geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امن کمیٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا ٹاسک صدر، گورنر، علی زیدی کو ملا: سعید غنی

July 12, 2020 0 1 min read
Saeed Ghani
Share this:

 Saeed Ghani

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ،گورنر سندھ اور علی زیدی کو امن کمیٹی کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا، حبیب جان نے تصدیق کی پی ٹی آئی کے کراچی کے جلسے امن کمیٹی سے کامیاب ہوئے۔

لیاری کینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان نے کہا کہ 2011 میں عمران خان نے ذوالفقار مرزا سے فون پر بات کی، اس بات چیت کے بعد طے ہوا کہ عزیر بلوچ پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا کیونکہ عذیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔

سعید غنی نے اس بیان پر ردعمل میں کہا کہ حبیب جان نے تصدیق کی تحریک انصاف کے کراچی کے جلسے امن کمیٹی سے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حبیب جان اور عمران خان کی 2011 میں فون پر بات ہوئی ،جس میں امن کمیٹی کو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے لیےکہا گیاجب کہ 2014 میں علی زیدی نے کہا امن کمیٹی کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے۔

سعید غنی نے پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کو نیب نوٹس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے نیب نے معاملہ حلیم عادل کو کلین کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ کو ئی شک نہیں حلیم عادل کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں بجلی کا بحران سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے آیا، پہلے حکومت نالائقی سے بحران پیدا کرتی ہے پھر بیان بازی سے کریڈٹ لیتی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر حقیقی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عذیر بلوچ برسوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، عذیر بلوچ کی سرپستی کرنے والےطاقتور سیاستدانوں کےنام جے آئی ٹی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نام آنے والےطاقتور سیاستدان آزادگھوم رہےہیں، عذیر بلوچ کی سرپرستی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں آنا چاہیے، نازبلوچ پی ٹی آئی میں تھیں،اب پیپلزپارٹی میں ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ انہوں نے کھلی درخواست کی تھی کہ عذیر بلوچ کو رینجرز کی تحویل میں دیاجائے، خدشہ تھا طاقتور مافیا عزیر بلوچ کو سندھ حکومت کی تحویل میں مروا دے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری سانحے میں 250 معصوموں کی جان گئی، جےآئی ٹی میں کہا گیا بلدیہ فیکٹری سانحے پر سندھ پولیس سےکوتاہی ہوئی، جے آئی ٹی میں تجویز کیا گیا بلدیہ فیکٹری سانحےکی ایف آئی آر دوبارہ درج کی جائے۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post نوجوان جیالے
Next Post نمبرداری نظام سے پٹوار کلچر تک
Patwari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.