geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی آئی اے کا برمنگھم، لندن اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کا اجازت نامہ معطل

July 2, 2020 2 1 min read
PIA
Share this:

PIA

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کو اپنے تین شہروں لندن ، برمنگھم اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

برطانیہ نے یہ اقدام پاکستان کی فضائی کمپنیوں کے پائلٹوں کے لائسنسوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے مشکوک قرار دیے جانے کے ردعمل میں کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے اپنے ہاں ملازم پاکستانی پائلٹوں کے لائسنسوں اور انجنیئروں کی اسناد کی تصدیق کی درخواست کی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ برمنگھم ، لندن کے ہیتھرو اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں سے پی آئی اے کی پروازیں فوری طور پر معطل کردی گئی ہیں۔‘‘

دریں اثناء متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی کمپنیوں میں ملازم پاکستانی ہوا بازوں اور انجنئیروں کی تصدیق شدہ اسناد طلب کی ہیں۔یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسن ناصر جامی کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے امارات کی فضائی کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹوں کے لائسنسوں ، طیاروں کی مرمت کا کام کرنے والے انجنیئروں اور فلائٹ آپریشن افسروں کی اسناد کی تصدیق کی درخواست کی ہے۔

اس خط کے ساتھ ان پائلٹوں کی ایک فہرست بھیجی گئی ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای کی فضائی کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹوں کو پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ لائسنسوں کی بنیاد پر لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

اس سے ایک روز پہلے یورپی یونین کی فضائی تحفظ کی ایجنسی (ای آسا) نے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کا یورپ میں پروازیں چلانے کا اجازت نامہ چھے ماہ کے لیے معطل کردیا تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’ ای آسا نے پی آئی اے کا یورپی یونین کے رکن ممالک میں پروازیں چلانے کا اجازت نامہ عارضی طور پر چھے ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2020ء سے ہوگا اور اس کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے یورپ کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کررہی ہے۔جن مسافروں نے یورپی شہروں میں جانے کے لیے ٹکٹ بُک کروائے تھے،انھیں کمپنی دو آپشن دے رہی ہے۔ ایک یہ کہ وہ اپنی بکنگ میں توسیع کراسکتے ہیں اور دوسرا وہ اپنی پوری رقم واپس لے سکتے ہیں۔

لیکن اس کے بعد پی آئی اے کے ترجمان نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس کو یکم سے تین جولائی تک دو دن کا ریلیف مل گیا ہے اور یورپی یونین کے رکن ممالک اور برطانیہ نے اپنے ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کو طیارے اتارنے کی اجازت دے دی ہے اور پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بیان میں کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے یورپی حکام سے رابطے کے بعد فلائٹ آپریشنز میں توسیع کی اجازت دے دی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ ، دفتر خارجہ اور پاکستان کے سفراء یورپی حکام سے رابطے میں ہیں۔

یورپی یونین کی ایجنسی نے پی آئی اے پر پابندی لگانے کا فیصلہ پاکستان کے 262 ہوابازوں کو پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے سے روکے جانے کے بعد کیا ہے۔پاکستان کے شہری ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان نے گذشتہ ہفتے ان پائلٹوں کو جاری کردہ لائسنسوں اور ان کی اسناد کو ’مشکوک‘ قراردیا تھا۔اس بنا پر انھیں ’’گراؤنڈ‘‘ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی فضائی کمپنیوں کے پائلٹوں اور ان کی یونین پالپا نے حکومت کی جاری کردہ فہرست کے بارے میں بعض سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں کئی ایک سقم موجود ہیں۔ انھوں نے اس فہرست کو مسترد کردیا ہے اور اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر ہوابازی کی جاری کردہ فہرست میں 141 پائلٹوں کا تعلق پی آئی اے ، نو کا نجی کمپنی ائیربلیو ، 10 کا سیرینا ائیر اور 17 کا شاہین ائیرلائنز سے بتایا گیا ہے۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں اس کے جن پائلٹوں کے نام درج ہیں، ان میں 36 تو وفات پا چکے ہیں، ریٹائر ہوچکے ہیں یا وہ ادارے کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ائیر بلیو کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل اس کے سات پائلٹوں میں سے اب کوئی بھی کمپنی میں کام نہیں کرتا ہے اور وہ اس کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia - Corona Virus
Previous Post سعودی عرب : کرونا وائرس کے 3402 نئے کیسوں کی تصدیق، کل تعداد 194225 ہو گئی
Next Post اگر امریکہ ایران کے جوہری معاہدے کو سیاسی آلہ کار بناتا رہا تو اس کا سخت جواب دیا جائیگا، ایرانی صدر
Hassan Rohani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.