geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
February 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • English
  • French
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    • The common fruit juice that could control blood pressure and calm inflammationنارنجی کا جوس: بلڈ پریشر کنٹرول اور سوزش میں کمی کا قدرتی حل
    صحت و تندرستی
    • France Proposes Universal Child Benefit to Combat Record Low Birth Rateفرانس میں پیدائش کی شرح میں تاریخی کمی، پارلیمانی رپورٹ میں “انقلابی” خاندانی پالیسی کی تجاویز
    • Pakistan Reports Second Mpox Death, Signals Local Transmissionپاکستان میں مپاکس سے دوسری ہلاکت، مریض ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کا شکار تھا
    • Immunotherapy: A Rising Star in Cancer and Infectious Disease Fightامیونوتھراپی: کینسر اور انفیکشس امراض کے خلاف ایک انقلابی علاج
    دلچسپ اور عجیب
    • Dating App Dilemma: French Singles Swipe Right But Doubt Loveمحبت کی تلاش اور ڈیٹنگ ایپس: فرانسیسی سنگلز کا اعتماد کیوں ڈگمگا رہا ہے؟
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • Eco-Friendly Coffee Alternatives Gain Popularity in Franceماحول دوست متبادل: کیفے کی جگہ چکوری، لیوپن اور جو کا استعمال بڑھ رہا ہے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Makes Key Claude AI Features Free, Intensifying OpenAI Rivalryکلاؤڈ اے آئی کی پریمیم خصوصیات مفت ہوگئیں، اینتھروپک نے اوپن اے آئی کے مقابلے کو تیز کردیا
    • Andrej Karpathy Builds a GPT Model in Just 243 Lines of Pythonصرف 243 سطروں میں: آئی اے ماہر نے جی پی ٹی ماڈل کی تعمیر کر کے تاریخ رقم کردی
    • Gmail Finally Allows Users to Change Their Email Addressاب آپ اپنا جی میل ایڈریس تبدیل کر سکتے ہیں، گوگل نے نئی سہولت متعارف کرا دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری

امن کیلئے پاک امریکا کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئیں: شاہ محمود، پومپیو سے ملاقات

January 18, 2020 0 1 min read
Shah Mahmood Qureshi
Share this:

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری سٹیٹ مائیک پومپیو سے اہم ملاقات کی ہے ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ ،مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے حالیہ دورۂ ایران و سعودی عرب کے دوران ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کے سیاسی تصفیے، افغان امن عمل اور پرامن ہمسائیگی کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ پانچ ماہ سے 80لاکھ کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے محصور کر رکھا ہے۔ –

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر تاحال پابندی عائد ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جائے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کا “پرامن جنوبی ایشیا” کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور 80 لاکھ کشمیریوں کے استصواب رائے سے حل نہیں کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشوں سے، 40 سالہ طویل محاذ آرائی کے بعد سیاسی حل کے ذریعے امن کی نوید سنائی دے رہی ہے۔ پاکستان، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل کی اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کیلئے یکساں مفید رہی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے جامع دو طرفہ پاک امریکا تعلقات کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان سے ذمہ دارانہ طریقے سے فوجیوں کا انخلاء کرے اور 80ء کی دہائی کی غلطی کو دوبارہ نہ دہرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، یہ ثالثی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد شروع کی گئی۔

آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل اور ماضی کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ ہمارا قومی ادارہ (آئی ایس آئی) افغانستان میں امن لانے کے لیے سپورٹ کر رہا ہے اور اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کریں گے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور وزیراعظم کا بڑا صاف مؤقف ہے کہ مودی سرکار ایک قدم آگے بڑھائے گی تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں میرا پہلا مقصد تناﺅمیں کمی لانا تھا، خطے میں قیام امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کوششیں کرتے رہیں گے پاک امریکا تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کی قدر و اہمیت کی شاہد ہے.

امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو کے دوران شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازعہ خطے کے لیے نہایت خطرناک ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حسن روحانی اور جواد ظریف بھی تناﺅ میں اضافہ نہیں چاہتے، انہیں اندازہ ہے کہ کشیدگی کو بڑھاوا دینے سے کیا نتائج پیدا ہوں گے.

ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی لانا ہر ایک کے مفاد میں ہے دونوں ممالک کے تنازعہ سے تیل کی قیمتوں میں خلل اور بین الاقوامی معیشت بھی متاثر ہو گی، فضائی کارروائیوں کی وجہ سے بننے والے اس تناﺅ کو ختم کرنے کے لیے اقدام اٹھانے ہوں گے.

اس سے قبل واشنگٹن میں منعقدہ کمیونٹی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مذاکرات سے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی بات کرتے ہیں، اس پر بھی ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی ہے لیکن بھارت کا رویہ مخاصمانہ رہا، بھارت نے صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کیا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کی گئی، مزید فوجوں کو مقبوضہ وادی بھجوایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اندر اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے امتیازی قوانین بنائے گئے جس کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ ساتھ وہ بھارتی جو سیکولر ہندوستان کے حامی تھے ، سراپا احتجاج ہیں اور احتجاج کا دائرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاک ہ ہم نے سیکورٹی کونسل کو اپنے ان خدشات کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے داخلی بدامنی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے پلوامہ کی طرح کا کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ پلوامہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے جارحیت کی جس کا ہم نے ردعمل میں جواب دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا مثبت تشخص ابھارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، میں نے ڈیڑھ سال کے بعد کیپیٹل ہل کے رویہ میں بہت تبدیلی دیکھی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اگست 2017ء کو جنوبی ایشیائی پالیسی کا اعلان ہوتا ہے اور پاکستان کو منفی درجہ دیا جاتا ہے اور آج پاکستان کی ستائش کی جا رہی ہے، افغان عمل امن میں پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، ہم نے انہیں شرپسند عناصر سے بھی خبردار کر دیا ہے جو امن مخالف ہیں۔ پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوصِ نیت سے ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی طرف سے کل سامنے آنے والا بیان انتہائی حوصلہ افزاءہے، طالبان کو سازگار بنانے کےلئے آمادہ ہونے سے امن معاہدے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ امریکا اور طالبان کو معاہدہ طے پانے کے بعد ہمیں امید ہے کہ ”بین الاافغان“ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

کشمیر سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کروں کیونکہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو خطہ میں ایک اور انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہم خطہ میں امن کے متمنی ہیں تاکہ ہم پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کی طرف توجہ مرکوز کر سکیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں آزادانہ خارجہ پالیسی کیلئے معاشی استحکام کا ہونا بنیادی شرط ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ آپ امریکی کاروباری حضرات کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کےلئے آمادہ کریں تاکہ وہاں روزگار کے مواقع میسر آئیں اور معیشت کا پہیہ چلے، ہم نے کاروبار کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہوں۔

Share this:
Pervez Musharraf
Previous Post سپریم کورٹ: مشرف کی درخواست پر اعتراض لگ گیا، درخواست واپس
Next Post کارکن تیار رہیں، اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں، فضل الرحمن
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

KFC to Convert 24 French Restaurants to 100% Halal Menus

فرانس میں کے ایف سی کے 24 ریستوران 21 جنوری سے 100 فیصد حلال ہو جائیں گے

February 14, 2026
Anthropic Makes Key Claude AI Features Free, Intensifying OpenAI Rivalry

کلاؤڈ اے آئی کی پریمیم خصوصیات مفت ہوگئیں، اینتھروپک نے اوپن اے آئی کے مقابلے کو تیز کردیا

February 14, 2026
Punjab CM Declares Rajanpur's Katcha Area 100% Cleared of Dacoits

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا، مریم نواز نے تاریخی آپریشن کا اعلان کیا

February 14, 2026
Karachi Airport Activates All 20 Immigration Counters for Passenger Ease

کراچی ایئرپورٹ: امیگریشن کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال، مسافر اب صرف ایک منٹ میں ہو جائیں گے کلیئر

February 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.