geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تقوٰی

May 20, 2020 0 1 min read
Taqwa
Share this:

Taqwa

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

جب میں نے اسے نماز پڑھنے کے بعد پر سکون دیکھا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی حالانکہ میں بہت سخت پولیس والا تھا دعا مانگنے کے بعد اس کی مسکراہٹ بھری نگاہیں میرے دماغ میں ہزاروں سوال جنم لیے ہوئے تھیں کیونکہ وہ ایک قتل کے مقدمے میں آیا تھا اور اس کے خلاف گواہ بھی موجود تھے چند روز بعد اس کو عدالت میں لے جانا تھا میرے تجربے کے مطابق اس کو پھانسی ہونی تھی تھوڑی دیر بعد اس کے والدین آئے جو بہت غمگین اور افسردہ تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس کا بچنانا ممکن ہے اور وہ اکلوتا بھی تھا لیکن یہ شخص غم زادہ ہونے کے بجائے اپنے والدین کو تسلی دے رہا تھا میں اس کی ہمت دیکھا کر حیران و پریشان تھا دوسرے دن بھی جب میں پولیس اسٹیشن پہنچا تو اس کا رویہ بالکل کل جیسا تھا لیکن اب میں نہ رہ سکا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں پتا ہے کہ تم پر کیا مقدمہ ہے وہ ہنس کر بولا جی سر جی۔۔۔ میں اور حیران ہواپھر میں نے پوچھا تم اتنے پر سکون کیوں ہو حالانکہ تمہیں پتا ہے کہ تمہیں کیا سزا ہوگی اس کا جواب سن کر حیران ہو گیا۔

وہ بولا میں نے اپنی درخواست اللہ تعالیٰ کے حضور دے دی ہے اور اللہ تعالیٰ کسی سے نا انصافی نہیں کرتا میں اس لیے بے فکر ہو ں تو میںنے کہا تمہیں ڈر نہیں لگ رہا وہ بولا جب اللہ تعالیٰ پر تقوی رکھو تو پھر کس بات کا ڈریا خوف کیوں کہ اللہ تعالیٰ نا انصافی نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ پر یقین کے بعد دل میں کوئی فطور نہیں ہونا چاہیے یقین کامل ہونا چاہیے اگر یقین کامل ہوگا تو منزل آسان ہوگی اس لیے میں پر سکون ہو ں ۔مسلمان تو میں بھی ہو لیکن اتنا کامل یقین رکھنے والے کو زندگی میں آج پہلے مرتبہ دیکھا ایمان اور تقوی کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر تقوی کر کے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کردینا ہی اصل حقیقت ہے۔

اگلے روز مجھے ہسپتال سے فون آیا کہ فوری ہسپتال پہنچیں جب میں وہاں پہنچا تو حیران و پریشان رہ گیا ڈاکٹر صاحب مجھے ایک ایمر جنسی وارڈ میں لے گئے جہاں پر ایک شخص زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا اس نے مجھے دیکھتے ہی بولا ریکاڈنگ کرو میں بیان دینا چاہتا ہوں میں نے موبائل فون کی ریکاڈنگ چلائی وہ بولا سر جی میرے گائوں میں جو قتل ہواتھا اور ایک ملزم آپ کی حراست میں ہے وہ بے گناہ ہے کیونکہ وہ قتل میں نے کیا تھااور اپنے پوزیشن کو بورئے کار لاتے ہوئے میں نے ہی جھوٹے گواہ بنائے تھے اتنے میں ہی اس کی روح پرواز کر گئی ڈاکٹر سے پوچھنے پر پتا چلا کہ یہ اس گائوں کے نمبر دار کا بیٹا ہے کل یہ اپنے بچوں کے ساتھ شہر جارہا تھا اچانک ان کے سامنے ٹرک آیا اور ان کا اکسیڈنٹ ہو گیا۔

بیوی اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اور یہ بہت بری حالت میں تھا ہوش آتے ہی اس نے پولیس کو بولنے کا کہا اس کی حقیقت دیکھا کر میں مجرم کے یقین پر حیران ہو اجب میں تحقیقات کے سلسلے میں گائوں پہنچا تو پتا چلا کہ مرنے والے کا بیان درست ہے میں اپنے ساتھوں کے ساتھ اگلے دن سارے ثابتوں کے ساتھ اس کو پیش کیا اور مرنے والے کی ریکاڈنگ سنائی اور نمبر دار خود نے بھی بیان دیا جس پر وہ مجرم با عزت بری ہوگیا اور اس کے چہرے پر وہی مسکراہٹ تھی۔

میں اس کا تقوی اور کامل یقین دیکھا کر اشک بر آیا اور اس سے کوئی نصحیت کرنے کی درخواست کی تو وہ بولا جب انسان اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ کرے اور کامل یقین کرے اور اپنے تمام معمالات اس کے حوالے کر دے تو پھر خاموش ہوجائو کیو نکہ اللہ تعالیٰ بے انصافی نہیں کرتا اور ہمیں اپنے یقین کو مضبوط رکھنا چاہیے اور پھر اس میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اہل عبادت اہل دل اور اہل جذبات تو بہت دیکھے مگر اس انسان جیسا انسان زندگی میں نہیں دیکھا جس نے مجھ جیسے کا طریقہ سکھا دیا اور مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین کا ایک واضع نمونہ دیکھا دیا یہ ایک سبق ہے ہمارے لئے کہ کس طرح سے اللہ تعالیٰ پر تقوٰی کر نا چائیے اور جب کر لیں تو ذہن میں کو ئی اور فطور نہیں ہونا چائیے اس سے ہمارا یقین کامل نہیں رہتا اور ہم شک میں پڑ جاتے ہیں یہی ہمارا امتحان ہے جس کو پاس کرنا ہی زندگی ہے جب ہم اپنے سب کام اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہمیں مایوس نہیں کرتا اور ہماری توقع سے بھی بڑھ کر ہماری مدد کرتا ہے۔
Dr.Fiaz

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

Share this:
Adil Zaman
Previous Post اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان ضمانت پر رہا
Next Post عید کی آمد اور آخرت !
Eid al-Fitr

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.