اپنی علاقائی سیاست میں گرفت مضبوط کرنے کے لئے بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ الحاق کرلیتی ہیں اور اُن کے لئے ’چارے‘کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔انتخابات میں کم نشستوں لے کر بڑی سیاسی جماعت بالخصوص ممکنہ حکمران بننے والوں کے ساتھ اتحادی بننے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ کنگ میکر بن کر حکومت سے اپنا حصہ پا سکیں۔

پی ڈی ایم میں سربراہی کی روٹیشن پر اختلافات کی اطلاعات و چھوٹی سیاسی جماعتوں کا علیحدگی کا عندیہ دینے کے مقاصد میں یہی عنصر کارفرما ہوتا ہے کہ انہیں میڈیا میں بھرپور کوریج مل جاتی ہے اور علاقائی سیاست میں ان کا کردار مخالف سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے پاس مدارس کے طلبا و مقلدین کی بڑی تعداد موجود ہے جو اُن سے عقیدت کی بنا پر کسی بھی مرحلے میں ہزاروں مظاہرین کی شکل میں دیگر بڑی جماعتوں کے مقابلے میں قوت رکھتے ہیں۔ایسا نہیں کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے پاس فعال کارکنان کی تعداد موجود نہیں، جلسوں اور علاقوں میں ریلیاں نکالنے کے لئے تنظیمی ڈھانچہ فعال نہ ہونے کے باوجود سیاسی حدت میں اضافہ کر سکتے ہیں، لیکن تنظیم سازی میں عہدوں کی تقسیم پر اختلافات شدید نوعیت کے ہونے کی وجہ سے ان کا کردار دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنان سے کمزور ہے۔

پی ڈی ایم آنے والے دنوں میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے چھوٹی قوم پرست جماعتوں کو ناراض کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی، کیونکہ ان کے قائدین کی عدم موجودگی میں قوم پرست جماعتیں ہی ان کی بیساکھی ہیں، قوم پرست چھوٹی سیاسی جماعتیں ملک تحریک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی، اس حوالے سے عوام میں متفقہ مقبولیت کا ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ قوم پرست جماعتوں کی اختلافی سیاسی عمارت کا انحصار بڑی سیاسی جماعتوں و صوبوں کے خلاف نظریات پر مبنی ہے، انہیں ملک گیر سطح پر پُر امن تحریک چلانے میں کامیابی نہیں مل سکتی۔

ملک گیر تحریک چلانے کے لئے ایک راستہ مذہبی کارڈ بھی ہے، پارلیمان سے باہر مذہبی کارڈ ہی حکومت کے لئے درد ِ سر بن سکتاہے جو اُن سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو بھی متاثر کرسکتا ہے جو کسی مذہبی جماعت کے کارکن نہیں۔ مسالک و فرقہ وارنہ سیاست پر مملکت میں احتجاج و دھرنوں کا تجربہ عمومی طور پر کامیاب رہتا ہے اور جو حکومت بھی ہو، مذہبی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں و دھرنوں سے خائف رہتی ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتیں، سینیٹ انتخابات تک اپنے مطالبات منوانے کے لئے پس پردہ ’ڈیل‘ کرسکتی ہیں جو یہ خارج از امکان بھی نہیں، تاہم اہم قابل غور اَمر یہ ہے کہ سیاسی دھارے میں مذہبی جماعتوں کو الگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور انہیں قومی دھارے میں شامل رکھا جائے تو یہ سب کے حق میں بہتر ہو گا۔
                   Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Inflation
Previous Post یہ کمپنی چلا کے دکھائیں گے
Next Post آئی ان یو آؤٹ
Opposition

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.