geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آخر وہی ہوا، جس کا ڈر تھا

June 13, 2020 1 1 min read
Coronavirus - Pakistan
Share this:

Coronavirus - Pakistan

تحریر : قادر خان یوسف زئی

کرونا وبا کی روک تھام کے لئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی ذمے داری کس پر عائد ہونی چاہیے، اس کا جواب عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ یہ وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ بیرون ملک آنے والے شہریوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے چیک کرے اور پھر کرونا کے بعد ان کے فرائض بڑھ گئے کہ کرونا متاثرہ شہری حکومتی نگرانی کے بغیر آبادی میں داخل نہ ہونے پائے۔ اس اَمر میں کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں رہی کہ کرونا وائرس، پاکستا ن میں پیدا نہیں ہوا، بلکہ بیرون ملک شہریوں کی زمینی و فضائی راستوں کی آمد کی باعث پھیلا۔
وفاق و صوبائی حکومتوں میں باہمی رابطوں کی کمی و سیاسی اختلافات کی پوائنٹ سکورنگ کے باعث عوام نے کرونا کو سنجیدہ ہی نہیں لیا، عمومی تاثر یہی گیا کہ کرونا کے نام پر ”سیاست“ ہو رہی ہے۔ کسی بھی ہنگامی نوعیت کے حالات میں سب سے پہلے عوام (پارلیمنٹ)کو اعتماد میں لیا جاتا ہے، اگر عوام و ریاستی ادارے مل کر دشمن کا مقابلہ نہ کریں تو شکست مقدر بننے کی ’تلخ حقیقت‘ سے اہل وطن بخوبی واقف ہیں۔ چین میں کرونا وبا کے بعد حکومت نے سخت لیکن اہم اقدام کیا کہ چین سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کو روک دیا۔ لیکن پالیسی سازوں نے نہ جانے فراموش کیوں کیا کہ چین سے براہ راست کوئی پاکستانی شہری اگر نہیں آرہا تو دوسری مملکت سے تو آسکتا ہے۔

امریکا سمیت یورپی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے شہریوں نے جب چین سے واپسی کا سفر باندھا تو اپنے ساتھ کرونا کی وبا بھی لے گئے۔ دنیا اُس وقت تک کرونا کو اتنا خطرناک نہیں سمجھ رہی تھی، جب کہ مختلف مفروضوں کی وجہ سے کرونا وائرس کی حقیقت مشکوک ہوتی چلی گئی،یہاں بھی صوبائی حکومتیں بے بس رہی کہ لاک ڈاؤن کرنے کے لئے وفاقی اداروں کے زیر انتظام ملکی و بین الصوبائی سرحدیں بند کئے جانا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے وفاق پر دباؤ بھی بڑھایا ہوگا، لیکن دنیا اب بھی وفاقی پالیسیوں پر حیران و پریشان ہے۔دوسری جانب دنیا بھر کی عالمی معیشت بند کرنے کے بعد عوام کو محدود آمد و رفت پر سختی سے کاربند رکھنے کے باوجود 74لاکھ سے زائد افراد کرونا وبا کا شکار ہوچکے،پاکستا ن میں کرونا وبا کا پھیلاؤ کم ظاہر کیا جاتا رہا، کیونکہ مملکت کے پاس ٹیسٹ کرنے کی انتہائی کم صلاحیت تھی۔ٹیسٹنگ کم ہونے کے باعث تعداد بھی کم ظاہر کی جا رہی تھی، رفتہ رفتہ ٹیسٹ کی استعداد بڑھی تو متاثرین کی تعداد بھی بڑھتی چلی گئی اور بالاآخر پاکستان اِس وقت کرونا عالمی انڈیکس میں 15ویں نمبر پر آچکا ہے۔
طویل مدتی بندش کے بجائے جز وقتی پابندیوں کے لئے اجناس و مقامی مسائل کو مد نظر رکھا جانا ضروری تھا۔گر اشرافیہ لاک ڈاؤن کی وجہ بنے،تو اشرافیہ ہی لاک ڈاؤن کے خاتمے کا سبب بھی بنے۔

جب مزدور قوت کو انتہائی ضرورت ہو گی تو وہ بری طرح متاثر ہوں گے۔ گمان غالب یہی ہے کہ وَبا سے متاثرہ آبادی پچاس فیصد تک بیمار ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانچ فیصد کی موت ہوسکتی ہے۔ یہ وَبا سینئر مینجمنٹ کو اتنی ہی مشکلات سے متاثر کرے گی جتنی باقی ورک فورس۔ کھانے پینے، صابن، کاغذ، لائٹ بلب، پٹرول، فوجی سازو سامان کی بحالی کے حصے اور میونسپل واٹر پمپوں سمیت دواؤں سمیت وسیع پیمانے پر اجناس کے تمام ممالک میں بڑی قلت کے اندیشے قوی ہیں، دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں نے رہی سہی کسر پوری کی اور اس موقع سے شرمناک حد تک فایدہ اٹھایا۔بہت ساری صنعتیں، جیسے کہ الیکٹرانکس، آٹوموبائل، اور لباس، مثلاََ تکمیل یا اس سے بھی قریب ہونے کے لئے مشکل نہیں ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے لئے جن سے انسانوں کے قریبی رابطے کی ضرورت ہوتی ہے — اسکول، تھیٹر میں فلمیں دیکھنا، یا ریستورانوں میں کھانا، ان سے پرہیز کے نام پر پابندی عائد کرنا کیا واقعتاََ یہ موثر اقدامات تھے۔

پریس کانفرنسوں کی بہتات نے عوامی رویئے میں سنجیدگی پیدا کرنے کے بجائے بے یقینی صورتحال کو بڑھایا۔ متضاد بیانات و سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے عوام کنفیوژ ہوئے اور انہیں یہ فیصلہ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہوا کہ کرونا واقعی ان کی جان و مال کو متاثر کرسکتا ہے۔ عجیب و غریب انداز میں راشن کی تقسیم نے عوامی اعتماد کو مجروح کیا۔اس پر حکومت کی جانب سے ہنگامی مالی امداد دینے کی مربوط پالیسی کی ناقص حکمت عملی مستقبل کے خدشات کا احساس کرنے سے قاصر نظر آئی۔ عوامی نمائندوں کے ذریعے آگاہی کی مہم اعتماد سازی کی فضا قائم کی جاتی تو آج حکومتی آکڑے کچھ اور ہوتے۔ اب موجودہ صورتحال میں انسانی جانوں کی نقصانات کی وہ رفتار بہرحال نہیں ہے جو متاثرہ افراد کی ہے۔ لیکن کونسا پہلو باعث اطمینان قرار دیا جاسکتا ہے تو اس پر بھی عوام میں بے یقینی کی صورتحال زیادہ ہے اور بہت کم تعداد ماننے کو تیار نہیں کہ تمام ہلاکتیں ’کرونا وائرس‘ کی وجہ سے ہی ہوئی ہوں گی۔

موت کی بنیادی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آتی ہے، لیکن اس اہم ترین پہلو کو قصداََ کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے، اس کا جواب دنیا بھر میں حوصلہ افزا نہیں دیا جاتا۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات نظر انداز کرنے سے اس وقت مملکت دشوار ترین صورتحال کا شکار ہے یا پھر باہمی چپقلش نے صورتحال کو سنگین بنایا ہے، اس کا فیصلہ بھی عوام کو خود ہی کرنا ہے۔تادم تحریر اس وقت تک 70کے قریب ارکان اسمبلی کرونا میں مبتلا ہوئے، جبکہ انتقال کرنے والوں میں موجودہ و سابق اراکین کی تعداد آٹھ کے قریب ہے۔ پاکستان کی مجموعی قومی پیدوار تین فیصد کے بجائے ایک فیصد تک سکڑنے کے خدشات منڈلارہے ہیں،وفاقی بجٹ کے لئے آئی ایم ایف نے مزید کتنی کڑی شرائط عاید کی ہیں یہ میزانیہ پیش کرنے کے بعد ہی واضح ہوگا۔

دوسرے ناخوشگوار معاملات سے بھی نمٹنے کی ضرورت ہوگی۔ انتہائی محدود اینٹی وائرل سپلائیوں تک کس کو ترجیحی رسائی ہوگی؟ عوام کسی بھی ایڈہاک ترجیح کو غیر منصفانہ سمجھیں گے، جس سے وبا کے دوران مزید اختلاف اور خلل پیدا ہوسکتا ہے،جو جلد ہی ان پر عملدرآمد کرنے کی اہلیت کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ واضح طور غیر معمولی طبی اور غیر طبی جواب دینے کا مطالبہ ضرور سامنے آئے گا، جس کے لئے وضع کردہ کسی بھی طرح کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اب تک جتنے خدشات تھے وہ یقینی بن رہے ہیں کہ بالاآخر وہی ہورہا ہے، جس کا ڈر تھا۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Petrol Shortage
Previous Post حکومتی رِٹ اور سستا پیٹرول غائب دستیاب کب ہو گا
Next Post حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، بے نظیر آباد اور سانگھڑ کی دوسرے مرحلے لئے کوالیفائی
ONLINE KARATE

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.