geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امن اور جنگ

February 21, 2019 0 1 min read
India-Pakistan War
Share this:

India-Pakistan War

تحریر : فیصل رمضان اعوان

بھارت مسلسل ہمیں جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے کاش وہ ایک بار یہ غلطی کر کے دیکھ لے ہم تو وہ قوم ہیں جو ایک اللہ کو ماننے والے ہیں ایمان کی دولت سے ہمارے سینے منور ہیں تم خاک ہمارا مقابلہ کرپاؤگے جب سے بھارت نے اپنے روایتی منفی پراپیگنڈے کا آغاز کیا ہے اور جنگ کی دھمکی دی ہے تو مجھ سمیت ہر پاکستانی نے جنگ سے قبل جنگ لڑنے کااپنا ہی ایک طریقہ سوچ رکھا ہے بھارت ہم سے یہ پنگا لے کرتو دکھائے ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا کررکھ دیں گے اوراس خطے سے اس کانام تک مٹا دیں گے۔

ہم خاتم النبیین ﷺ کے امتی ہیں ہم امن کے داعی ہیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم اپنی جانوں کانذرانہ دے کراپنے گلستان کی حفاظت کریں گے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج کے اہلکاروں کی ہلاکت کاواقعہ اس روز ہوا جب ہمارا پورا ملک اپنے معزز مہمان سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے والہانہ استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف تھ اہم اتنے بڑے مہمان اوراتنی بڑی تقریب کو کیسے سبوتاژ ہوتا دیکھتے واقعہ کے فورا بعد بھارتی وزیراعظم مودی مدعی بن گئے اور کچھ ہی دیر بعد جنگ کی دھمکیوں کے ساتھ منصف کی حیثیت سے فیصلہ بھی سنا دیا کہ ہم نےاپنی فوج کو اختیارات دے دئیے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کابدلہ کس طرح سے شروع کرتے ہیں۔

پاکستان نے ہر بار مذاکرات کے ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت ہمیشہ بات چیت سے گریز کرتا رہاخطے میں امن تباہ ہو یہ ہندوستان ذہن کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے ورنہ امن کی بحالی سے لے کرامن کی آشا پروگرام تک پاکستان کی کوشش رہی کہ امن قائم رہے اس پرہمارے پاکستانی حکمرانوں خصوصاوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن کی بحالی اوراورملکوں سے تعلقات دوستی سے ممکن ہیں جنگوں سے نہیں پلوامہ واقعہ کے پس منظرکو غورسے دیکھا جائے توبھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں نریندر مودی کی اس بے رحم منفی سوچ کابہت بڑادخل ہے جس کی بنیاد پروہ بھارت میں ہونے والے الیکشن کو اپنی جھولی میں ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ان کایہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

کیونکہ مودی کی اس حرکت کوبھارتی عوام بخوبی جانتے ہیں دوسری حقیقت یہ ہے کہ 70 سال سے کشمیریوں کے حقوق اوران کی آزادی پرڈاکہ زنی جاری ہے تو کیا ان چار نسلوں کی شہادتوں کی داستان آج کشمیری نوجوان نہیں جانتا کیا ان کے بزرگوں نے ان کے آباؤاجداد پرظلم کے پہاڑ ٹوٹنے کی داستانیں انہیں نہیں بتائی ہونگی کشمیری نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہیں وہ اپنی شہادتوں کو اپنا نصیب سمجھ بیٹھے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں بھارتی لوگوں سے کہا کہ جتنی آگ تمھارے دلوں میں جل رہی ہے اس سے زیادہ تپش میرے دل میں ہے اب مذاکرات کاوقت گزر چکاہے اب ہم بدلہ لیں گے کتنے دکھ کی بات ہے کہ بھارت مذاکرات کے بجائے اپنی عوام کو جنگ اورنفرت کاسبق دے رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے اس ماحول میں تجارت کاسلسلہ رک گیا ہے سیمنٹ کے سینکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پررک گئے ہیں سوڈا چمڑا سالٹ اورکیمیکلز کے سینکڑوں ٹرک بھی سرحد پررکے ہوئے ہیں اوریہاں تک کہ بھارتی تاجروں نے تمام آرڈر تک منسوخ کردئے ہیں یہ سب کچھ بھارت تحقیقات ہونے سے قبل ہی اپنی کاروائی کے طورپر کرہا ہے۔

جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کردی ہے مگر بھارت کسی بھی معاملے میں مذاکرات کی میز پرآناہی نہیں چاہتا مودی کے بیان پرعمران خان نے کہہ دیا کہ جنگ کاآغاز انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے لیکن اس کاخاتمہ اس کے بس میں نہیں ہوتا اگربھارت پاکستان پرحملہ کرے گا تو پھر پاکستان سوچے گا نہیں صرف جواب دیں گے اورمودی یہ بھی سن لو بھارت اپنے ظلم سے کشمیریوں کو زیر نہیں کرسکتا مسئلہ کشمیر کاحل صرف اورصرف مذاکرات میں ہے اگر آپ کے دماغ پرجنگ کابھوت سوار ہے تو آؤ ہم تیار بیٹھے ہیں تمہیں وہ سبق دیں گے کہ تمہاری آنےوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
Faisal Ramzan

تحریر : فیصل رمضان اعوان

Share this:
Repentance
Previous Post کامل توبہ کی شرائط
Next Post پاکستانی ابابیل
Ababeel Missile

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.