پی ڈی ایم نے پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

PDM Meeting

PDM Meeting

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طور پر طلب کر لیا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا جب کہ پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 18 بل پاس کروانے ہیں جن میں بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے، ای ووٹنگ اور ای وی ایم جیسے بل بھی شامل ہیں۔