geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آئی ان یو آؤٹ

October 10, 2020 2 1 min read
Opposition
Share this:

Opposition

تحریر : مہک سہیل

ملک میں امن قائم رہتا کیوں نہیں؟ ایسا لگتا ہے جیسے بات ملک چلانے کی بات اس ملک کی سلامتی امن اور خوشحالی کی نہیں بات اب محدود اب صرف پاوَر، کرسی، عہدوں کی حد تک محدود ہے۔ قائد کے قول تو اب مجھے صرف کتابی باتوں تک ہی دکھتے ہیں یہاں اب پاکستان کو پاکستان کے لیے نہیں اپنے مفاد کے لیے دیکھتا ہے۔ دیکھنے والا یہ جانتا ہے کتنی جانیں کتنی قربانیاں اور کتنی جدوجہد بعد آج پاکستان آزاد ہے کیا کیا ظلم نہیں سہے؟ کیا کچھ نہیں چھوڑ آ? بٹوارے میں؟ کیا واقف نہیں ہم ان سب سے۔ایک بات میری سمجھ سے پَرے ہی رہتی ہے وہ یہ کہ کرسی اور وزارتوں کا یہ کیسا نشہ ہے جو وطن پرستی کے جذبے پر دھول ڈال دیتا ہے۔

نظر نہیں دیکھنا چاہتی ملک کی بقاء سلامتی۔2013 کے الیکشن کے بعد سی ہی ملک میں کرپشن کیسس کے چلتے چوروں کو پکڑنے اور دبوچ لینے کا ایک سلسلہ چل پڑا اور پھر ایک کے بعد ایک ہتھے چڑھتا گیا۔ملک آذاد ہونے کے بعد اب تک اپنے سرحد کے اندر ہی کئی غداروں کی گونج سنی اور سنائی گئی۔ کئی ثابت ہو? اور کئی آج تک پاکستان میں کھڑے اپنے پنجے جمائے ہوئے ہیں۔ یہاں بات زیرِ غور یہ بھی ہے جب بات پاک وطن پاکستان کے لیے کی جاتی ہے تو ارادے یہاں پاک کیوں نہیں رہ پاتے؟ باتیں اپنی مفادات کی کیوں آجاتی ہیں پاکستان کے مفادات کو صرف ایک طرفہ کیوں نہیں دیکھا جاتا؟ ہر ایک دھکا مار آگے بڑھ کرپشن بنا میں پڑا دکھتا ہے۔ ایک حکومت اپوزیشن میں بیٹھتی ہے تو برسرِاقتدار حکومت پر غریب عوام کی روداد کی آڑ میں خوب تنقید کی تیر چلاتی ہے اور جب یہی اپوزیشن حکومت کی کرسی سنبھالتی ہے تو وہ ہی غریب عوام جو بڑی امید آرزؤں سے ووٹنگ کرتے ہیں بعد میں کھانے پینے اور سر کی چھت کو ترستے ہیں۔

میرے خیال میں پچھلے کچھ سالوں میں جو حالات پاکستان کے رہے ہیں اس میں پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑتا یہ صرف ناممکن ہی تھا مگر خون رنگ لاتا ضرور ہے جو قربانیاں پاکستان کو بنانے کے لیے دی گئی وہ کسی صورت پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیتی۔

حالیہ غداری کیس کی بات کریں تو نواز شریف کے خلاف غداری کیس کی بنیاد انکے خطابات کا مقصد کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا، فوج کو بدنام کرنا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانا، ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف سازش اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے منصوبوں کی تکمیل کی راہ ہموار کرنا تھا جبکہ وزیرِ اعظم اس کیس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خاں چاہتے ہیں کہ آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف کرپشن کیسز جلد انجام کو پہنچیں۔ 3 اکتوبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ چُنا گیا تھا دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ کتنا کامیاب ہوگا۔

پی ڈی ایم حکومت کے خلاف تحریک کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں جلسے سے کرنے جارہی ہے جب کہ دوسراجلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب میری باری یو آؤٹ کا جو ٹرینڈ پاکستان میں چل پڑا ہے اس سے باہر نکلنے میں پاکستان کو بہت وقت لگ سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے تو جیسے تماشہ ہی بنادیا ہے کہ حکومت اگر پلیس کرنے سے نہیں ملتی تو پاوَر آزمایا جائے۔ پہلے کرپشن کو نشانہ بنا کر انصاف کی تحریک چلائی گئی اور اب الیکشن میں دھاندلی کو جواز بنا کر دھرنا منظر پاکستان کو دوبارہ دکھایا جائیگا۔۔اپوزیشن جماعتیں بالآخر معاہدہ کرکے الائنس بناچکی ہیں اور ایکشن پلان کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

اتحاد ملک کے مختلف شہروں میں جلسہ ہائے عام کے ذریعے اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گا جسے بتدریج لانگ مارچ اور دھرنے تک لیجانے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن حکومت کے لیے اس بات کی یقین دہانی بے حد ضروری ہے کہ ان دھرنوں سے پاکستان کی معشیت پر مزید کوئی بوجھ نہ پڑے کیونکہ حالات کے چلتے پاکستان کسی قسم کے نقصان کو برداشت نہیں کر سکتا۔
Mehak Sohail

تحریر : مہک سہیل

Share this:
Pakistan Democratic Movement
Previous Post پی ڈی ایم، قوم پرست جماعتوں کی محتاج
Next Post چارسدہ: ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں زیر حراست ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا
Charsadda Rape Murder Case

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.