geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اک گل پچھا مارو گے تاں نہیں۔۔۔محکمہ پولیس میں اخلاقی فقدان

May 16, 2021 0 1 min read
Police
Share this:

Police

تحریر : نسیم الحق زاہدی

گردش ایام ،تلخی وقت، بے روزگاری ،بے لگام مہنگائی اور ناقص غذائوں نے چھوٹی عمراں وچ کی کی روگ لادتے نے آپ زیادہ نہیں آج سے دس پندرہ سال پیچھے چلے جائیں تو یقین کریں بلڈ پریشر ،شوگر، ہارٹ اٹیک جیسی مہلک اور موذی امراض اس قدر نہ تھیں جس برق رفتاری سے یہ امراض آج بڑھ رہی ہیں پہلے یہ امراض زیادہ تر بڑھتی عمر کے لوگوں میں پائی جاتی تھیں مگر اب نوجوان ان کا زیادہ شکار ہورہے ہیں۔ نبی رحمت سرکار دوعالم ۖکی حدیث کے مطابق قرب قیامت وبائوں کا پھوٹنا اور اچانک اموات کا ہونا لازم ہے ۔ویسے تو الحمدللہ ،اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ اس نے ہر بیماری سے محفوظ رکھا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر طر ح کی روحانی جسمانی بیماریوں ،عذابوں،وبائوں،آفتوں اور آزمائشوں سے ہمیشہ ہمیشہ محفوظ رکھے آمین ۔چند عرصہ سے امراض معدہ اور ذہنی تنائو کا شکار ہوچکا ہوں۔ایک بات کو مسلسل سوچتے رہنا اور پھر خود سے خوفزدہ رہنا عجیب سی الجھنیں ہیں کہ سلجھنے کا نام ہی نہیں لیتی اور انکی وجہ اللہ تعالیٰ سے دوری ہے کیونکہ ایک مسلمان جس کے پاس قرآن کریم کی صورت میں اللہ تعالیٰ کا پیغام ہدایت اور کامیاب زندگی کے لیے نبی رحمت ۖ کے فرامین موجود ہوں وہ مسلمان کبھی بھی ان الجھنوں کا شکار نہیں ہوسکتا جب تک کہ ان سے روگردانی نہ کرلے ،منہ نہ موڑ لے۔اور یقینا ایسا ہی ہے کہ فکر معاش نے فکر الٰہی سے غافل کردیا ہوا ہے۔چندروز قبل ہفتہ کے دن شام سات بجے کے قریب لوہاری سے BP Operatorلینے کے لیے گیا تو واپسی پر فرمان بیگم پر عملدرآمد کرتے ہوئے شاہ عالمی سے پلاسٹک کے ڈبے لینے کے لیے داخل ہی ہوا تھا کہ سامنے پولیس کی گاڑی کھڑی تھی ایک ملازم نے ہاتھ کے اشارے سے رکنے کا کہا فوراً سے پہلے بائیک روکی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ایک ملازم نے آئی ڈی کارڈ مانگا فوراً پیش کیا موبائل نمبر پوچھا فوراً بتایا ایک Profarmaپر سب کچھ لکھ لیا۔

ادھر کیا لینے آئے ہو؟ عرض کی کہ پلاسٹک کے ڈبے۔تمہیں نہیں پتا کہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے عرض کہ اکثر شام کے وقت چند لوگ زمین پر سستی چیزوں کی سیل لگاکربیٹھے ہوتے ہیں یہی سوچ کر ادھر کارخ کرلیا ۔اتنے میں ڈرائیونگ سیٹ کی دوسری جانے بیٹھے صاحب بولے توں کی کردا اے؟عرض کی کہ قلم کا مزدور ہوں ۔سدھی طرح دس عرض کی کالم نگار (صحافی )یہ بات سننی تھی کہ اعلیٰ حضرت ایک موٹی گالی کے ساتھ بولے یہ صحافی تو ہوتے ہی (یہاں وہ گالی لکھنا مناسب نہیں کیونکہ میری زبان اور قلم مجھے زیب نہیں دیتا)ایسے ہیں ۔انتہائی ادب سے عرض کی کہ جناب کہ میرے پیشے کوگالی نہ دیں قلم کی حرمت پامال مت کریں کیونکہ صحافت پیغمبری پیشہ ہے ۔آپ نے جو مانگا حضور کو پیش کردیا پھر گالی دینا اچھی بات نہیں بس یہ بات سننی تھی کہ جناب کسی فلمی ہیرو کی طرح ایک دم گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر نکلے اور کہا دساں تینوںایتھے لمیاں کے چھترمارا گا کہ تینوں دادی یادآجاوے گی ایک اور موٹی گالی ۔یقین کریں اس وقت میں نے دل میں سچے دل سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہوئے اپنی بیوی اور معصوم بیٹیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لے او یار حوالے رب دے۔مجھے اپنی موت سامنے دکھائی دے رہی تھی کہ ابھی سانحہ ساہیوال ،سانحہ اسلام آباد،سانحہ صلاح الدین کی طرح گولیوں سے بھون دیا جائے گا اور پھر مجھے دہشت گرد ثابت کردیا جائے اور میرے ہاتھ میں بلڈ پریشر میٹر کی جگہ Hand Grenadeشو کیا جائے گا ۔کیونکہ وطن عزیز میں غریب کی جان کی کوئی قدروقیمت نہیں ہوتی امیر کے پاس سے پکڑنی جانے والی شراب بعد میں شہد اور زیتون کا تیل بن جاتا ہے۔چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی کہ گائوں پانڈوکی میں کاہنہ پولیس کی طرف سے جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے نوجوانوں۔جعلی مقابلہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے لواحقین کے بقول پولیس والے انکو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ادھر سانحہ ساہیوال جن میں محمد خلیل ،اسکی اہلیہ اور تین معصوم دہشت بچوں کو گولیاں لگیں ۔دو بچے خوش قسمتی سے بچ گئے ۔

اس سانحہ پر شدید عوامی رد عمل سامنے آیا ۔ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔سی ٹی ڈی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب نے اس محکمے کے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔سی ٹی ڈی کے تین اعلیٰ افسران سے وفاقی حکومت کو رپورٹ کرنے کے لیے کہہ دیا گیا ۔ایس ایس پی اورڈی ایس پی معطل ہوئے ۔فائرنگ کرنے والے پانچ اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ درج ہوا۔سانحہ ساہیوال کے بعد جہاں مبینہ طور پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ایس ایس پی کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا ہے۔بے گناہ نوجوان طالب علم اسامہ ستی قتل کیس میں اسلام آبادانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذہنی معذور صلاح الدین جوکہ پولیس حراست کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا اسکے والد کو علم تھا کہ اس کو زندگی میں کبھی انصاف نہیں ملے اس لیے اس نے ملوث پولیس والے کو معاف کردیا ۔مقتول مظلوم صلاح الدین پولیس والوں سے پانی مانگتا رہا ،اللہ کے واسطے دیتا رہا پولیس والے کتے کی طرح زبان باہر نکالنے کا کہتے ہوئے ویڈیوز میں صاف دکھائی سنائی دیتے ہیں۔بچارا ایک گھونٹ پانی کے لیے کتے کی طرح آوازیں بھی نکالتا رہا ۔”اک گل پچھاں تسی لوکاں نے مارنا کتھوں سکھیا اے ”اللہ جانتا ہے یہ الفاظ سن کر روح تڑپ جاتی ہے اور ڈر لگتا ہے کہ کہیں میراکریم رب کو جلال نہ آجائے کہ اور بستیوں کی بستیاں الٹ کر نہ رکھ دے کہ اس کے ایک ذہنی معذور بندے کو ایک گھونٹ پانی کے یہ لوگ کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے رہے۔

پتنگ بازی کے حوالے بہت سی ویڈیوزسوشل میڈیا پر آچکی ہیں جن میں پولیس والے چادروچاردیواری کو تقدس کو پامال کرتے ہوئے زبردستی گھر میں گھستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔یقین جانیے مجرم ،مجرم ہی ہوتا ہے خواہ وہ امیر ہو یا غریب ہو ۔نبی رحمت آقا کریم ۖ کا فرمان کریم ہے کہ وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے جس میں قانون امیر کے لیے کچھ اور ہوتا ہو اور غریب کے لیے کچھ اور ہوتا ہو۔مشہور واقعہ ہے جو صحیح بخاری اور حدیث کی دوسری کتابوں میں موجود ہے کہ بنومخزوم کی ایک عورت نے چوری کی تو نبی ۖ سے درخواست کی گئی کہ اس عورت نے چوری کی ہے ،لیکن شریف گھرانے کی ہے ،اس کا ہاتھ نہ کاٹا جائے ،کوئی اور سزا دیدی جائے ۔نبی ۖ کو یہ بات سخت ناگوارگزری آپ ۖ نے فرمایا کہ قومیں اسی طرح تباہ ہوئی ہے کہ ان میں جو بااقتدار اور شریف سمجھے جاتے تھے انہوں نے اگر کوئی غلط کام کیا تو ان کو سزا ء نہیں دی گئی اور جو کمزور تھے انکو سزا دی گئی ۔پھر اس کے بعد وہ تاریخی جملہ ارشاد فرمایا جو یقیناًپیغمبر ہی کی زبان سے نکل سکتا ہے ۔آپ ۖ نے فرمایا کہ اس عورت کی جگہ اگر محمد ۖ کی بیٹی حضرت فاطمہ بھی چوری کرتیں تو آج میں اسکا بھی ہاتھ کاٹ دیتا (متفق علیہ)اگر ایک بااثر مجرم کو سزا دیدی جاتی تو آج یہ بڑے بڑے سانحات نہ ہوتے۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Coronavirus
Previous Post دنیا کرونا کے خوف و دہشت کے سائے میں
Next Post پاکستان، 30 سال اور زائد عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
Corona Vaccination

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.