geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘امن مذاکرات پر قائم ہیں، حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں،’ افغان طالبان

June 20, 2021 0 1 min read
Afghan Taliban
Share this:

Afghan Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں ‘حقیقی اسلامی نظام‘ کے نفاذ کے خواہش مند ہیں۔

آج اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں طالبان کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ہندو کش کی اس ریاست میں ایسا اسلامی نظام چاہتے ہیں، جس میں ’مذہبی اصولوں اور ثقافتی روایات‘ کے مطابق خواتین کے حقوق کی ضمانت بھی دی گئی ہو۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے، جب افغان حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت میں کئی ماہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور ملک بھر میں تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا سلسلہ مئی سے شروع ہو چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ امریکا کے انخلا کے بعد افغانستان طالبان کے کنٹرول میں آ سکتا ہے اور وہ ملک میں سخت شرعی قانون نافذ کر دیں گے۔ ماضی میں طالبان نے ایسے ہی اسلامی نظام کا نام لے کر لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی عائد کر رکھی تھی اور زنا کے مرتکب افراد کو سنگسار بھی کر دیا جاتا تھا۔ تاہم ایسے خدشات کے باوجود طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے عمل میں مخلص ہیں۔ برادر کا کہنا ہے، ’’ان مذاکرات میں ہماری شمولیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم باہمی مشاورت کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔‘‘ افغان طالبان کے نائب سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے ’اسلامی نظام حکومت‘ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

اس بیان سے افغان شہریوں میں طالبان کی سوچ کی وجہ سے خواتین کی آزادی سے متعلق خدشات کو بھی تقویت ملتی ہے۔ ملا برادر کے مطابق، ’’اسلامی قواعد کے مطابق خواتین کو حقوق دیے جائیں گے۔‘‘ لیکن بہت سے افغان شہریوں کو خدشہ ہے کہ طالبان جو نظام چاہتے ہیں، وہ 2001ء کے بعد سے ملکی معاشرے میں آنے والی تبدیلیوں سے تصادم ہو گا۔

ابھی گزشتہ ماہ ہی ایک امریکی رپورٹ میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اگر طالبان حکومت سنبھالتے ہیں، تو گزشتہ دو دہائیوں میں خواتین کے حوالے سے ہونے والی سماجی پیش رفت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

امریکی فوج اس سال گیارہ ستمبر سے پہلے افغانستان سے اپنے انخلا کی تکمیل کی کوششوں میں ہے۔ لیکن ساتھ ہی طالبان اور افغان فوجیوں کے مابین جنگی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شدید ہوتا جا رہا ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ وہ حکومت کے زیر کنٹرول چالیس قصبوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان جنگی کارروائیوں کے باعث ہزاروں افغان شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہو گئے۔ اس بارے میں ملا عبدالغنی برادر نے افغان نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا ملک مت چھوڑیں۔ ملا برادر نے ملک میں اقلیتوں، فلاحی تنظیموں اور سفارت کاروں سے بھی کہا ہے کہ انہیں طالبان سے کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔

Share this:
Model Town Tragedy
Previous Post سانحہ ماڈل ٹاؤن اور طاہر آصف
Next Post برازیل میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں اب نصف ملین سے زائد
Brazil Corona Deaths

Related Posts

Kingsmen Crush Sultans to Stay Alive in PSL 11

ہائیڈرآباد کنگسمن کا ملتان سلطانز کو شکست، ٹائٹل ریس میں برقرار

April 29, 2026
Babar Azam ties three PSL records with ton

بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری بنا کر پی ایس ایل کے تین بڑے ریکارڈ برابر کر دیے

April 29, 2026
US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.