geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ’’پلاٹ فائنڈر‘‘ کی لانچ، پلاٹوں کی تلاش مزید آسان

November 23, 2019 0 1 min read
Plot Finder Ceremony
Share this:

Plot Finder Ceremony

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ’’پلاٹ فائنڈر‘‘ کے نام سے نئی پراڈکٹ لانچ کر دی گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس پراڈکٹ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ پلاٹ فائنڈر نقشوں پر مشتمل پراڈکٹ ہے، جہاں سے صارفین شہروں میں پلاٹوں کے حوالے سے بہت سی تفصیلات جان سکیں گے۔ اس میں پاکستان بھر سے 2500 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی درست حد بندی اور 12 لاکھ سے زائد گھروں اور پلاٹس کی درست معلومات دستیاب ہیں، جو کہ وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھتی رہیں گی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونکیشنزابراہیم سہیل اور سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن شیخ شجاع اللہ خان سمیت
زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔

پلاٹ فائنڈ ر سے پاکستان بھر کی 2500 سے زائد سوسائیٹرز کو نقشہ کی مدد سے سرچ کیا جا
سکتا ہے، اس کے علاوہ پلاٹس کی تلاش اور ان کی تفصیلات جیسا کہ پلاٹ نمبر، پتہ، درست
لوکیشن ،رقبہ وغیرہ کی معلومات بھی دستیاب ہیں۔ اس پراڈکٹ میں ذاتی کلیکشن بنانے کی
سہولت بھی دی گئی ہے، جس کو دوسروں کے ساتھ باآسانی شئیر بھی کیا جا سکتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم سہیل نے کہا کہ روز اول سے زمین ڈاٹ کام کا مقصد
پراپرٹی مارکیٹ اور اس سے منسلک تمام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہم نے رئیل اسٹیٹ
کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سب کیلئے آسان بنایا ہے اور اسی لئے ہماری ویب سائٹ کو ماہانہ
پچپن لاکھ سے زائد وزٹس حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ فائنڈر کا بنیادی مقصد بھی
لوگوں کیلئے آسانی ہی ہے۔ پہلے کاغذ کے بڑے نقشوں پر پلاٹس کے حدود اربع وغیرہ کو
سمجھنا ایک مشکل کام تھا لیکن اب کے بعد نقشوں کا کام بھی ڈیجیٹل ہو گیا ہے،جس کو کوئی
بھی باآسانی سمجھ سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مزید سہولیات بھی زمین ڈاٹ کام کی
جانب مستقبل میں پیش کی جاتی رہیں گی۔
Plot Finder Ceremony

شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ پلاٹ فائنڈر کا فائدہ سب کو ہوگا بالخصوص رئیل اسٹیٹ ایجنٹس
کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پراڈکٹ کی مدد سے وہ اپنی ذاتی
کلیکشن بھی بنا سکتے ہیں، اس کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ باآسانی شیئر بھی کر سکتے ہیں، اور
ہمیشہ کے لیے کاغذ کے نقشوں سے آزاد ہو سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے جہاں وقت
کی بچت ہوگی، وہیں دوسری جانب سیلز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،جس سے مجموعی
طور پر کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اُن کا کہناتھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں
منفرد اور نیا کرنے کی بہت گنجائش باقی ہے اور زمین ڈاٹ کام یہ کام مستقبل میں بھی جاری
رکھے گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جیومیٹکس علی ہارون نے کہا کہ پاکستان کی رئیل
اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک مسئلہ ڈیٹا کی قلت کا رہا ہے اور بالخصوص جیو لوکیشن کا ڈیٹا بہت
کم ہے۔ زمین نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اب ہم پاکستان بھر
کے نقشوں کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔ اس کیلئے ہمارے ڈیٹا سائنسدان، انجینئرز اور پروگرامرز دن
رات محنت بھی کر رہےہیں۔چونکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے لہذا اس میں کافی وقت درکار ہوگا
تاہم اب تک ہم پاکستان کے 38 شہروں سے 1.2 ملین یعنی 12 لاکھ پراپرٹیز کو ڈیجیٹل نقشوں
پر منتقل کر چکے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بڑی کامیابی ہے، تاہم ہمارا سفر جاری ہے اور
انشااللہ ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کریں گے۔
Plot Finder Ceremony

سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
زمین نے آج تک جو بھی خدمات فراہم کی ہیں اور جتنے بھی پلیٹ فارمز متعارف کروائے ہیں،
اُن میں ایک قدرِ مشترک یہ رہی ہے کہ صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھا گیا
ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پلاٹس کی خریداری اور فروخت کے عمل کو ہم مزید آسان بنا رہے
ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ پلاٹ فائنڈ ر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے زمین کی
جانب سے متعارف کروائی جانے والی مصنوعات میں سے ایک ہے ۔ ہم وہ چیزیں بنا رہے ہیں
جس سے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کے کام آسان ہو جائیں۔
اس موقع پر سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پلاٹ فائنڈر
کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
پلاٹ فائنڈ ر کی خصوصیات
 پلاٹ نمبرز
o پلاٹ کا پتہ اور نقشے پر لوکیشن
o رقبہ (5 مرلہ، 10 مرلہ، ایک کنال وغیرہ)
o پلاٹ کی قسم ( کمرشل، رہائشی ، انڈسٹریل)
 پلاٹس کو اپنے کلائنٹس اور دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے کی سہولت
 ذاتی پلاٹ کلیکشن کا بنانا اور اس کو محفوظ کرنا
 اپنی ذاتی انونٹری کیلئے یا خریداروں کیلئے پلاٹس کو شارٹ لسٹ کرنا

 اپنی کلیکشن کو کلائنٹس، فیملی یا دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا

جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
برائے رابطہ : سالار سلیمان 0300-8567531 salaar@zameen.com

Share this:
Asif Ali Zardari - Faryal Talpur
Previous Post جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
Next Post ہمارا کام انصاف کرنا نہیں بلکہ قانون کے مطابق انصاف کرنا ہے: چیف جسٹس
Justice Asif Saeed Khosa

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.