geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیارہ زہرہ کے دوہرے فلائی بائی کی تیاری

August 10, 2021 0 1 min read
ESO Sonnensystem
Share this:

ESO Sonnensystem

یورپی خلائی تحقیقاتی ادارہ ESA امریکا : دو خلائی جہازوں کی مدد سے سیارہ زہرہ کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک مشن ناسا کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، جب کہ دوسرا جہاز جاپان کے ساتھ ایک مشترکہ پروجیکٹ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

یورپی خلائی تحقیقی ادارے کے مطابق ان میں سے ایک جہاز آج پیر کے روز سیارہ وینس کے انتہائی قریب سے گزرے گا، جب کہ دوسرا جہاز بھی رواں ہفتے زہرہ کے انتہائی قریب تک پہنچے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ ان دو جہازوں میں سے ایک کو عطارد کے مطالعے کے لیے بھیجا گیا ہے، جب کہ دوسرا جہاز سورج کے قطبین کے مشاہدے کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان جہازوں کے ذریعے زہرہ کی لی گئی تصاویر دس اگست سے دستیاب ہوں گی۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں مشنز میں سے کسی ایک سے بھی مرکزی کیمرے کے ذریعے ہائی ریزولوشن تصاویر نہیں لی جا سکیں گی کیوں کہ ان میں سے ایک کے مرکزی کیمرے کا رخ سورج کی جانب ہو گا جب کہ دوسرا مشن اپنے انتہائی جدید کیمرہ کو عطارد کے قریب کھولنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

تاہم جاتے جاتے راستے میں زہرہ کی لی جانے والی تصاویر بھی سائنسدانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گی۔

یورپی خلائی تحقیقی ادارے کے مطابق شمسی مداروی مشن ناسا کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔ پیر کے روز یہ مشن سیارہ زہرہ کے قریب سے گزرے گا۔ شمسی مدار کو استعمال کر کے زہرہ کی تجاذبی قوت کی مدد سے سورج کے قطبین کی جانب درست سفر کیا جائے گا۔

سائنسدان اس مشن کے ذریعے سورج پر گیارہ برس کے فعالیت کے چکر سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس جہاز کے زہرہ سے گزرنے کے 33 گھنٹوں کے بعد یورپی جاپانی جہاز بیپی کولمبو وینس کے قریب سے گزرے گا۔

وینس کے قریب پہنچنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس طرح زہرہ کی کشش ثقل کی مدد سے اس جہاز کی رفتار کو کم کیا جائے گا تاکہ وہ عطارد تک پہنچے۔

بیپی کولمبو مشن کی آپریشنل مینجر ایلسا مونٹاگنو نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت میں کہا، ”فلائی بائی کے بغیر ہم اپنے مقررہ سیارے تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ عطارد کے مدار تک پہنچنے کے لیے دوسری صورت میں جو پروپلنٹ توانائی درکار ہوتی ہے، وہ بے حد مہنگی ہے۔‘‘

بیپی کولمبو کو زمین اور عطارد کے قریب سے ایک خاص زاویے سے گزارا گیا ہے، تاکہ اسے سورج کے بے انتہا زور دار تجاذبی کشش کو کم کیا جا سکے۔

بیپی کولمبو کو اس مشن میں چھ مرتبہ عطارد کے انتہائی قریب سے گزرنا ہے۔ ان چھ میں سے پہلی مرتبہ اکتوبر کے آغاز میں وہ عطارد کے قریب پہنچے گا۔ یورپی حکام کے مطابق اکتوبر میں یہ خلائی مشن عطارد سے فقط دو سو کلومیٹر دور ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ رواں دہائی میں ناسا اور یورپی خلائی تحقیقاتی ادارے نے وینس کے مدار کے لیے متعدد مشنز طے کر رکھے ہیں۔

Share this:
Afghanistan People
Previous Post افغانستان میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ
Next Post پاکستان: کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی
Pakistan Corona Cases

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.