geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پرویز الہی نے وزیر اعلیٰ بننے کی تیاری مکمل کر لی

January 19, 2020 0 1 min read
Pervaiz Elahi
Share this:

Pervaiz Elahi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہو سکتا ہے، اپوزیشن کے تعاون سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کی جیب میں موجود ہے جب کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ باتیں ہوا ہوجائیں گی، پنجاب اور مرکز میں 5 سال پورے کر کے دوبارہ آئین گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے اس بحث نے شدت پکڑ لی ہے کہ جلد حکومت تبدیل ہونے والی ہے۔

بار بار یہ کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کو گرانے میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے اور یہ بات سچ بھی ہے چوہدری پرویز الٰہی کی جماعت کا مرکز میں اتحاد چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں یا کم از کم عمران خان کے خلاف کسی تحریک کا حصہ بننے کا اور وہ زبان کے پکے رہیں گے مگر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ بننے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور وہ واسکٹ جو وہ پہنتے ہیں اس میں مسلم لیگ ن کے بازو لگ کر اسے جلد شیروانی میں تبدیل کرنے والے ہیں۔

تیاری 100فیصد مکمل ہے اور کسی بھی لمحے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے کیونکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ نہ صرف اپوزیشن کررہی ہے بلکہ اتحادی اور پی ٹی آئی کے بھی متعدد ارکان کررہے ہیں اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وزیراعلیٰ پنجاب کے متعلق دیے گئے بیان کے بعد مطالبے میں شدت آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتدر حلقے بھی ایسا چاہتے ہیں کیونکہ عثمان بزدار ابھی تک سیکھنے کے مراحل میں ہیں اور پنجاب کی حالت بدترین ہوتی جا رہی ہے، ہمیں مسلم لیگ ق کے انتہائی اہم عہدیدار نے بتایا کہ اب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے پنجاب کےعوام تنگ آچکے ہیں اور وہ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ انہیں اس عذاب سے نجات دلائی جائے ، راقم اپنی پچھلی اسٹوری میں بتاچکا ہے کہ اپوزیشن کو پنجاب حکومت تبدیل کرنے کے لیے صرف 12ووٹ درکار ہیں۔

جو چوہدری پرویز الٰہی کے 10 اور اوکاڑہ سے جگنو محسن جو کہ معروف صحافی نجم سیٹھی کی بیگم ہیں اور ملتان سے قاسم عباس کو ملاکر سادہ اکثریت بن جاتی ہے اور بدلے میں پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے حق دار قرار پائیں گے، اس وقت 368 کے ایوان میں حکومت کے 195اور اپوزیشن کے 173ووٹ ہیں،ان ہی رہنما نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ جو بات چیت چل رہی ہے اس کے مطابق وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا۔

جبکہ اسپیکر اور سینئر وزیر ن لیگ سے ہوگا اور دونوں مل کر صوبہ چلائیں گے، پیپلز پارٹی بھی اتحاد کا حصہ ہوگی تاہم بلاول بھٹو وزارتوں میں دلچسپی نہیں رکھتے، جب ہم نے ان سے پوچھا کہ کیا جن جناتی حلقوں کی طرف شیخ رشید بار بار اشارہ کرتے ہیں وہ ایسا ہونے دیں گے تو انہوں نے کہا یہ اور کچھ نہیں بس پروپیگنڈہ ہے جو کہ اُن حلقوں کو بدنام کرتا ہے اور دوسرے عثمان بزدار کو خان صاحب نے اس لیے بٹھایا ہوا ہے کہ کوئی دوسرا قابل آدمی اگر وزیراعلیٰ بنتا ہے تو اس کی قابلیت عمران خان کی شہرت میں حصہ دار بن جائیگی جو کہ خان صاحب نہیں ہونے دیں گے۔

آپ دوسرے اور مرکزی عہدیدار دیکھ لیں سب کے سب وہ لوگ ہیں جو عوامی مقبولیت حاصل نہ کرسکے ایک اسد عمر تھے تو ان کی وزارت واپس لیکر انہیں بھی بدنام کیا گیا، فواد چوہدری نے تھوڑی شہرت حاصل کی تو وہ بھی بغیر کسی وجہ کے بدل دیے گئے۔

جہانگیر ترین صاحب تو پہلے ہی فارغ کردیے گئے۔ مسلم لیگ ن کا اس پر موقف یہ ہے کہ ہم پنجاب کی ترقی کے لیے کسی کا بھی ساتھ دینے کو تیار ہیں اور شہباز شریف نے ایک نہیں بلکہ کئی دفعہ وزیر اعظم کو اس سلسلے میں رہنمائی کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب اپنے ہاتھوں سے کھڑے کیے گئے پنجاب کی تباہی دیکھتے ہیں تو خون کے آنسو روتے ہیں اور اس تباہی کو روکنے کے لیے وہ کسی سے بھی ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

ایک معروف تجزیہ کار نے اسے مسلم لیگ ن کا تُرپ کا پتہ قرار دیا اور کہا کہ اب وقت آنے پر اس کو استعمال کررہے ہیں اور کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت مرکز میں برقرار رہتی ہے اور پنجاب میں نہیں تو عمران خان کے پاس پنجاب میں اپوزیشن کرنا ناممکن ہوجائےگا بالکل ایسے ہی جیسے 2008 کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی پی کے درمیان ہوا تھا اور شہباز شریف نے اپنی مدت پوری کی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ کے دونوں دھڑوں کے درمیان پُل کا کردار ایک تیسری پارٹی کے سربراہ نے کیا ہے جو کسی بھی حال میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بظاہر دیوانوں کا خواب لگنے والی ان باتوں کی اگر حقیقت کا جائزہ لیا جائے تو ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب میں جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے اور اگر وزارت اعلیٰ کو جیب میں رکھ کر گھومنے والے پرویز الٰہی پی ٹی آئی سے راضی بھی ہوجاتے ہیں تو کس قیمت پر یہ ایک بڑا سوال ہے جس کا جواب جلد مل جائے گا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ سب باتیں جلد ہوا ہونے والی ہیں اور ہم مرکز اور پنجاب دونوں جگہ نہ صرف 5سال پورے کریں گے بلکہ دوبارہ بھی آئیں گے۔

Share this:
Flour
Previous Post کے پی حکومت کے پنجاب سے رابطے کے بعد آٹے کی ترسیل شروع، نرخ کم ہونے لگے
Next Post دولت کی غیر منصفانہ تقسیم
Wealth

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.