geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایف یو جے کی اسد عمر کے بیان کی مذمت، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

November 14, 2021 1 1 min read
Asad Umar
Share this:

Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وفاقی وزیر اسد عمر کے میڈیا پر پی ایم ڈی احتجاج کے لیے سہولت کاری کے الزامات اور لانگ مارچ پر”کُٹ لگانے”کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے نوٹس لینے اور اسد عمر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایف یو جے رہنماؤں نے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا کہ ایسے وزراء کو اخلاقی تربیت دیں ورنہ یہ اپنی ہی پارٹی کے لیے نقصان کا باعث بنیں گے۔

صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار نے اسد عمر کے میڈیا پر پی ڈی ایم کی سہولت کاری کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ہم مطمئن ہیں کہ معتدل صحافتی ادارے اور صحافی خبر کی ترسیل اور غیر جانبدارانہ رائے عوام کے سامنے رکھنے کے علاوہ کسی قسم کی غیر جمہوری کوشش کاحصہ نہیں ہیں، ایسی کسی بھی شرانگیزی سے پاکستان اور عوام سمیت کسی کا بھلا نہیں ہو گا۔

سیکرٹری پی ایف یو جے جنرل ناصر زیدی نے اسلام آباد میں احتجاجی لانگ مارچ کی صورت میں مار پڑنے کے بیان پر اسد عمر اور وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ مارنے اور روکنے کی باتیں پہلی بار نہیں سن رہے، بلکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تاریخ قربانیوں اور مزاحمت سے عبارت ہے، اگر کسی کو زور بازو آزمانا ہے تو اب بھی آزما کر دیکھ لے، ہم کسی صورت میڈیا پر پابندیاں یا آزادی صحافت و اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنےمقصد کوہمیشہ مقدم رکھا ہے اور اب بھی اسی لیے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں صحافت اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے والی غیر جمہوری قوتوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھا جا سکے۔

پی ایف یو جے رہنماؤں نے وزیراعظم سے اسد عمر کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Share this:
Medicine
Previous Post پنجاب میں ادویات کی بڑھتی قیمتیں، محکمہ داخلہ کا متعلقہ حکام کو خط
Next Post طبیعیات کے اصول سکھانے والی کھلونا گاڑی
Gforce

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.